پاکستان کے اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے ملاقات ہوئی ہے۔جیولین تھرور ارشد ندیم اور ان فینٹینو کی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ہوئی۔اس دوران فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کی تھرو کے بارے میں پوچھا۔ارشد ندیم نے فیفا صدر کو بتایا کہ 92 میٹر کی تھرو کی تھی، اب اس ریکارڈ کو توڑنا ہے۔فیفا کے صدر نے ارشد ندیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔فیفا کے صدر جیولین تھرو اسٹار ارشد ندیم کے کارناموں سے واقف تھے۔ذرائع کے مطابق فیفا کے صدر نے جب بتایا کہ وہ ان سے وافف ہیں تو ارشد ندیم خوشگوار حیرت کا شکار بھی ہوئے۔یاد رہے کہ اکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز گیا ہے۔دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیفا کے صدر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی