Islam Times:
2026-07-24@01:14:08 GMT

جیکب آباد، مبلغات کیلئے سفیران ہدایت سیمینار منعقد

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

جیکب آباد، مبلغات کیلئے سفیران ہدایت سیمینار منعقد

سیمینار کا انعقاد مدرسہ خدیجتہ الکبریٰ (ع) کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں 32 مبلغات نے شرکت کیں۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی اور مدرسہ کی پرنسپل رقیہ سلطانی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا جیکب آباد کے زیر اہتمام ماہ مبارک رمضان میں تبلیغی خدمات انجام دینے والی مبلغات و خواہران کے لئے سفیران ہدایت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سفیران ہدایت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکز تبلیغات اسلامی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کا مہینہ، نزول قرآن اور بہار قرآن کا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے میں ہمیں قرآن فہمی، تلاوت قرآن کریم اور اس پر عمل کو اپنا شعار بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت اور مکمل نظام حیات ہے، جو انسانیت کو ظلمت و گمراہی سے نکال کر نور ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں، لہٰذا خواتین کے اندر دینی شعور بیدار کرنے اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کا پیغام پہنچانے میں مبلغات کا کردار نہایت اہم ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں ہمیں دین اسلام کی پاکیزہ اور نورانی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔ مبلغات کو چاہئے کہ وہ خواتین کو دین اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگاہ کریں، اور انہیں حق و باطل کی جاری کشمکش کے حوالے سے شعور دیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ انسانیت کا شرمناک باب ہیں، جن کے بارے میں آگاہی اور بیداری ضروری ہے۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر خواتین کو بھی غاصب اسرائیل کے خلاف بھرپور طریقے سے نکلنا چاہئے۔ اس موقع پر مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ کی پرنسپل رقیہ سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ماہ مبارک رمضان میں 32 مبلغات کو صوبہ بلوچستان اور ضلع جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں تبلیغ دین اور دینی خدمات انجام دینے کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ ایک پاکیزہ اور فعال دینی ادارہ ہے جو علاقے میں قرآن و سنت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے نور کو عام کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار