قائمہ کمیٹی ریلوے کو ٹرین انجنوں کی خرابی کے مسئلے پر بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے دوران کمیٹی کو ٹرین انجنوں کی خرابی کے مسئلے پر بریفنگ دی گئی، جس کے باعث مسافروں کو تاخیر اور مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں لوکوموٹیو کی خرابیوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ پرانا انجن بیڑا ہے، جہاں 63 فیصد سے زائد انجن 20 سال سے زیادہ عرصہ مکمل کر چکے ہیں۔ کمیٹی کو اصلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا جن میں بہتر دیکھ بھال، بجٹ میں اضافہ، تکنیکی عملے کی تربیت، تھرڈ پارٹی معائنہ کے ذریعے معیاری مواد کی خریداری اور اصل ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں سے تکنیکی معاونت شامل ہے۔ سروس کے معیار کے حوالے سے مسافر بوگیوں میں خراب ایئرکنڈیشننگ یونٹس کے مسئلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔