فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فارمیسی کونسل پاکستان دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم ہے۔ سیکریٹری کی سیٹ گزشتہ کئی سال سے میوزیکل چیئربنی ہوئی ہے ، کبھی ایک ایڈیشنل سیکریٹری کو چارج دیا جاتا ہے تو کبھی دوسرے کو چارج سپرد کردیاجاتا ہے۔ 900 سے زائد فارمیسی کالجز اور 70 ہزار طالب علموں کا مستقبل اس کھیل کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت فارمیسی کونسل تجربہ گاہ بنی ہوئی ہے کونسل دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم ہے، کبھی کسی ایڈیشنل سیکریٹری کو چارج دیا جاتا ہے تو کبھی دوسرے کو ذمے داری دی جاتی ہے۔ اسی طرح ڈائریکٹر جنرل کی سیٹ پر بھی ایک سال کے اندر تین افسران کو تعینات کیاجاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکریٹری کے عہدے سے ہٹائے گئے ڈریپ کے افسر ڈاکٹر اختر عباس کو دوبارہ چارج دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کونسل کے ڈھانچے کی قانون کے مطابق تنظیم نو کا حکم دیدیا ہے۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گزشتہ سال اگست میں کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر پاکستان فارمیسی کونسل سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا تھا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلوگ ٹیکس زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑ رہے ہیں، سپر ٹیکس کیس میں وکیل کے دلائل کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خبر، مفت ادویات کی فراہمی کیلئے حکومت نجی کمپنی سے معاہدہ کینسر کے مریضوں کیلئے امید کی نئی کرن، ادویات مفت دستیاب ہوں گی، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت خاتون مریضہ کی جان لے گئی پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی جعلی ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈریپ کے ریپڈ الرٹس جاری مقامی سطح پر ادویات کی تیاری، ملک میں ویکسین فنڈ قائم کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دس سال سے مستقل سیکریٹری سے محروم فارمیسی کونسل
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔