پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے سونے کے ذخائر کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 64.76 ٹن سونے کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.
رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سونے کے ذخائر کی قدر مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔
جون 2025 میں پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیے: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے پاس 20 لاکھ 82 ہزار اونس، یعنی تقریباً 55 لاکھ تولہ سونا بطور ذخیرہ موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت پاکستان میں سونے کےذخائر سونے کی قیمت سونے کے ذخائر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مالیت پاکستان میں سونے کےذخائر سونے کی قیمت سونے کے ذخائر سونے کے ذخائر کی مالیت کے سونے کے ذخائر کی ارب ڈالر
پڑھیں:
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: ملک میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے. جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے .تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔