پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔
بعد ازاں مندی کا تسلسل برقرار رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا جبکہ ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔
سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان عارف حبیب گروپ کا پی آئی اے کے باقی 25 فیصد شیئرز بھی خریدنے کا اعلان بنگلادیش انتخابات میں نیا تنازع! جماعت اسلامی اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج چیلنج کر دیے فضائی طاقت اب صرف جنگ تک محدود نہیں،ایئر مارشل (ر) آصف سلیمان جہلم: انجینئر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص گرفتار اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دیدی بنوں میں تھانہ میریان کے باہر بم دھماکا، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کمی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔