فوٹو: فائل

کمشنر کراچی نے ماہ رمضان کیلئے مختلف اشیا کی قیمتیں مقرر کر دیں۔

 اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 120 سے 150 گرام تندوری نان کی قیمت 18 سے 21 روپے اور 180 گرام تندوری نان کی قیمت 27 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمت 1000 روپے فی کلو اور بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت کی قیمت 1300 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بچھیا کی بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 2200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اے کلاس بیکری پر 60 گرام آلو کے سموسے کی قیمت 40 روپے اور اےکلاس بیکری پر 35 گرام قیمے کے سموسے کی قیمت 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق بی کلاس بیکری پر آلو اور قیمے کے سموسے کی قیمت 35 روپے جبکہ اے کلاس بیکری پر ایک کلو پکوڑے کی قیمت 640 روپے مقرر اور بی کلاس بیکری پر ایک کلو گرام پکوڑے کی قمیت 540 روپے مقرر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن کے مطابق روپے مقرر کی گئی ہے کلاس بیکری پر گوشت کی کی قیمت فی کلو

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے