بیرسٹر سلطان کھڑی شریف میں سپرد خاک، آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
مظفر آباد +میرپور(نوائے وقت رپورٹ+سکندر الرحمن راجہ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ میت گن کیرج وہیکل پر لائی گئی۔ نمازِ جنازہ قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں کمانڈر راولپنڈی کور سمیت آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تدفین آبائی گاؤں کھڑی شریف میں کی گئی۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ قائد اعظم کرکٹ سٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جسد خاکی سلطان ہائوس چیچیاں سے کرکٹ سٹیڈیم گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ لایا گیا۔ سٹیڈیم میں جسد خاکی کے تابوت کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر فوجی گن کیریج جیپ میں رکھ کر لایا گیا، نماز جنازہ معروف روحانی مرکز گلہار شریف کی ممتاز روحانی شخصیت قاضی محمد رفیق نے پڑھائی، نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،10 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر احسن نواز، چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرراجہ سعید اکرم خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین گن کیرج کے ساتھ کی گئی۔ تدفین کے بعد ان کے صاحبزادے وزیر چودھری یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کشمیر کی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔