پاکستان عوامی تحریک کی اسلام آباد میں شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
اپنے مذمتی بیان میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماؤں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے افسوسناک خودکش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود، سید ظفر اقبال شاہ، مطیع الرحمٰن آسی، عدنان رؤف انقلابی، نوید عالم، ساجدہ جبین اور محمود میمن نے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے، جو نہ صرف ملک کے امن بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کیلئے بھی سنگین خطرہ ہے۔
رہنماؤں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں، سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا اور ایسے عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے۔ رہنماؤں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔