فارمیسی ایکٹ 1967 کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ازسرِنو مرتب کیا جائے: مصطفی کمال
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت فارمیسی کی تعلیم کیلئے اجلاس میں فارمیسی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کیمطابق بنانے کا جا ئزہ لیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ اور ڈائریکٹر فارمیسی سروسز، ڈریپ کی جانب سے وزیر صحت کو بریفننگ وزیر صحت کو فارمیسی کے فنکشنز چیلنجز بارے بھی بریف کیا ‘بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ فارمیسی کونسل 1967 ء کے قانون کے مطابق کام کررہی ہے ضلوزئر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فارمیسی ایکٹ 1967ء کے وقت کے تقاضوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ازسرِنو مرتب کیا جا ئے‘ فارمیسی ایکٹ 1967 ء میں ضروری ترامیم کے لیے ایک اعلی سطحی تکنیکی کمیٹی تشکیل دیں۔ تکنیکی کمیٹی جامع جائزہ لے کر قابلِ عمل سفارشات کو جلد ازجلد مرتب کریں۔ فارماسسٹ کا صحت کے نظام کا ایک کلیدی کردار ہے ‘فارمیسی کونسل کے تمام امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے فارمیسی میں شفافیت، کارکردگی اور نظام کی بہتری کو یقینی بنانے پرعزم ہیں۔ فارمیسی کونسل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے فارمیسی ایجوکیشن کو انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔