عنبرین جان کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پارلیمانی کمیٹی نے سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کے نام کی چیئرمین پیمرا کی تقرری کیلئے سفارش کردی۔ نئے چیئرمین پیمرا کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹر سرمد علی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر، قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈوائزر لیگل شریک تھے۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے کمیٹی ارکان شریک نہیں ہوئے۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد شہباز بابر کو کمیٹی کا کنوینئر منتخب کرلیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات عنبرینجان، بریگیڈئیر (ر) انوار، متین حیدر، سردار عرفان، اشرف خان اور ڈاکٹر حامد خان کے ناموں پر غور کے بعد عنبرین جان کے نام کی چیئرمین پیمرا کے تقرر کیلئے سفارش کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین پیمرا
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔