Nawaiwaqt:
2026-07-23@23:48:19 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدا سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ایک موقع پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس2242 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 360 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔آج اب تک پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 2 اعشاریہ 25 فیصد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور 100 انڈیکس 4525 پوائنٹس کم ہوکر 179603 پر بند ہوا تھا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس7413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور  بازار میں ایک ہفتے کے دوران 4.

31 ارب شیئرز کے سودے 212 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 523 ارب روپے کم ہوکر 20359 ارب روپے رہی تھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا