سکردو میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاظم میثم کا کہنا تھا کہ جو فسطائیت یہاں پر ہے اور جو تماشا پاکستان میں ہو رہا ہےاور جس طرح پارلیمنٹ کی تضحیک ہو رہی ہے، پاکستان جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جنگل کا قانون ہے۔ سکردو میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاظم میثم کا کہنا تھا کہ جو فسطائیت یہاں پر ہے اور جو تماشا پاکستان میں ہو رہا ہےاور جس طرح پارلیمنٹ کی تضحیک ہو رہی ہے، اس سے پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے اور پاکستان جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس فسطائیت کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے پہلا اقدام پریس کانفرنس ہے، اس کے بعد قائدین کے اعلان کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ اگر احتجاجی تحریک کی ضرورت پڑی، دھرنا یا لانگ مارچ کرنا پڑا اور جو بھی اعلان مرکزی قائدین کرینگے اس پر عمل ہو گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کاظم میثم رہا ہے

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار