مقررین نے کہا کہ رہبرِ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں، آیت اللہ خامنہ ای عالمِ اسلام کی وحدت کی علامت ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے سنگین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد کے خلاف اور رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کراچی میں ملتِ جعفریہ کی جانب سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نمائش چورنگی سے سی بریز، ایم اے جناح روڈ تک نکالی گئی، جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ریلی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ نثار قلندری، صدر آئی ایس او کراچی ریجن سید عون رضوی، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عقیل انجم قادری سمیت مختلف مسالک کے علماء کرام اور اقلیتی برادری کے نمائندگان نے خطاب کیا۔ ہندو برادری سے منہوج چوہان اور مسیحی برادری سے پاسٹر رحمت لعل نے بھی سانحہ ترلائی پر اظہارِ افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔

مقررین نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ رہبرِ انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیاں قابلِ مذمت ہیں، آیت اللہ خامنہ ای عالمِ اسلام کی وحدت کی علامت ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے سنگین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان برادر اسلامی ممالک ہیں، جن کے مابین تاریخی، مذہبی اور تزویراتی روابط موجود ہیں، لہٰذا ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کو خطے کے امن کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ عالمی طاقتیں خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہیں اور پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک ہیں اور ان کے خلاف سازشیں خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔

مقررین نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پسِ پشت عناصر کو بے نقاب کرنا ناگزیر ہے اور اس حوالے سے قومی سطح پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان مزید عدم استحکام اور دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ غزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی قومی مفادات اور امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دینی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ملکی پالیسی ساز ادارے موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیں۔ ریلی کے شرکاء نے سانحہ ترلائی کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ ریلی کا اختتام دعا اور امن و استحکام کی اپیل کے ساتھ ہوا۔ آخر میں امریکا، اسرائیل اور بھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ خامنہ ای کے مرکزی انہوں نے کے خلاف ہیں اور

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے