مسلم کانفرنس کے صدر نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کی سیاست کا درخشندہ ستارہ تھے۔ ان کی آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کے اعتراف میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تین روز تک اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے صاحبزادے چوہدری یاسر سلطان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل عطا کرے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کی وفات

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی