2025-04-25@10:49:37 GMT
تلاش کی گنتی: 88
«مشترکہ مفادات»:
اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل سیکریٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے...
نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوٹی فکیشن کے مطابق 2 مئی کو ہونے والے 52ویں سی سی آئی اجلاس کی وزیر اعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، وفاقی سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ متنازع نہروں کے معاملے پر حکومت سندھ نے سی سی آئی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہونے تک...

نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت اس حوالے سے آگے نہیں بڑھے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہو جاتا وفاقی حکومت...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔ جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے...

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
فوٹو: اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے نئی نہروں کی تعمیر کا کام رکوادیا اور اسے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی نہروں کی تعمیر کا معاملہ 2 مئی کو مشترکا مفادات کونسل میں اٹھایا جائے گا، سب کی رضامندی کے بعد ہی نئی نہریں بنائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل بھارت نے جو اعلانات کیے آج اسکی تفصیل ہم نے...
سٹی42: پاکستان کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سٹیٹسمین شپ صلاحیتوں کا عملی اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا اور بھارت کی ہندوتوا کی عامل متعصب حکومت کے پاکستان کو دیئے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لئے کندھے سے کندھا جوڑ کر کھڑے ہو گئے۔ بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں دونوں جماعتوں میں اختلاف کا سبب بننے والے ایشوز پر افہام و تفہیم سے فیصلہ کر لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں اس امر کا اعلان کیا کہ نئی نہریں مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بعد بنیں گی۔ ...

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں متنازع نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس...
کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے کینالز منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب ہمیں اتنا دیوار سے لگائیں گے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا، سب جانتے ہیں پیپلزپارٹی کو مزاحمتی سیاست آتی ہے، آپ سندھ سے پانی چھینیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے؟ شیری رحمان نے کہا کہ پانی موجود ہی نہیں تو بتایا جائے نئی نہروں میں پانی کہاں سے دیا جائیگا، پانی کی سندھ سمیت ملک بھر میں قلت ہے، صدر نے کہا تھا کینالز پر کچھ صوبوں کو تشویش ہے، بلاول بھٹو نے کینالز معاملہ کو زندگی موت کا مسئلہ قرار دیا۔ ان کا مزید...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع نہروں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ متنازعہ نہروں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی حق مانگ رہے ہیں امید ہے سنوائی ہوگی اور پیپلز پارٹی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلاکر معاملہ حل کیا جائے گا۔ شیری رحمان نے کہا...
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے۔نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورۂ برطانیہ صحت کے حوالے سے ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آئے تھے، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند ہے، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو منتقل کرنا خوش آئند قرار دیا ہے، ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات سے آمدن بلوچستان کی اہم شاہراہ اور کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا خالدمگسی اور جام کمال کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ خیر سگالی کا اقدام ہے، وفاقی حکومت کے اقدام سے کچھی کینال کی تعمیریقینی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کی طرف سے صدر...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی۔ صادق خان نے بتایا پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے، مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جن سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: قائمہ کمیٹی اجلاس، ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور صادق خان نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی پی پی) کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کاروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جارہا...
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تکنیکی و آئینی امور کو مشترکہ مفادات کونسل جیسے اعلیٰ سطحی فورمز پر حل کیا جائے، تحفظات سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کی پانی تقسیم بارے تشویش پر سنجیدہ نوٹس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں تکنیکی و آئینی امور کو اعلیٰ سطحی فورمز پر ہی حل ہونا چاہیے، اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، دریائے سندھ پر نئی نہروں کے معاملے پر عجلت سے گریز کیا جائے، معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں فی الفور زیر غور لایا جائے، قومی اہمیت کے حامل ایشوز کو باہمی افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہیے، اس بارے تحفظات کو سامنے رکھ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر راہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا...

پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی
پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
کراچی: پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیر کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لیے۔ مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں...
ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اجلاس نہ بلا کر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔ سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور...
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس خود نہیں بلا رہی ہے۔صوبائی حکومت کی ترجمان نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک سال ہوگیا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کے مطابق ہر 3 ماہ میں سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔سمعتا افضال نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کے حل کا بہترین فورم سی سی آئی ہے، جس کا اجلاس نہ بلاکر صوبوں کو ان کے آئینی حق سے...
امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ قوائد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کے بجائے گنڈا پور اْن کو قائل کریں جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں عمران خان تو پچھلے ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں خدا کے لئے میری بات سن لو لیکن اْدھر سے ایک ہی جواب آرہا ہے سیاست دان، سیاستدانوں سے بات کریں۔ اس طرح کے بیانات کا کوئی تعلق نہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچا تانی کا شاخسانہ ہے۔ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے...
پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد پر پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 شہری اندھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچیوں سمیت 14 شہری زخمی ہوئے۔ واقعات قصبہ نیو میانوالی کالونی، نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ، اورنگی قصبہ موڑ، فرنٹیئر کالونی، لیاری ہنگوہ آباد، رنچھوڑ لائن رامسوامی، اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نزد فاروق اعظم مسجد...
سندھ حکومت کا فوری مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کیلئے وفاق کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی باقاعدہ درخواست کردی، صوبائی محکمہ بین الصوبائی رابطہ نے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ کر سی سی آئی کا اجلاس جلد بلانے کی گزارش کی ہے۔ خط کے مطابق سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، حریف سیزن میں فصلوں کی کاشت ممکن نہیں، ارسا کی جانب سے چولستان کینال کیلئے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ بھی خلاف قانون ہے، چولستان پروجیکٹ کیلئے ارسا کی جانب سے جاری...

افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں:طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر م±لکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے 10 روز قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ ایکس 10 منی بس اسٹاپ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ مقتول کی شنخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نعمت اللہ کا آبائی تعلق سوات سے ہے جس نے 10 روز قبل پسند کی شادی کی تھی اور فائرنگ میں مبینہ طور پر لڑکی کے...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثنا ءاللہ سے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دوطرفہ تعاون، انسداد دہشت گردی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی گرفتاری کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل...
بیجنگ :”آج دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ، چین اور امریکہ کو ایک طویل عرصے تک اسی سیارے پر رہنا ہے ، لہذا انہیں پرامن طور پر ایک ساتھ رہنا چاہئے۔” سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نےقومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ تعلقات کا تعین ان الفاظ میں کیا ۔چین امریکہ امریکہ تعلقات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این کی جانب سے دونوں ممالک میں 18 سے 45 سال کی عمر کے 4003 نوجوان جواب دہندگان پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق،...
کراچی کے علاقے ناظم آباد قادری ہاؤس کے قریب آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ملتے ہی کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے باعث دھوئیں کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موقع پر ڈزاسٹر رسپانس وہیکل بمعہ اسموک اجیکٹرز بھی موقع پر طلب کرلیے گئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع رات نو بجے کے قریب ملی تھی جس کی اطلاع ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کو...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان...
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار...
کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر آفریدی محلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 30 سالہ امینا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات...
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے واجبات 2017ء کے بعد سے ادا نہیں ہوئے، 18ویں ترمیم کے بعد کے ایم سی کے واجبات کی ادائیگی صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ...
پی اے سی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پی اے سی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے،...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ یہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ صوبوں میں لیبارٹریاں پہلے سے...
سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکا ہی مشترکہ طور پر بہت سے عالمی مسائل کو حل کرسکتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا راستہ مسائل کے حل کے ذریعے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں کی آج سعودی عرب میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود روسی خود مختار دولت فنڈ کے سربراہ کیرل دیمتریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکا سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں روسی مؤقف کو سنے گا۔ کیرل دیمتریف نے کہا کہ امریکی ٹیم کے ساتھ آج کی بات چیت بہت اہم ہے، مسلسل یہ...
علامہ اطہر مشہدی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کراچی سے متعلق مختلف امور و جملہ مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا تھا اب ڈمپر مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ڈمپر مافیا کی بے رحمی کا شکار بن رہے ہیں، شہر میں ایک بار پھر مہاجر پختون فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، مقصد ہے کہ شہر میں اشتعال انگیزی ہو، ماضی میں بھی اس طرح کے حالات پیدا کئے گئے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما آفاق احمد کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فاروق ستار...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے گریٹر تھل کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے موقف کی حمایت کردی ہے سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری پر ارسا نے ہر پیرا کا جواب دے دیا.(جاری ہے) جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے گریٹر تھل کینال نکالی ہے جو 17 لاکھ 39 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی انگریزی جریدے کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ گریٹر تھل کینال فیز ایک پر 2001 میں کام شروع ہوا جس سے 8500 کیوسکس...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ یوکرین کی شمولیت کے بغیر یوکرین کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوگی برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے یوکرین جنگ کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا کام یوکرین کو کسی بھی مذاکرات کے لیے مضبوط ترین پوزیشن میں رکھنا ہے.(جاری ہے) جان ہیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کی مدد کے بارے میں نئے اعلانات کیے جائیں گے جس میں یوکرین کے فوجی اہلکاروں کے لیے اربوں ڈالر کی نئی فائر پاور فرنٹ لائن پر ہوں...

سی پی اے کانفرنس ،فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سپیکرپنجاب اسمبلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سی پی اے پہلی مشترکہ علاقائی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،قانون سازی کیلئے مصنوعی ذہانت کے پہلو پر نظر رکھنا ہوگی،منتخب نمائندوں کا عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہوتا ہے،پاکستان خصوصا لاہور مہمان نوازی کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے ، کانفرنس ہمارے درمیان مزید مضبوط تعاون اور دیرپا دوستی کی بنیاد رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی...
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم —فائل فوٹو پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اسلام آباد میں انقلابِ ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کا رخ صلاحیتوں کو بڑھانے، علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایک سال کے دوران اعلیٰ سطحی وفود نے دورے کیے ہیں جو ہمارے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ 23 ماہی گیروں...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آٹھ فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، یوم سیاہ کے طور منائیں گے، ملک گیر احتجاج ہوگا، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ کریں گے، آٹھ فروری کے بعد آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بڑا احتجاج ہوگا۔وزیراعظم نجانے مہنگائی میں کمی کے دعوے کس کو بے وقوف بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ پنجاب میں کسان کارڈ دراصل قرضہ کارڈ ہے۔ وزیراعظم، ان کے بھائی، بھتیجی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فارم سنتالیس کی پیداوار ہیں، دھاندلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل...

مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات،دفاعی تعلقات ومشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس میجر جنرل ابراہیم ہیلمی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اورمشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غورکیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاق چوبند دستے نے میجر جنرل ابراہیم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ابراہیم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعلقات اور مشترکہ فوجی سرگرمیاں بڑھانے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی روٹ فور جے بس اسٹاپ الحمید اسکول کے قریب...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومتی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں اسپیکر قومی اسمبلی نے نہیں بنائی، حکومتی کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان نے بنائی، وہ ایک سہولت کار کا کردار ضرور ادا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پرگفتگو کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا، ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا ہونا چاہیے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا، ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر 31 جنوری تک مذاکراتی عمل بحال نہ ہو اتو ہم کمیٹی تحلیل کردیں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن کا بہت انتظار کیا، سپیکر صاحب کے کمرے میں بھی ان کا 45 منٹ انتظار کیا،آج پی ٹی آئی نے مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5دسمبر کو کمیٹی بنائی تھی مذاکرات کے 3 سیشنز بھی ہوئے، ہم نے ان سے جواب کیلئے 7ورکنگ ڈیز مانگے تھے، طے ہوا تھا ہم تیار...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کی ریاست آئیووا میں دوستوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد کے جوابی کارڈز پیش کیے۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے 40 سال قبل خوبصورت ریاست آئیووا کا دورہ کیا تھا اور دوستوں نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا تھا وہ انہیں آج تک یاد ہے ۔صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور یہ ایک دوسرے کے ساتھی اور دوست بن سکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی کامیابیوں میں ایک دوسرے کی حمایت کی جائے، مشترکہ خوشحالی کو بانٹا جائے جس سے دونوں ممالک کو اور دنیا کو فائدے پہنچے۔ انہوں نے امید...

اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی کا عمل ضابطے میں نہیں اور ان کا مذاکرات کے دوران بچگانہ رویہ ہے جبکہ اب مذاکراتی عمل کیلئے ان کی سہولت کاری کرنا مشکل ہے۔ترجمان...

اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش
اگر 28 جنوری کی نشست کیلئے تیار ہوں تو عمران سے ملاقات کرا دیں گے، عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی کو پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ نواز کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ مذاکرات کی 28 جنوری کو ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لئے تیار ہوں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ملاقات کرا دیں گے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات جوش و جذبے سے شروع کئے تھے لیکن ان میں فیصلہ سازی...
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں متنازع نہروں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 11 ماہ سے التوا کے شکار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کو فوری بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں سی ای سی کے تمام اراکین کی شرکت کی۔ اسلام آباد میں دیگر رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرم کی...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔ نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیرووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت مسٹر ووگر مصطفائیف نے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیرووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر...

وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر ووگر مصطفائیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے دفاعی صنعت کے وزیر ووگر مصطفائیف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور متنوع بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، توانائی، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت نے پاکستان میں ان کی اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیر ووگر مصطفائیف پاکستان اور آذربائیجان...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سنگولین سربازی محلہ نورانی مسجد کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 23 سالہ منور علی کے نام سے کی گئی جسے ایک گولی سیدھی ٹانگ پر لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا۔ لانڈھی چشمہ گوٹھ مزار کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ حماد نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جبکہ گولی نوجوان کی ٹانگ پر لگی تھی۔ متعلقہ پولیس دونوں واقعات سے متعلق مزید تحقیقات...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات والوں کو خود بھی پتا تھا اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نا ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہ 9 مئی کو ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوبارہ غور کرے، مذاکرات نہ چھوڑے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے پہلے ہمارا جواب تو سُن لیتے اس کے بعد انکار کرتے، ہمارے خیال میں پی ٹی آئی کی طرف سے دیے گئے 7 دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے ہیں اور وہ اسپیکر کو 28 جنوری کی تاریخ دے چکے تھے، وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں طے پایا کہ مطالبات...
اسلام آباد : پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ مذاکرات ختم کرنے کااعلان افسوسناک ہے ، مذاکرات کا یہ عمل پی ٹی آئی کی پیشرفت پر ہوا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا جواب تو سُن لیتے پھر انکار کرتے، ہمارے خیال میں 7 ورکنگ دن 28 جنوری کو مکمل ہو رہے تھے اور وہ اسپیکر کو 28 جنوری کی تاریخ دے چکے تھے، وہ کیوں 5 دن انتظار نہیں کرسکتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی میٹنگ میں طے پایا کہ مطالبات تحریری شکل میں لائیں گے، انہیں 42 دن مطالبات لانے میں لگے اور ہم سے چاہتے ہیں کہ...
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد : حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بڑی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں...
پولیس کے مطابق دو گولیاں ذوالجناح جبکہ 5 گولیاں متولی کو لگیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا یے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد وجوہات کا پتہ چلا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شادباغ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ذوالجناح مار دیا جبکہ اس کا نگران شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق نالے کے پاس فائرنگ سے ذوالجناح کو مار دیا گیا۔ نامعلوم افراد کی طرف سے ہونیوالی فائرنگ سے ذوالجناح لے جانے والا نگران عرفان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق عرفان...
سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اہم ملک ہے، پاکستان کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، تبدیلی ہم نے جمہوریت کے ذریعے لانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب غریب تر ہوگیا ہے، معیشت سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی ہے، جی ڈی پی گروتھ 6 سے کم ہو کر 3 فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں ،مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری کے خواب دکھائے گئے وہ بھی...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر کرناٹک میں ایس بی آئی بینک کے مرکزی دفتر کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے بینک کے عملے پر فائرنگ کی، مرچ پاؤڈر بھی پھینکا اور رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک بینک ملازم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واردات کی ویڈیو کو عینی شاہدین نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں، جبکہ شہر میں رواں سال کے 15 روز میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 3 افراد کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا، جبکہ اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزاحمت پر 15 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک...
کراچی: شہر قائد میں رواں ماہ جنوری کے 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں رواں ماہ جنوری کے 15 روز میں ڈکیتی مزاحمت ، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق چھیپا فاؤنڈیشن نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک حادثات میں خواتین ، کمسن بچوں و بچیوں ، نو عمر لڑکوں اور بزرگ سمیت مجموعی طور پر 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ شہر میں رواں سال...
حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے،31 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کو حکومتی کمیٹی جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کو تحریری جواب دیا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ نہیں کہ مزید انتظار کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل حکومتی کمیٹی کو تحریری مطالبات پیش کردیں گے اور اگر کل جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مزید انتظار نہیں کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی طریقہ کار کے تحت اسیران کی رہائی چاہتے ہیں، ہم اپنے مطالبات میں نہ ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈھیل چاہتے ہیں، کل جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو آگے مذاکرات چلیں گے اور کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ...
عمران خان کی بنی گالہ منتقل ہونے کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں ،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز سیالکوٹ:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی: فیصل چوہدریبانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش...