اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے پوری قوم سے “ہفتۂ یکجہتی بلوچستان” منانے کی اپیل کی ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی اختلافات بھلا کر بلوچستان کو یکجہتی، محبت اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی طرف سے یہ پیغام جانا چاہیے کہ پاکستان متحد ہے، بلوچستان تنہا نہیں۔
مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین بلوچستان میں حالیہ واقعات پر شدید افسردہ ہیں اور مسلم لیگی قیادت بلوچ عوام، پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بلوچستان کے نہتے شہریوں پر حملہ درحقیقت پورے پاکستان پر حملہ ہے، جبکہ بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں بھارت کی سرپرستی میں ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، اور دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
مرکزی ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے فوری دورہ بلوچستان سے ایک جرات مندانہ اور مثبت پیغام گیا، جبکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگتی اور سیکیورٹی فورسز کی فرنٹ لائن موجودگی نے ثابت کیا کہ قیادت مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے لیے امن کا قیام ہر قیمت پر ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلوچستان میں پر حملہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار