محکمہ بلدیات پنجاب کی زمین کے نقشوں کی کنورژن فیس کم کرنے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
محکمہ بلدیات پنجاب نے زمین کے نقشوں کی کنورژن فیس کم کرنے کی تجویز دے دی۔کنورژن فیس کم کرنے کی سمری کیبنٹ کمیٹی میں بھجوا دی گئی۔رہائشی سے کمرشل نقشوں کی مد میں فیس 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی، جبکہ رہائشی سے انڈسٹریل کی مد میں 5 فیصد اور کمرشل سے انڈسٹریل کی مد میں بھی 5 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔پیری-اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے ریذیڈنشل ایک فیصد جبکہ پیری اربن یا انٹر سٹی سروس ایریا سے کمرشل 20 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب نے کنورژن فیس میں کمی کی سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرنے کی تجویز کنورژن فیس کم کرنے کی
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی