واشنگٹن ڈی سی: امریکہ کا سیاسی اور ثقافتی مرکز، جہاں تاریخ کی ہر سانس آزادی کی گواہی دیتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
واشنگٹن ڈی سی: امریکہ کا سیاسی اور ثقافتی مرکز، جہاں تاریخ کی ہر سانس آزادی کی گواہی دیتی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز
تحریر ۔۔۔۔شاہ خالد خان
تصور کریں کہ آپ نیشنل مال کی وسیع سبزہ زار پر کھڑے ہیں، ٹھنڈی ہوا چہرے پر لپٹ رہی ہے، سامنے واشنگٹن مانیومنٹ کی سفید، 555 فٹ بلند عمارت آسمان کو چھو رہی ہے، اور دور لنکن میموریل کی سیڑھیاں آزادی کی آواز سناتی نظر آ رہی ہیں۔ یہ محض ایک شہر نہیں، بلکہ امریکہ کی روح کا زندہ مجسمہ ہے جہاں ہر پتھر، ہر عمارت اور ہر ہوا کا جھونکا قربانیوں، جدوجہد اور امید کی داستان سناتا ہے۔ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جب آپ سوچتے ہیں کہ یہاں 1790 میں کانگریس نے ایک نیا وفاقی ضلع بنانے کا فیصلہ کیا تھا، فرانسیسی انجینئر پیئر چارلس لینفان نے نقشہ تیار کیا، اور جارج واشنگٹن نے خود بنیاد رکھی۔ 1800 میں حکومت منتقل ہوئی، 1814 میں برطانوی فوج نے جلا ڈالا، مگر یہ شہر پھر اٹھ کھڑا ہوا ایک ایسی لچک جو امریکہ کی تاریخ کی شان ہے۔ آج شہر کی آبادی تقریبا 694,000 ہے، جبکہ میٹرو ایریا (ورجینیا اور میری لینڈ سمیت)میں 6.
نیشنل مال پر قدم رکھیں تو جادو چھا جاتا ہے۔ بہار میںنیشنل چیری بلاسم فیسٹیول(20 مارچ تا 12 اپریل 2026) اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ 1912 میں جاپان کے تحفے کے طور پر لائے گئے تین ہزار سے زائد چیری کے درخت گلابی پھولوں سے لد جاتے ہیں، اور ٹائیڈل بیسن کی جھیل میں ان کی عکاسی دیکھ کر دل مطمئن ہو جاتا ہے کہ قدرتی حسن اور انسانی تاریخ کا امتزاج کتنا حسین ہو سکتا ہے۔ راک کریک پارک امریکہ کا قدیم ترین شہری نیشنل پارک (1890میں قائم) شہر کے بیچوں بیچ ایک گھنا جنگل پیش کرتا ہے، جہاں پیدل چلنے کی پگڈنڈیاں، قدرتی چشمے اور پرندوں کی چہچہاہٹ روح کو سکون بخشتے ہیں۔تاریخی نشانات دل کو چھو لیتے ہیں۔وائٹ ہاوس جہاں سے امریکہ کا صدر دنیا کو رہنمائی کرتا ہے۔کیپیٹل ہل جہاں کانگریس کے ایوان قوانین بناتے ہیں۔ لنکن میموریل کی سیڑھیاں جہاں 28 اگست 1963 کو ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ نے آئی ہیو اے ڈریم کا خطبہ دیا، جو آج بھی آزادی کی آواز گونجتی ہے۔جفرسن میموریل کی گول عمارت آزادی کی روشنی کی علامت۔ ورلڈ وارٹو،ویتنام ویٹرنز، کوریئن جنگ ویٹرنز اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر میموریلز جو قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں اور آنکھیں نم کر دیتے ہیں۔ سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کے 21 سے زائد مفت میوزیمز اور نیشنل زو دنیا بھر سے سیاحوں کو کھینچتے ہیں،نیشنل ایئر اینڈ اسپیس میوزیم میں اصل اپولو 11 ماڈیول،نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں ہوپ ڈائمنڈ اور ڈائنوسار کے فوسلز، نیشنل میوزیم آف افریقی امریکن ہسٹری اینڈ کلچر میں غلامی سے سول رائٹس تک کی دل دہلا دینے والی کہانیاں۔لائبریری آف کانگریس دنیا کی سب سے بڑی لائبریری ہے جس میں 175 ملین سے زائد اشیا ہیں، بشمول تھامس جیفرسن کی ذاتی لائبریری اور اصل دستاویزات ۔2026 میں یہ شہر مقدس ہو جاتا ہے کیونکہ امریکہ اپنی 250ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 4 جولائی 2026 کو ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس کی 250 ویں برسی پر نیشنل مال پر عظیم تقریبات، فائر ورکس، نئی ایگزہبٹس، اور Smithsonian Castle کی عارضی دوبارہ کھلنے کی تقریب (مموریل ڈے سے لیبر ڈے تک، جہاں “American Aspirations” ایگزہبشن اور وزیٹر سینٹر ہو گا)۔ چیری بلاسم فیسٹیول، نیشنل STEM فیسٹیول، اور دیگر ایونٹس پورے سال ملک کی تاریخ پر غور، قربانیوں کی یاد اور مستقبل کی امید کا موقع فراہم کریں گے۔اس سیاسی اور ثقافتی مرکز میں تنوع کی مثال 177 سفارت خانے ایمبیسی رو پر ہیں جو دنیا کی ثقافتوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتے ہیں۔
کینیڈی سنٹر میں لائیو پرفارمنسز، نیشنل سمفنی اورکیسٹرا کی موسیقی، اور فورڈز تھیٹر(جہاں 1865 میں ابراہم لنکن کا قتل ہوا) ثقافتی دولت کے عظیم ذخیرے ہیں۔اور اس تنوع میں پاکستانی کمیونٹی کی آواز دل کو چھو لیتی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میٹرو ایریا میں پاکستانی نژاد لوگوں کی تعداد تقریبا 40,000 سے 45,000 ہے(بعض تخمینوں کے مطابق 45,000 تک، میٹرو ایریا میں مجموعی طور پر نمایاں)۔اسلامی سنٹر آف واشنگٹن* اور مسجد محمد سے اذان کی آواز گونجتی ہے جو شہر کی ہلچل میں سکون بخشتی ہے۔ عید، یوم آزادی (14 اگست)اور دیگر تقریبات میں پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں، بریانی، نہاری اور حلیم کی خوشبو گلیوں میں پھیلتی ہے، کرکٹ کے میچ ہوتے ہیں، اور اردو کی کلاسز اور شاعری کی محافل میں غالب، فیض اور اقبال کی شاعری زندہ ہو اٹھتی ہے۔ یہ کمیونٹی نہ صرف اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہے بلکہ امریکہ کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے بہت سے ڈاکٹر، انجینئر، کاروباری اور سرکاری ملازمین یہاں ہیں۔میں اس کہانی کا ایک چھوٹا سا کردار ہوں۔ جیسا کہ میرا پچھلا کالم ٹیکساس پر تھا جہاں خواب جاگتے ہیں اور ستارے گرتے نہیں آج یہ سلسلہ امریکہ کی ریاستوں اور شہروں کو باری باری متعارف کروا رہا ہے۔ ڈیلی سب نیوز کے ساتھ اردو میں پاکستانی کمیونٹی کو خبریں پہنچاتے ہوئے دیکھا ہے کہ یہاں کم سے کم اجرت $17.95 فی گھنٹہ ہے ،(جولائی 2025 سے، اور جولائی 2026 میں $18.40 ہو جائے گی)، جو ٹیکساس کے $7.25 سے کہیں آگے ہے اور ہمارے محنت کش بھائی بہنوں کے لیے بہتر زندگی اور انصاف کی ضمانت ہے۔واشنگٹن ڈی سی کو سلام اس کی تاریخ کو، خوبصورتی کو، آزادی کی آواز کو، قربانیوں کی یاد کو، ثقافتی تنوع کو، سیاسی شان کو، اور پاکستانی دل کی دھڑکن کو۔ اگر آپ یہاں آئیں تو نیشنل مال پر چہل قدمی کریں، مانیومنٹ کی چوٹی سے نظارہ دیکھیں، لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر بیٹھیں محسوس کریں، رونگٹے کھڑے کریں اور دل کی گہرائیوں سے آزادی کو چھوئیں۔ کیونکہ یہاں ہر سانس میں آزادی کی خوشبو ہے، ہر دھڑکن میں امید کا جوش ہے، اور ہر کونے میں ایک ایسی کہانی چھپی ہے جو آپ کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔
(شاہ خالد خان ایک پاکستانی دل، امریکہ کی روح، اردو کی آواز اور ڈیلی سب نیوز کا فخریہ نمائندہ)
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے مزمل اسلم کی ملاقات ، جائز مالی مطالبات کے حصول میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کم ظرف دشمن مری و گلیات برف باری، حسنِ فطرت اور حکومتی امتحان۔۔۔. ٹیکساس: جہاں خواب جاگ اٹھتے ہیں، ستارے گرتے نہیں اور دل پاکستان سے ٹکرا کر بھی دھڑکتے رہتے ہیں! اوورسیز پاکستانی اور او پی ایف: ایک خاموش المیہ چبوترے سے اٹھتی آوازیں: پچوانہ میں مکالمہ اور معافی کی روایت سوئٹزرلینڈ: ہوا سے چلنے والی برقی توانائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: واشنگٹن ڈی سی امریکہ کا سیاسی اور آزادی کی
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔