مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کیلئے خطر ناک ہے، امجد علی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرن اِن چیف پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی نے ایران اور امریکہ کے مابین موجودہ کشیدہ صورتِ حال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن، معاشی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف اس مقف پر قائم ہے کہ کسی بھی تنازعے کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ بامعنی سفارت کاری، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں مضمر ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے، جس کے اثرات توانائی کی منڈیوں، عالمی تجارت اور بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر پڑ سکتے ہیں۔امجد علی خان نیازی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ امن، مذاکرات اور ثالثی کے کردار کا حامی رہا ہے۔ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید تباہی، انسانی جانوں کے ضیاع اور معاشی بدحالی کو جنم دیتی ہے۔ امریکہ جیسی بڑی طاقت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ یکطرفہ اقدامات کے بجائے عالمی برادری کو اعتماد میں لے اور ایران کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات کی میز پر حل کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، اور خطے میں کسی بھی نئی جنگ کے براہِ راست منفی اثرات پاکستان سمیت پورے جنوبی و وسطی ایشیا پر مرتب ہوں گے۔ اس لیے ضروری ہے کہ او آئی سی، اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی فورمز فوری اور مثر کردار ادا کریں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پیٹرن اِن چیف پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہمیشہ امن، خودمختاری اور انصاف پر مبنی خارجہ پالیسی رہا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہوش مندی، تدبر اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے تاکہ دنیا کو ایک اور تباہ کن جنگ سے بچایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس بار نئے ریکارڈز قائم نہ ہوسکے ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ،کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ بھارت کا پانی کو سٹریٹجک ہتھیار بنانا بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے: امریکی جریدہ افوج پاکستان کے خلاف اور ججوں کے کردار پر کوئی بھی بات کرے گا میں اجازت نہیں دوں گا، ایازصادق کراچی: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار ڈی جی ایف آئی اے کا اسلام آباد ایئرپورٹ دورہ، امیگریشن آپریشنز کا جامع جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک امجد علی خان بڑھتی ہوئی کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔