سام سنگ نے دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی نمائش کیلئے پیش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے دیواروں سے بڑا ٹی وی متعارف کرا دیا۔ کمپنی نے کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) 2026 میں 130 انچز بڑا مائیکرو آر جی بی ٹی وی نمائش کے لیے پیش کیا جو اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ڈسپلے ہے۔
امریکی شہر لاس ویگس میں منعقد ایونٹ میں پیش کیے جانے والے نئے آر 95 ایچ ماڈل میں آڈیو کو ڈسپلے کے فریم میں جوڑا گیا ہے اور اسکرین کی پیمائش نے میچ کے لیے ٹیون کیا گیا ہے جس کا مقصد آواز، تصویر اور ٹی وی کی اسپیس میں قدرتی تعلق پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیںچین کے ’مصنوعی سورج‘ نے ناممکن کو ممکن کر دِکھایا
130 انچز کا یہ ماڈل سام سنگ کے جدید مائیکرو آر جی بی اے آئی انجن پرو سے چلتا ہے۔ اس کے علاوہ آر جی بی کلر بوسٹر پرو اور مائیکرو آر جی بی ایچ ڈی آر پرو بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مناظر میں رنگ، کنٹراسٹ اور ڈیٹیلز کو بڑھاتے ہیں۔
سام سنگ کے مطابق ڈسپلے 100 فی صد بی ٹی.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔