ترجمان جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی تا کشمور صوبے بھر میں ریلیاں، سیمینارز، احتجاجی مظاہرے اور انسانی زنجیر بنانے سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جن کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کو اجاگر کرنا ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، دادو، بدین، نواب شاہ، ٹھٹھہ اور دیگر شہروں میں منعقدہ تقریبات سے جماعت اسلامی کے صوبائی اور مرکزی قائدین خصوصی خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالیں گے۔ مظفرآباد کی طرز پر سندھ کے مختلف شہروں میں بھی انسانی زنجیر بنائی جائے گی، جس کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں، مساجد اور سماجی مراکز میں خصوصی دعاوں اور آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ جماعت اسلامی سندھ کے رہنماوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 فروری کے پروگرامز میں بھرپور شرکت کریں اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنتی رہے گی اور ان کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی رہنما راشد نسیم حیدرآباد، صوبائی امیر کاشف سعید شیخ دادو، نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نواب شاہ، جنرل سیکریٹری محمد یوسف بدین و ٹھٹھہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں کی قیادت و خطاب کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ کے یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ جائے گا

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی