یمن تنازعہ، پاکستان نے کھل کر سعودی عرب کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان یمن میں صورتحال کو پُرسکون کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کی سلامتی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان یمن کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے اپنی پختہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے یمن میں تشدد کے دوبارہ سر اُٹھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن میں تشدد کے دوبارہ سر اٹھانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان یمن کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کیلئے کی جانیوالی تمام کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، پاکستان کسی بھی یمنی فریق کی جانب سے ان یکطرفہ اقدامات کی شدید مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور یمن کیساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستان یمن میں صورتحال کو پُرسکون کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کی سلامتی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان یمن کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے اپنی پختہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں اس مسئلے کے جامع اور پائیدار حل کیلئے مل کر کام کریں گی تاکہ علاقائی استحکام کو تحفظ مل سکے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن کے معاملے پر آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ سعودی عرب نے امارات کے مفادات پر فضائی حملہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا کہ امارات یمن سے نکل جائے۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد امارات نے مکمل انخلا کا اعلان کر دیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امن و استحکام پاکستان یمن کا اظہار کرتا ہے یمن کے
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔