2026ء میں دہشتگرد منطقی انجام کو پہنچیں گے، ملک میں پائیدار امن ہوگا، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن سیاسی مفادات کی بجائے اسمبلی میں کرپشن، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بل پیش کریں، ملک میں آئین موجود ہے مگر آئین کے تحت غریبوں کو تعلیم، صحت اور حقوق مہیا نہیں کئے جارہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ 2026ء ظلم کے نظام کے خاتمے ملک کی ترقی و خوشحالی اور غریبوں کا استحصال کرنیوالوں کے محاسبہ کا سال ہوگا، دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے، انشاءاللہ ملک میں پائیدار امن ترقی و خوشحالی ہوگی، پاکستان سنی تحریک پائیدار امن اور عوامی مسائل کے حل اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی، پاکستان سنی تحریک فیڈریشن کی علامت ہے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ملک کے ہر صوبے اور شہر میں مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائے گی، عوام کو جھوٹے دعوؤں اور سہانے خواب دیکھاکر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، غربت، مہنگائی اور کرپشن میں اضافہ حکمرانوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا ہوگا، حکومت و اپوزیشن سیاسی مفادات کی بجائے اسمبلی میں کرپشن، غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے بل پیش کریں، ملک میں آئین موجود ہے مگر آئین کے تحت غریبوں کو تعلیم، صحت اور حقوق مہیا نہیں کئے جارہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سال نو میں پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان سنی تحریک ملک میں
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔