تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن کو ایسا جواب ملا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ مشعال ملک نے کہا کہ آزادی کی تحریک روکنے کے لیے کشمیریوں پر اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کیے جا رہے ہیں، ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین اوربچوں کو بھی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مشعال ملک جا رہا ہے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا