آزاد جموں و کشمیر کے صدر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر آج شام ان کے آبائی گاؤں کھڑی شریف میرپورمیں سپرد خاک کیا جا ئے گا۔
آزادریاست جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودہری 71 سال کی عمر میں کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے بالآخر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 25 اگست 2021 کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ ان کا تعلق میرپور آزاد کشمیر سے تھا۔ انہوں نے قانون کی اعلیٰ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔
بیرسٹر سلطان محمود نے عملی سیاست کا آغاز 1983 میں کیا اور 1985 میں پہلی بار آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،وہ 9 مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، جو آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں نمایاں اعزاز ہے۔
انہوں نے 30 جولائی 1996 سے 24 جولائی 2001 تک آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
بیرسٹر سلطان محمود مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے آزادمسلم کانفرنس کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی جس کے بعدوہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرمیں شامل ہوئے اور اس کے پارٹی صدراور وزیراعظم رہے۔
مرحوم نے اقوام متحدہ، یورپی پارلیمنٹ، امریکa اور برطانیہ سمیت عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے موٴثر آواز بلند کی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آزاد جموں و کشمیر کے صدر انہوں نے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ