ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کا بینک پر حملہ ناکام بنادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ڈی آئی خان:
ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پروآ کی حدود میں نیشنل بینک پر مسلح افراد کا حملہ پسپا کردیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق 20 سے 25 مسلح افراد نے نیشنل بینک پر حملہ کیا جو پولیس کے کوئیک رسپانس کی بدولت ناکام بنادیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق مسلح افراد بینک کو لوٹنا چاہتے تھے جس میں وہ پولیس کے بروقت رسپانس کی وجہ سے ناکام رہے۔
پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسلح افراد
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔