وادی تیراہ، کرم متاثرین کیلئے امدادی سامان گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
پشاور:(نیوزڈیسک) وادی تیراہ اور کرم کے متاثرین کے لیے گورنر پنجاب کی ہدایت پر امدادی سامان گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گیا۔ گورنر ہاؤس میں انجمن ہلال احمر پنجاب کی جانب سے ریلیف سامان انجمن ہلال احمر ضم اضلاع برانچ خیبرپختونخوا کے حوالے کیا گیا۔
امدادی سامان فراہمی کی تقریب میں پرنسپل سیکرٹری گورنر زبیر ارشد، پی آر سی ایس ضم اضلاع عمران وزیر، سیکرٹری شاہد ملک اور پی آر سی ایس پنجاب کے جنرل سیکرٹری محبوب قادر شاہ اور زیشان اشفاق بھی موجود تھے۔
تیراہ اور کرم متاثرین کے لیے امدادی سامان 500 پیکٹس پر مشتمل ہے جن میں ہر پیکٹ 20 کلو گرام کے وزن کا ہے اور اس میں آٹا، چاول، چینی، گھی اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، پی آر سی پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے سامان میں 1900 صاف پینے کے پانی کی بوتلیں اور 3000 مریضوں کے لیے ادویات شامل ہیں۔
انجمن ہلال احمر ضم اضلاع امدادی سامان کو وادی تیراہ سے عارضی انخلاء کرنے والے متاثرین میں تقسیم کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔