City 42:
2026-06-02@23:10:48 GMT

  پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ، مالیت کیا ہے؟ تفصیلات جاری

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

ؒ (ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں سونے کے ذخائر کی مالیت سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں موجود 64.76 ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

 مرکزی بینک کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2026 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 1.279 ارب ڈالر بڑھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.

5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے بعد مٹی کے تیل نے بھی اڑان بھر لی!

 اسٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی۔

 اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کے ذخائر 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے ہیں۔ 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سونے کے ذخائر کی مالیت ارب ڈالر

پڑھیں:

پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری