محسن نقوی کا پولیس ملازمین کیلئے ہر سال آسان اقساط پر پلاٹس فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اعلانات کیے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیرِ تربیت اے ایس آئیز کو ہر سال آسان اقساط پر پلاٹس فراہم کرنے اور ملک بھر سے منتخب انسپکٹرز و سب انسپکٹرز کو سکالرشپ پر بیرونِ ملک پولیس کورسز کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 15 کانسٹیبلز کے بچے جو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلہ حاصل کریں گے، ان کے تعلیمی اخراجات نیشنل پولیس فاؤنڈیشن برداشت کرے گی اور ہر سال پانچ ایس پی/ایس ایس پی افسران کو بیرونِ ملک ڈگری کے لیے سکالرشپ دی جائے گی۔
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک فعال اور متحرک ادارہ بنایا جائے گا اور ادارے کے وسائل میں مزید اضافہ کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے لیے
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔