نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار، محمود اچکزئی کے بیان کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی (این ڈی سی) نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کو لاحق خطرات اور آنکھ کے آپریشن سے متعلق حکومتی اعتراف پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور آزادانہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔ اُن کے اہل خانہ اور بیٹوں کی ملاقات کرائی جائے تاکہ اہل خانہ اور عوام کو ذہنی کرب سے نجات ملے اور پاکستان کی عالمی سطح پر بنیادی انسانی، قانونی اور جمہوری حقوق کے حوالے سے جاری بدنامی کا سلسلہ رُک سکے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے
اپنے مشترکہ بیان میں این ڈی سی قائدین نے حکومتی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے علاج سے متعلق وفاقی اور پنجاب حکومت کا رویہ افسوسناک، غیرجمہوری اور سیاسی دعووں کے برعکس ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا حکمران اتحاد صحت پر سیاست نہ کرنے کی تلقین کرتا آیا ہے لیکن سیاسی مخالفت کی بنا پر عمران خان، بشری بی بی ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر سیاسی قیدیوں کے خلاف حکمران اتحادکے اقدامات اُن کے اپنے ماضی کے بیانات، دعوووں اور تلقین کے صریحاً خلاف ہیں۔
این ڈی سی قائدین نے مطالبہ کیا کہ جس طرح قیدی نوازشریف کے لئے انڈیپنڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیاگیا تھا اور اُن کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت دی جاتی رہی، بالکل اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے لئے بھی انڈیپنڈنٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے اور اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کی ملاقات کرائی جائے تاکہ بانی علاج کی فوری اور معیاری سہولت مہیا ہوسکے۔ خدانخواستہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار حکمران اتحاد کے تمام قائدین ہوں گے جن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ کسی بھی قیدی کی صحت کا حق قانون کے تحت ناقابل تنسیخ حق ہے۔ کسی قیدی کوعلاج کے جائز قانونی حق سے محروم کرنا، دانستہ اُس کی صحت کو خطرے میں ڈالنا اس کی زندگی لینے کے مترادف اور مجرمانہ فعل ہے۔ حکمران اتحاد سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست بند کرے۔
باڑہ میں ہونے والے سیاسی جلسے میں صوبائی حکومت پر بد عنوانی کےالزامات لگائے گئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
این ڈی سی قائدین نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی میں کمی ہونے کے سنگین مسئلہ پر حکومت نے حقائق چھپانے کی مجرمانہ حرکت کی۔ کئی دِن گزرنے کے باوجود اس معاملے پر جھوٹ بولا جاتا رہا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت دانستہ ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والی پاکستان کی اکثریت آبادی کو ریاستی اداروں کے خلاف مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی سازش نظرآتی ہے جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔
این ڈی سی قائدین نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے ’’بانی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا ہے‘‘ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے، اس پر مایوسی کا اظہار کیا اور قرار دیا کہ محمود اچکزئی کا یہ بیان حکومت کی بی ٹیم ہونے کا بین ثبوت ہے۔ اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد محمود اچکزئی کی مسلسل ’’خاموشی‘‘ کا رویہ گواہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے نہیں حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اپوزیشن لیڈر کا کردار بھی حکومت اور وزرا جیسا ہی ہے۔ این ڈی سی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے اِن رویوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی اور اپوزیشن قیادت پر زور دیا کہ وہ مل کر وزیراعظم ہائوس کے گیٹ پر دھرنا دیں۔
پاکستان کے دل بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم منصوبوں کو جس جرات مندی سے ناکام بنایا وہ واقعی لائق تحسین اور قابل ستائش ہے،شاہدآفریدی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈی سی قائدین نے بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی پی ٹی آئی کی کے خلاف کی صحت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :