Nawaiwaqt:
2026-07-24@00:57:32 GMT

اسٹیٹ بینک پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

اسٹیٹ بینک پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد

وفاقی محتسب نے صنفی بنیادوں پر امتیاز برتنے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا۔30دن کی پدری رخصت نہ دینے پر مرکزی بینک پر5لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔فوسپا کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ایک مرد ملازم کو پدری رخصت دینے سے انکار کیا.آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 38 عوام کی سماجی اور معاشی فلاح و بہبود کی ضمانت دیتا ہے۔آئین ریاست کو پابند کرتا ہے کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے انسانی وقار کے مطابق کام کے حالات، منصفانہ سلوک اور سماجی انصاف کو یقینی بنائے۔پدری رخصت سے انکار، پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف ویمن ایٹ دی ورک پلیس ایکٹ کے تحت صنفی بنیادوں پر امتیاز کی صورت میں ہراسمنٹ کے مترادف ہے۔شکایت اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایک افسر کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

ملازم کی پدری رخصت کی درخواست اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی کہ متعلقہ پالیسی موجود نہیں۔حالانکہ قانون نافذ العمل تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف