پنجاب حکومت کی افسران کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
پنجاب حکومت نے افسران کےلیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی، جس بتایا گیا کہ کس گریڈ کے افسر کو کتنی گاڑیاں، کتنے سی سی کی اور کتنے سو لیٹر پیٹرول ملے گا۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 2800، 1800 اور 4700 سی سی کی 3 گاڑیاں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے 2 گاڑیوں کےلیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20، 21، 22 کے افسران میں سیکرٹری 2800 اور 1800 سی سی کی 2 گاڑیاں استعمال کرسکیں گے جبکہ گریڈ 22 اور 21 کے افسران ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر اور سرکاری استعمال کے لیے لامحدود پیٹرول استعمال کرسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ڈیوٹی پر گاڑی کے لیے 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملتا تھا، سرکاری دورے پر جانے والی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی پالیسی کے تحت انتظامی سیکریٹری 1300 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کرسکتے تھے، گریڈ 19 اور20 کے اسپیشل سیکرٹری اورڈی آئی جی 1600سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 1000 سے 1300سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے، گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 175لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کرسکتے تھے۔
گریڈ 18 میں ڈپٹی سیکرٹری 1500 سی سی گاڑی کے لیے 175 لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت ڈپٹی سیکرٹری 1000 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر تک پیٹرول ماہانہ استعمال کرسکتے تھے۔
چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے اسٹاف افسر 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، سیکشن افسر 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، صوبائی وزراکےاسٹاف افسر 1300 سی سی گاڑی اور 125 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرانی پالیسی کے تحت نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال کرسکتے تھے سی سی گاڑی اور چیف سیکرٹری سیکرٹری اور گاڑی کے کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔