کوئٹہ، خواتین کے سفر کیلئے پنک بس سروسز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حکومت نے چین سے پانچ پنک بسیں منگوائی تھیں، جنکے دو ہفتے ٹرائل کے بعد پنک بس سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خواتین کے علیحدہ سفر کیلئے پنک بسوں کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں خواتین کو سفر کی بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے چین سے پانچ پنک بسیں منگوائی تھیں، جن کا تقریبا دو ہفتے ٹرائل کیا گیا۔ جس کے بعد پنک بس سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ خواتین کے لئے مخصوص پنک بسیں سریاب مل سے بلیلی تک چلائی جا رہی ہیں۔ ایک ماہ تک مسافروں کی تعداد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔ خواتین مسافروں کی تعداد بڑھی تو روٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں اس وقت 20 گرین اور پانچ پنک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔