عمران خان کی بیماری ہمیں مقصد سے ہٹانے کی کوشش ہے، محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا، بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی، ہمیں اپنے مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سرکار ہو گی، 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند کریں، ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی ہمارا ساتھ دیں، سہیل آفریدی بہترین اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔