2025-11-10@19:03:34 GMT
تلاش کی گنتی: 18295

«شہریوں اور»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آبادجاوید حسین شاہ نے شعبہ ہومیو پیتھک کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود سے سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود نے کہا کہ ایم کیو ایم تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے پارٹی سے مشاورت کے بعدسندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے وائس آف ہیلتھ کے تحت عیسی لیبارٹری نارتھ ناظم آباد میں...
    کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹروں میں ذہنی سکون اور نیند کی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ہاسٹل میں رہنے والے طالب علم ان ادویات کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ یہ انکشاف جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق 336 طبی طالب علموں پر کی گئی جس میں معلوم ہوا ہے کہ 11 فیصد طالب علم ذہنی سکون کے لیے سکون آور ادویات استعمال کررہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گھر سے یونیورسٹی آنے والے طلبا کی تعداد 8.1 فیصد ہے جبکہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کی 19 فی صد تعداد ان ادویات کا استعمال کررہی ہیں، یہ طالب علم ذہنی سکون، ڈپریشن اور نیند کی کمی کے لیے سب سے...
    جے یو آئی نے27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر احمد خان کو پارٹی سے خارج کیا گیا ہے۔ جے یو آئی کا کہنا ہیکہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، احمد خان نے استعفی نہ دیا تو نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔خیال رہیکہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے۔ 64...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا۔جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اور بیرونی شعبے اور مالیاتی بفرز کو دوبارہ تشکیل دینے میں مدد ملی ہے۔یہ بات انہوں نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں معروف سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے سلسلے کے22ویں ایڈیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہی۔انہو ں نے ابھرتی معیشتوں کی...
    کراچی (نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا۔ سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے آج کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں اپنے معروف سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کے سلسلے کا 22واں ایڈیشن منعقد کیا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مربوط اور فراست پر مبنی زری اور مالیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے خاصا معاشی استحکام حاصل کر لیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے، اور بیرونی...
    اسلام ٹائمز: ایران نہ صرف پابندیوں کے مرحلے سے گزر چکا ہے بلکہ اب ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں عالمی توانائی منڈی کے بڑے کھلاڑی بھی تہران کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ تل ابیب کے ٹی وی اور سوشل میڈیا چینلوں سے لے کر لندن کے سرکاری نیٹ ورکس تک ایک ہی لہجہ سنائی دیتا ہے، ایران کی مزاحمت پر حیرت اور مغرب کی ناکامی پر خفگی کا اظہار۔ ان کے اپنے مبصرین کا اعتراف ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی شکست دراصل اسلامی جمہوریہ ایران کی فعال مزاحمتی حکمتِ عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے، ایسی حکمتِ عملی جس نے پیچیدہ ترین پابندیوں کے جال کو غیر مؤثر زنجیر میں بدل دیا۔ خصوصی رپورٹ:  مغربی ذرائع ابلاغ اب بھی پابندیوں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تو آرمی چیف کو صرف استثنا دینے جا رہے ہیں، اور ان کو اس پر بھی اعتراض ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی نے تو آرمی چیف جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، جس کی باز گشت آج تک سنائی دے رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    الیزابت بومیہ کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیم، نیدرلینڈز، اسپین اور اٹلی کی جامعات اسرائیلی علمی اداروں کے بائیکاٹ کی مہم میں پیش پیش ہیں۔ ان اداروں نے باضابطہ طور پر اسرائیلی اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر خاموشی اب ناقابلِ قبول ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے صحافی الیزابت بومیہ کی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تئیس (23) اسرائیلی محققین کو ایک یورپی سائنسی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بعد میں اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ شناخت ظاہر نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام نے گی دی استیبل جو اسرائیلی آثارِ قدیمہ کونسل کے سربراہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی گئی ہے جس کے حق میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان نے بھی ووٹ دیا ، دونوں جماعتوں نے اپنے اراکین کیخلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر نے کہاہے کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دی تھی کہ کوئی مخالفت میں ووٹ نہیں ڈالے گا، ایک رکن نے ہماری پالیسی کے خلاف ووٹ دیا، ہم سیف اللہ ابڑو کے خلاف،آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کرنے کاآغازکریں گے ، ہم سیف اللہ کو اپنی پارٹی میں نہیں رہنے دیں ،ان کی...
    ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ ٹریفک پلان کے بغیر سڑکیں بند کرنا ایک ناقابلِ معافی جرم ہے، صوبائی حکومت فوری طور پر ایک موثر متبادل ٹریفک پلان جاری کرے اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرے تاکہ کراچی کے شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں شہریوں کو درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی سنگین مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ریڈ لائن پروجیکٹ نے شہریوں کی زندگی...
    حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔ پولیس کا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشعال یوسف زئی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی صورت میں آئین کا جنازہ پڑھا دیا گیا ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر عمران خان سے غداری کی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جو خود کو آئین کا مؤجد اور محافظ سمجھتی تھی وہ خود آئین کا جنازہ پڑھانے اور تدفین میں پیش پیش ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم سیف اللہ ابڑو مشعال...
    ایک بیان میں چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ علاقے میں تیس تا چالیس فیصد صارفین کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کی سزا 70 فیصد بل ادا کرنیوالے صارفین کو بھی دی جاری ہے اور انھیں تمام دن بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے بحران کو صنعتی اور تجارتی لحاظ سے تباہ کن اور معاشی ترقی میں اہم رکاوٹ قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری تدارک اور قابلِ قبول حل تلاش کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی تاریخ کے بدترین بجلی کے بحران کی زد میں ہے،...
    سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو : فائل فوٹو  مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس  میں وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران 64 ارکان سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دیا۔اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔پی...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان پر صوبے کے عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ شدید ردعمل میں شہریوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مساجد کے حوالے سے نہایت غلط بیان دیا ہے اور انکے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے ملک پر برے اثرات پڑیں گے، پاک فوج کی جانب سے تمام امور پر نہایت اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاست کے لیے آخری حد پار کر دی...
    شکر گڑھ کرتارپور میں بابا گورو نانک کے جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کرتارپور راہداری کھلنے اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ اور یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل براستہ واہگہ بارڈر آئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان سے ملنے والے پیار سے نہال، جبکہ بذریعہ راہداری کرتارپور یاترا کے خواہشمند ہزاروں بھارتی یاتری مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کے باعث دربار کے درشن دیدار سے محروم رہے۔ 2 ہزار بھارتی یاتری حسین یادیں لیے گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد روانہ ہو گئے۔ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں بابا گورو نانک کی جنم دن کی تقریبات کی اختتامی دعا میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر  سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان  نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔ سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ 64ارکان کی تعداد مکمل، سینیٹ...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے 27ویں آئینی ترمیم کا حصہ بننے والے پارٹی سینیٹر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک ایک سینیٹر نے حمایت میں ووٹ دے دیا جے یو آئی کے سینیئر رہنما عبدالغور حیدری نے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے والے سینیٹر کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہوتی ہے، جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ...
    — فائل فوٹو کرتار پور میں بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات آج ختم ہوگئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران پاکستان اور بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 2 ہزار بھارتی یاتری بس کے ذریعے گوردوارہ روہڑی صاحب روانہ ہوگئے، بھارتی یاتری آج شام لاہور پہنچیں گے۔ یاتری لاہور میں دو روز قیام کے بعد 13 نومبر کو واپس بھارت جائیں گے۔اختتامی دعا میں بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے 5 ہزار یاتریوں نے شرکت کی۔ یاتریوں نے کرتارپور راہداری کھلنے اور پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی دعائیں کیں۔ادھر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی طرف سے کیے گئے انتظامات...
    تھائی لینڈ (ویب ڈیسک) مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے ساڑھی پہننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ساڑھی جنوبی ایشیا کا مشترکہ ثقافتی ورثہ ہے، جو کسی سرحد کی ملکیت نہیں۔ روما ریاض مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں، جو کہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں ہوگا۔ اسی سلسلے میں وہ تھائی لینڈ میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ڈیزائنر کنول ملک کی تیار کردہ خوبصورت چاندی کی ساڑھی پہنی، چونکہ ساڑھی اکثر بھارتی لباس کے طور پر دیکھی جاتی ہے، کچھ صارفین نے ان کے انتخاب پر تنقید بھی کی۔ روما ریاض نے انسٹاگرام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان ایوان بالا کے اجلاس میں پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سینیٹرز ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئینی ترمیم احمد خان پی ٹی آئی جے یو آئی سیف اللہ ابڑو
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
    پنجاب اسمبلے کے باہر دھرنا دیے نابینا افراد کے مطابق انہیں پنجاب کے مختلف محکموں میں مستقل نہیں کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سب کی ماں ہیں، ہم ان کے بچے اپنے روزگار کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ان کی التجا کو سنا جائے، پچھلے سال جب انہوں نے احتجاج کیا تھا تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا اور پولیس کے ذریعے سخت سردی میں انہیں واٹر کیین کا استعمال سہنا پڑا تھا۔ نابینا افراد کے مطابق اب وہ دوبارہ احتجاج کے لیے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ان کا مطالبہ ہے کہ ان مطالبات، جو ان کے مطابق سراسر...
    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن مختلف مذہبی، اصلاحی اور روحانی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور مدارس کے سالانہ اجتماعات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں ڈھاکا اور سلہٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔
    چوہدری بلال فاروق تارڑ ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ سے) — ضلع گوجرانوالہ کے حلقہ این اے-66 وزیرآباد سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری عطا اللہ تارڑ کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی کامیابی پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانی رہنماؤں، بزنس کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ٹیلی فون کے ذریعے چوہدری...
    اسلام ٹائمز: 1919ء میں جو نقشہ کھینچا گیا تھا، وہ آج خطے کی خون آلود حقیقت بن چکا ہے۔ لبنان، شام، فلسطین سب اسی منصوبے کے تسلسل میں جل رہے ہیں۔ اسرائیل کی جنگیں کبھی دفاع کے لیے نہیں ہوتیں؛ وہ قبضے کے لیے ہوتی ہیں، اس خواب کی تعبیر کے لیے جو اس غاصب ریاست کے پیدا ہونے سے پہلے ہی شروع ہوا تھا۔ خلاصہ یہ ہے کہ ایک صدی گزر جانے کے باوجود صیہونی منصوبے کے آثار ختم نہیں ہوئے، بلکہ اس کی شکلیں اور حربے بدل کر مزید پیچیدہ ہوچکے ہیں۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری خطے میں جاری اس توسیع پسندانہ پالیسی کو صرف فلسطین کا مسئلہ نہ سمجھے بلکہ اسے عالمی...
    ملکی معیشت میں پائیدار اور طویل المدتی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں کئی بین الاقوامی کارپوریشنز کے پاکستان سے اپنے کاروبار کو سمیٹنے اور نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں تشویشناک کمی نے ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی پر ایک نئی اور سنجیدہ بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ معاشی مبصرین اور مالیاتی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کا اصل مسئلہ قدرتی وسائل کی کمی یا مارکیٹ کا محدود حجم نہیں ہے، بلکہ پالیسی سازی میں غیر متوقع صورت حال اور ریاستی اداروں کے اندر گہری ناپائیداری وہ بنیادی رکاوٹیں ہیں جو بیرونی سرمایے کو دور رکھتی ہیں۔...
    بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔ 
    بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے بھائی میجر (ریٹائرڈ) وکرانت جیٹلی کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جو 2024 سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں ہیں۔ پوسٹ میں سیلینا نے لکھا کہ وہ ہر لمحہ اپنے بھائی کے لیے فکر مند ہیں اور انہوں نے اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا ڈمپی، مجھے امید ہے تم ٹھیک ہو، مجھے امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے ایک پتھر کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے ایک بھی رات تمہارے لیے روئے بغیر نہیں سوئی، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے سب کچھ قربان کر دوں گی،...
     لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر...
    جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہیں ہر چیز پر اعتراض ہے اور حکومت پر بھی اعتماد نہیں۔ جے یو آئی 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے گی۔ مزید پڑھیں: سینیئر وکیل فیصل صدیقی کا چیف جسٹس کو خط، 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ 27ویں ترمیم نے 26ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا ہے اور حکومت نے انہیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظات کے باوجود وہ مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے تاکہ اپنی تجاویز پیش کر سکیں۔ جے یو آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ جے یو...
    ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر انسانی، سفاکانہ اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے ماضی میں بھی حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور...
     شاہد سپرا: لیسکو میں تحقیقات کے دوران عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد نیب نے کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر کے معاملات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ نیب نے لیسکو میں عارضی کنکشنز پر یونٹس چارج کرنے اور میٹریل خریداری میں ممکنہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے منظور عارضی کنکشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے  ،لیسکو سے مجموعی طور پر چارج یونٹس کا ریکارڈ مانگا گیا ۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا   ذرائع کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف اور نیشنل پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان  کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیشنل پارٹی کاکہناتھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے،مجوزہ ترمیم آئین کی بنیادی روح اور ڈھانچے کو کمزور کرے گی۔ جے یو آئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ جے یو آئی ف 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی،ہمیں  ہر چیز پر اعتراض ہے،ان کاکہناتھا کہ27ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم کو رول بیک کردیاگیا،حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی،ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان مزید :
    بھارتی اداکارہ سیلینا جیتلی نے اپنے بھائی، میجر وکرنت کمار جیتلی کے لیے ایک جذباتی اور فکر انگیز پوسٹ شیئر کی ہے۔ ان کے بھائی کو مبینہ طور پر گزشتہ ایک سال سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر سیلینا نے لکھا، ”میرا ڈمپی، امید ہے تم ٹھیک ہو، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ ایک مضبوط ستون کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے تمہارے لیے ایک بھی رات بغیر آنسو بہائے نہیں گزاری، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہوں…“ یہ جذباتی پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت...
    کراچی: نشے میں دھت ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں  عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہونے کے بعدایک موٹر سائیکل سوار کو روندتی ہوئی فٹ پاتھ پرسوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق  اور 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خود گاڑی کا ڈرائیوراوراس کا ساتھی بھی شامل ہے ۔ پولیس کا دعویٰ ہےکہ گاڑی کا ڈرائیورنشے میں دھت تھا۔ پولیس نے زخمی ڈرائیورکوحراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی  ہے۔  پیرکی صبح بوٹ بیسن...
    یہ کارروائیاں کالے قوانین کے تحت کی گئیں جن کے تحت متنازعہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کو بے پناہ اختیارات اور استثنیٰ حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے سرینگر، کولگام، بارہمولہ، شوپیاں اور پلوامہ سمیت مختلف اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت دس شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے سم کارڈ، موبائل فون, لیپ ٹاپ، دستاویزات اور کتابیں بھی قبضے میں لے لیں۔ دریں...
    کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو کا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کے لیے تاریخی اقدام ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔ گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی ) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی بنیادوں پر مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی پاکستان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی براہِ راست پاکستان پہنچ گئے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں کثیر اضافہ ممکن ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو کا پاکستان کے ڈیری سیکٹر کے لیے تاریخی اقدام ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں۔ گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی ) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی...
    ( سعید احمد)انجینئرنگ پابندیوں اور سگنل مسائل کے باعث ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیرہونے لگی اور ریلوے انتظامیہ نے موجودہ سردیوں کے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔ تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں موسم گرما کے اوقات کار میں ٹرین آپریشن چلایا جائے گا۔سابقہ ٹائم ٹیبل (15 اپریل 2025 تا 14 اکتوبر 2025) آج 10 نومبر 2025 سے دوبارہ نافذ کر دیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سے ہی گھنٹوں تاخیر کی شکار ٹرینوں کو موسم گرما کے اوقات کار میں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ٹریک پر انجینئرنگ پابندیوں کے باعث لاہور کراچی ٹرین سفر 4گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے اورلاہور سے کراچی ٹرین تقریباً 24 گھنٹے میں سفر طے کر رہی...
    معروف سوشل میڈیا اسٹار اور میک اپ ایکسپرٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ان کے مہنگے عروسی لباس اور قیمتی زیورات نے بھی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ ڈاکٹر نبیہہ کے مطابق انہوں نے شادی کے موقع پر جو سونے کا زیور پہنا تھا وہ 40 تولے کا ہے جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے، جبکہ ان کا عروسی لباس بھی تقریباً 1 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ Motivational speaker Dr. Nabiha Ali Khan, who recently got married to Haris, shared in...
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کی کارروائی ہے جبکہ مقامی لوگ اسے من مانی گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع...
    سائنس دانوں نے ایک ایسے بین الاقوامی تحقیقی منصوبے میں سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ انسانی دماغ کے مختلف اقسام کے خلیے ابتدائی جنینی مرحلے سے لے کر بلوغت تک کس طرح پیدا ہوتے اور ترقی کرتے ہیں۔ یہ تحقیق مستقبل میں آٹزم، شیزوفرینیا اور دیگر دماغی امراض کے علاج کے نئے راستے کھول سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اے آئی کا قدرتی دماغ کی طرح کام کرنا ممکن بنالیا گیا امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے برین اِنیشی ایٹو سیل اٹلس نیٹ ورک کے تحت ہونے والی اس تحقیق میں سائنس دانوں نے انسانی، چوہے اور جزوی طور پر بندر کے دماغوں پر کام کیا۔ انہوں نے دماغی خلیوں کی...
    اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
    لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔لاہور میںمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمان خصوصی نیوی کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں تقریبات، عظیم شاعر کی تحریک پاکستان اور اُمہ کیلئے خدمات کو...
    رائے ونڈ (این این آئی) عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ رقت آمیز دعا کے دوران مجمع میں سناٹا چھا گیا ۔ شرکاء کی ہچکیاں بند ھ گئیں۔ اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبید اللہ خورشید نے کہا کہ دعوت و تبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کے لئے کاوشیں کرنی چاہئیں۔ مساجد کو آباد کرنا ہوگا۔ مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے۔ مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے، اجتماعی زندگی سکھانا اور سیکھنا ہے۔ خدمت میں میانہ روی کو اختیار کرنا ہے۔ ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمہ لگ گئی ہے۔ ہر بستی، ہر گھر...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے سلسلے میں جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں خصوصی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاک ترک فرینڈشپ سیمینار، ترک کلچرل نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی قونصل جنرل ترکیہ لاہور کی اہلیہ ملتم شمشیک تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایمان‘ دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی رشتہ ہمیشہ مضبوط رہا ہے۔ 
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکال کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت، مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سی سی او کرتاپور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں گھٹا ٹوپ اندھیرا ہے، پاکستان کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ملک میں زرداری اور شریف خاندانوں کی حکمرانی ہے، ٹریڈیونینز اور طلبہ سیاست کے خاتمے نے ملک کو سیاسی طور پر بانچھ بنا دیا ہے۔ ملک میں تبدیلی محنت کشوں کے ذریعے ہی آسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے وی ٹرسٹ گلشن اقبال میں نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے زیر اہتمام ’’یوم تاسیس‘‘ کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکرٹری جنرل،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپوٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت یوم اقبال بھرپور انداز سے منایا گیا۔9 نومبر کو اقبال ڈے کی مناسبت سے حیدرآباد، مٹیاری اور سانگھڑ سمیت سندھ کے تمام کلسٹرز میں پروگرامات منعقد کیے گئے، جس میں با ہمت بچوں اور الخدمت کے ضلعی ذمے داران نے شرکت کی۔ پروگرامات کے دوران بچوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور علم، کردار اور خدمت انسانیت کے لیے عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کے اصول اور تعلیمات بچوں کے کردار سازی اور معاشرتی خدمت کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بچوں کو مثبت سوچ اور علم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد (صباح نیوز/ آن لائن) مصور پاکستان، شاعر مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃاللہ علیہ کا 148 واں یومِ پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، مزاراقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی پھولوں رکھے گئے اور بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ملک بھر میں مختلف تقاریب ہوئیں، مساجد میں بھی علامہ اقبالؒ کے ملک و قوم کیلیے کردار کو اجاگر کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلیے دعائیں مانگی گئیں۔ یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(صباح نیوز)کسان بورڈپاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خان نے اسٹیٹ بینک کے گورنر کی طرف سے زرعی پیداوار میں غیرمعمولی کمی کے ملکی جی ڈی پی پر منفی اثرات پیداہونے کے اعتراف کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کسان نے گندم، کپاس، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کو کاشت کرنے سے بھی اجتناب کیا تو ملک میں ایک بڑا غذائی بحران نمودار ہوگا۔ ملکی زراعت کو بچانے کیلئے حکمرانوں کا کسان دوست پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت ریسرچ، ٹیکنالوجی، ادویات اور زرعی آلات کی کمی کی وجہ سے شدید بری حالت کو پہنچ چکی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے گاؤں مرزا کلیری کے رہائشیوں نے ترقیاتی کام نہ ہونے پر یوسی چیئرمین کے خلاف احتجاج کیا اور سخت نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق یونین کمیٹی 59 کے گاؤں مرزا کلیری کے عوام نے غلام علی کلیری، بلاول کلیری سجاول کلیری اور دیگر کی قیادت میں ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااحتجاج کرنے والوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 59 کے چیئرمین نے ان کے گاؤں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے گاؤں میں پکی گلیاں، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی سمیت متعدد مسائل درپیش ہیں انہوں نے بتایا کہ یوسی میں ماہانہ 12 لاکھ روپے بجٹ آنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-05-3 بدین (نمائندہ جسارت)تنظیمِ اساتذہ پاکستان ضلع بدین کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال 2025 کے سلسلے میں ایک شاندار تعلیمی و ادبی تقریب رینائنس پبلک اسکول بدین کے الیاس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلع بدین کے تمام شہروں سے طلبہ و طالبات اور معزز اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبولﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات نے کلامِ اقبال کو ترنم اور تحت اللفظ دونوں انداز میں پیش کیا۔ اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر کے دلچسپ اور پْراثر مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلے نے بھی شرکاء کی توجہ حاصل کی۔اس تعلیمی کانفرنس کا عنوان ‘‘دورِ دنیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے ملک بھر میں اپنا 56 یوم تاسیس منایا۔ اس حوالے سے بڑی تقریب لاہور میں این ایل ایف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی تھے اور دوسری بڑی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پروفیسر شفیع ملک بانی صدر این ایل ایف تھے اور اس میں این ایل ایف کے سابق صدور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور این ایل ایف کو ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ قومی سطح پر وفاقی سے فریقی مشاورتی کونسل میں سینئر شریک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">aکراچی (پ ر)پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آبادجاوید حسین شاہ نے شعبہ ہومیو پیتھک کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود سے سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے پارٹی سے مشاور ت کے بعدسندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں۔ وائس آف ہیلتھ کے تحت عیسی لیبارٹری نارتھ ناظم آباد میں...
    اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کی سیکیورٹی ناکامیوں کی تحقیقات کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے سوالات کا سامنا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو متوقع طور پر آج (پیر) کنیسٹ میں ہونے والی اس بحث میں شریک ہوں گے، جس میں 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی اجازت دینے والی سکیورٹی کی ناکامیوں کی باضابطہ تحقیقات کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحث حزب اختلاف کے رہنما یائیر لائیڈ کی جماعت یش عتید کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جو ایک ایسے طریقہ کار کا استعمال کرتی ہے جس کے...
    پشپا اسٹارز رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے متعلق نئی اطلاعات نے مداحوں کو خوشی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور وجے نے گزشتہ ماہ 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں ایک نجی تقریب کے دوران منگنی کی تھی۔ تقریب وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور چند قریبی دوست شریک ہوئے۔ اگرچہ دونوں کی جانب سے اب تک کسی قسم کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں انگوٹھی دیکھنے کے بعد ان کی منگنی اور شادی سے متعلق خبریں زور پکڑ گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب رشمیکا سے ان کی نئی فلم تھما کی...
      کراچی (نیوزڈیسک)سڑکوں کی بندش کی ایک نئی لہر ایک بار پھر کراچی کو مفلوج کرنے جارہی ہے، مسلسل تاخیر کا شکار ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے نے پہلے شہر کی اہم شاہراہوں کو تعمیراتی زون میں بدل دیا، تو اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کا نیا منصوبہ شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک یونیورسٹی روڈ پر نئی کھدائی، رکاوٹوں اور ٹریفک جام کا سلسلہ لے کر آ رہا ہے۔ حکام کے مطابق نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ بندش 96 انچ...
    سینیٹ آف پاکستان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قومی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس قرارداد میں علامہ اقبالؒ کو ’شاعرِ مشرق‘ اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے تصور کے معمار کے طور پر تسلیم کیا گیا، جسے انہوں نے 1930 کے الہٰ آباد خطبے میں واضح طور پر پیش کیا تھا۔ قرارداد میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اقبالؒ کی شاعری، فلسفہ اور سیاسی فکر آج بھی قوم اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے...
    اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی...
    صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کو غلط اور شرمناک قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنی دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گل کِھلائے گی، وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کرممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت،...
    تحریک تحفظ آئین کے اعلامیہ کے مطابق عدلیہ کا نظام منہدم کیا جارہا ہے، وکلا کا اس مشاورت میں کلیدی کردار ہوگا، بار کونسل شرکت یقینی بنائیں، سپریم اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین نے 27ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے اگلے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، جبکہ قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ملک گیر جلسے جلوسوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں اسی ہفتے قومی مشاورتی کانفرنس بلائی جائے گی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو بلایا جائے گا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم کی جعلی منظوری کے...
    امریکا کے الینوائے ریاست میں واقع پارک ریج کے علاقے میں امریکی خفیہ ادارے ICE (امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ) نے ایک بھارتی نژاد شہری سے زوہران ممدانی کے بارے میں سوالات کیے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا ’ننھا ظہران ممدانی‘، سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو وائرل   شہری جو الینوائے کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن میں ملازم ہے اور امریکی شہری بھی ہے، اپنے کام کے دوران یہ معاملہ پیش آیا۔ ایجنٹس نے نہ صرف اس کے امیگریشن اسٹیٹس کے بارے میں پوچھا بلکہ نیو یارک سٹی کے نئے منتخب میئر ظہران ممدانی کے بارے میں بھی دریافت کی۔ خوف و ہراس اور گھروں میں رہنے کی ہدایت اس واقعے کے بعد مقامی لوگ، خاص طور پر پارک ریج-نائلز اسکول ڈسٹرکٹ 64...
    پنجاب کے اسکولوں میں 23دسمبر سے 11جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔محکمہ تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ یہ شیڈول سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا،...
    پنجاب بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں 15نومبر تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے ریلیوں، دھرنوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی دفعہ 144 کے تحت4یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش سمیت لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع...
      کراچی (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی میں پہنے گئے لباس اور زیورات کی مالیت کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بتائے گئے دعوے محض زبان کی لغزش تھے۔ گزشتہ روز سے ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا ہے، جو انہیں ان کے شوہر حارث کھوکھر نے...
    آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں کی گھن گرج سنائی دی گئی۔ شاندار فلائی پاسٹ پیش کیاگیا۔پاک فضائیہ کے طیاریوں کی گھن گرج نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کومسحور کر دیا۔پاکستانی لڑاکا طیارے فضا میں اڑے پریڈ میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِاطلاعات عطااللہ تارڑ سماجی رابطے کی سائٹ پر خصوصی طور پر پاک فضائیہ کو سراہا۔انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے. قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت...
    یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے شعبہ اردو نے آج نواب علی چوہدری سینیٹ بھابن آڈیٹوریم میں ’قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کے کردار‘ کے موضوع پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ یہ 2 روزہ کانفرنس علما اور محققین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ وہ علامہ محمد اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے قومی شعور اور علمی بیداری میں اثرات پر تفصیلی گفتگو کر سکیں۔ افتتاحی سیشن اور اہم مقررین افتتاحی سیشن میں یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ دیگر نمایاں مقررین میں شعبہ اردو کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مولا اور جامعہ جواہر لال نہرو، نئی دہلی سے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرم الدین شامل...
    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بیداری اور آزادی کا پیغام ہے اُنہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے آزادی، خودی اور خوداعتمادی کے جذبے سے منور کیا۔ اقبالؒ کی فکر نے نہ صرف ایک نئی سوچ کو جنم دیا بلکہ تحریکِ آزادیِ ہند میں تازہ روح پھونکی جس کے نتیجے میں ایک خودمختار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرسوں کا تیل برصغیر کی دیسی روایات میں ہمیشہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے،  یہ نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت، خوبصورتی اور گھریلو علاج میں بھی انتہائی مؤثر مانا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سرسوں کے تیل میں وٹامن ای، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط بناتے ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرسوں کے تیل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو دل کے لیے مفید ہیں، خون میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں اور شریانوں کو بند ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور دل کے امراض...
    وزیراعظم کی سینیٹ میں پیش کی گئی غیرمنظور شدہ ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں اطلاع ملی کہ ان کی جماعت کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق ایک ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے...
    نیوزی لیںڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 56 اور ڈیرل مچل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ اور جیسن ہولڈر نے 2،2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور شمار اسپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ روماریو شیفرڈ (49) اور شمار اسپرنگر (39) کی ویسٹ انڈیز کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 78 رنز کی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔...
    مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے اور ہر سال پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔علامہ محمد اقبال ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جس کے خواب کے نتیجے میں آج دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام بھی چمکتا دمکتا دکھائی دیتا ہے، علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے، والدین نے آپ کا نام محمد اقبال رکھا۔ڈاکٹر علامہ اقبال نے جاوید منزل میں 3 برس گزارے، اپنی ابتدائی تعلیم بھی سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا،...
    بلوچستان کے اضلاع قلات، نصیرآباد اور جھل مگسی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 2 ڈرائیورز کو اغوا کر لیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ضلع قلات کے علاقے خالق آباد میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ لانگو اور ان کے بھائی شاکر خیراللہ لانگو سمیت 4 افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے سر بند کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دیگر 2 مقتولین کی شناخت محمد کریم اور محمد ظاہر کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایک اور واقعے میں ضلع پنجگور کے علاقے...
    (ارشاد قریشی)راولپنڈی میں روات کے قریب بوائلر پھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ عبدالرحیم اور 15 سالہ صدام کے نام سے ہوئی ہے،ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پالیاجبکہ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق بوائلر کی پائپ لائن میں زیادہ پریشر کی وجہ سے آگ لگی، ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122کی 2 ایمبولینسوں، 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
    افغان طالبان حکومت کی نااہلی، معاشی بدانتظامی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث افغانستان شدید بحران کا شکار ہونے لگا ہے۔ افغان طالبان کے ظالمانہ اقتدار نے افغانستان کو غربت، افلاس اور تباہ حالی کی تصویر بنا دیا۔ اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ نے افغانستان کی تباہ حال معیشت اور عوامی بدحالی کو آشکار کر دیا۔ اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 64.9 فیصد آبادی کثیرالجہتی غربت کا شکار ہے جبکہ مزید 19.9 فیصد افغان شہری غربت کے دہانے پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں غربت میں نمایاں کمی کے باوجود افغانستان اس بہتری سے محروم رہا، افغانی عوام اپنی بنیادی ضروریات سے 55.5 فیصد حد تک محروم ہیں۔...
    اسرائیل کی طرف سے غزہ کے 100 سے زائد فلسطینیوں کو رکفیت جیل میں زیر زمین رکھنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں وہ نہ کبھی سورج کی روشنی دیکھ پاتے ہیں، نہ مناسب خوراک ملتی ہے اور نہ ہی اپنے اہل خانہ یا باہر کی دنیا کی خبریں حاصل کر سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کی خصوصی رپورٹ کے مطابق رکفیت جیل کو 1980 کی دہائی میں انتہائی خطرناک مجرموں کے لیے بنایا گیا تھا لیکن بعد میں غیر انسانی ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد، اسرائیل کے سیکورٹی وزیر ایتامار بن-گویر نے اسے دوبارہ فعال کر دیا۔ جیل کے تمام حصے زیر زمین ہیں، جس کی وجہ سے قیدیوں کو...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد...
    انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
    بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے والے 5ویں قومی کھلاڑی بن گئے ہیں۔پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں اپنے کیریئر کے 15ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کر کے کرکٹ کے ممتاز کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے، یہ میچ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔بابراعظم اب انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد کے ساتھ 5ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، سابق کپتان انضمام الحق کے نام 20 ہزار 541 رنز ہیں جو 547 اننگز میں آئے، جبکہ یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف17ہزار 134 اور جاوید...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد شہر بھر کے تندور کھل گئے جہاں نان، پراٹھا اور روغنی نان خریدنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ تندور کھلنے سے چھوٹے ہوٹلز، ریڑھیوں پر سالن اور چنے فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چل پڑا جبکہ بیکریوں پر ڈبل روٹی، بن اور شیر مال خریدنے والوں کا رش ختم ہوگیا۔ نان کی قیمت بڑھا کر 30 سے 35 روپے اور روغنی نان پراٹھے کی قیمت 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی۔ سرخ پتیری روٹی 14 روپے سے بڑھا کر 15 روپے اور خمیری روٹی 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔ انتظامیہ نے سرخ روٹی دوبارہ 14 روپے کرنے کے احکامات...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: سوڈان میں یو اے ای نواز گروہوں کی نسل کشی مہمان تجزیہ نگار: سید ناصر عباس شیرازی  ( مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم، سربراہ سینٹر فار پاک گلف اسٹڈیز) میزبان: سید انجم رضا پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو خلاصہ گفتگو و اہم نکات: سوڈان میں وسائل پر قبضے کی لڑائی بنیادی طور پر اس کے سونے اور تیل جیسے قدرتی...
    شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ محکوم قوموں کو جاگ اٹھنے اور ایک نئی تہذیب تعمیر کرنے کا سبق دینے والے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی ۔ واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔...