Islam Times:
2026-07-24@00:53:46 GMT

سونے کی قیمت میں فی اونس 32 ڈالر کی کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

سونے کی قیمت میں فی اونس 32 ڈالر کی کمی ریکارڈ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی و پاکستانی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چین اور روس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے سونے اور چاندی کی خریداری سرگرمیاں رکنے، عالمی مارکیٹ پلئیرز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب پیر کو عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 743 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 55 سینٹس کی کمی سے 76 ڈالر 80 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے کی کمی سے 8 ہزار 164 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 47 روپے کی کمی سے 6 ہزار 999 روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روپے کی سطح پر آگئی روپے کی کمی سے چاندی کی قیمت مارکیٹوں میں سونے کی قیمت

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی