صدر آزاد کشمیر کی نماز جنازہ ادا، گن کیرج کے ساتھ سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
مظفر آباد:(نیوزڈیسک) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جنہیں سرکاری و فوجی اعزاز ’گن کیرج‘ کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ وہ اعزاز جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا، اِس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، جنرل محمد ضیاالحق، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا۔
آج بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا نام بھی ’گن کیرج‘ کا اعزاز لینے والی انہی باوقار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا، مرحوم آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین ’گن کیرج‘ کے ساتھ کی گئی۔
بیرسٹر سلطان محمود کی نماز جنازہ قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائم مقام صدر چودھری لطیف اکبر سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اَشکبار نظر آئی، تدفین کے موقع پر دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیر کاز کے لیے مرحوم کی طویل سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
علاوہ ازیں تدفین کے بعد ان کے صاجبزادے وزیر آزاد کشمیر چودھری یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گن کیرج
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔