2025-11-04@10:12:43 GMT
تلاش کی گنتی: 1214
«مقدمات میں نامزد کیا گیا»:
نیڈرلینڈز نے مصر کو 3 ہزار 500 سال قدیم مجسمہ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایمسٹرڈیم: نیڈرلینڈز کے وزیراعظم ڈک اسخوف نے مصر کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں سامنے آنے والا 3 ہزار 500 سال پرانا تاریخی مجسمہ مصر کو واپس کیا جائے گا۔ یہ اعلان اس موقع پر کیا گیا جب انہوں نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھاری مشینری کے بغیر اہرام مصر کیسے تعمیر ہوئے، معمہ حل ہوگیا یہ مجسمہ فرعون تحتمس سوم کے دورِ حکومت (1479 تا 1425 قبل مسیح) کے ایک اعلیٰ مصری عہدیدار کی نمائندگی کرتا ہے اور تحقیقات کے مطابق 2011 کی عرب بہار کے دوران چوری کرکے...
کراچی (نیوز ڈیسک) بظاہر ٹارگٹ کلنگ کے الگ الگ واقعات میں دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح سویرے مین یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ مبینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد نواز نے بتایا کہ مقتول عبداللہ پنہور اپنے دوست آصف علی چنا کے ساتھ گلشن اقبال کے علاقے نیپا کے قریب ایک ہوٹل پر چائے پینے کے بعد اسکیم 33 کے مخدوم بلاول گاؤں میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ دونوں موٹر سائیکل پر مین یونیورسٹی روڈ پر پی ایس...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے جوہری تجربات پر عائد غیر رسمی پابندیوں کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔ چینی ترجمان ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر چین نے جوہری تجربات معطل کرنے کے اپنے وعدے پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے ایٹمی تجربات کرنے کے امریکی صدر کے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور تخفیفِ اسلحہ کے عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے جوہری تجربات پر عائد غیر...
چین نے ایٹمی تجربات کرنے کے امریکی صدر کے اس دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیدتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور تخفیفِ اسلحہ کے عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جوہری تجربات پر عائد غیر رسمی پابندیوں کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔ چینی ترجمان ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر چین نے جوہری تجربات معطل کرنے کے اپنے وعدے پر ہمیشہ عمل کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین پُرامن ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور ایٹم بم کے پہلی ترجیح کے طور پر استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ یہ خبر بھی...
سٹی 42 : پاکستان اور ترکی نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان نے استنبول میں ملاقات کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر...
اسحاق ڈار کی ترک وزیرخارجہ سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزرائے خارجہ کی غزہ پر وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ترجمان دفتر خارجہ...
ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کا پہلا روز منایا گیا۔ اندرون و بیرون ممالک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، اور وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ بھارت سے 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتری کل ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ آج ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے گوردوارہ تنمبو صاحب کا دورہ کیا اور وہاں کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مزید پڑھیں: بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل انہوں نے میڈیکل کیمپ، ریسکیو...
عدالت نے استفسار کیا کہ دوران تفتیش ملزمان سے کچھ برآمد ہوا ہے؟ پولیس نے کہا ملزمان سے ڈنڈے سوٹے برآمد نہیں ہوئے، ملزمان ہجوم کیساتھ موقع پر موجود تھے، مگر ان ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ میں عملی حصہ نہیں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 30 کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...
کراچی میں ایک سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں طالبات کے سرکاری اسکول کی سیل کی جانے والی عمارت کو ٹاؤن ناظم کی کاوشوں سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے اور سولجر بازار تھانے کی جانب سے سیل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مافیا کی جانب سے اسکول کو سیل کیا گیا تھا۔ عمارت پر قبضے کے لیے اس سے قبل بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ جمشید ٹاؤن کے علاقے سولجر بازار نمبر تین میں واقع جفلرسٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی عمارت کو جمعہ کی...
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پارٹی پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرےگی۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کے مطابق اس سلسلے میں شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے باقاعدہ نمائندگی جمع کرائی گئی ہے، جو صدرِ مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا چکی ہے۔ اعجاز شفیع نے بتایا کہ قانونی ماہرین کی معاونت سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھی بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان کے...
پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140اے سے متصادم ،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے، انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کریگا، غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025چیلنج کررہے ہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا...
—فائل فوٹو کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک...
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات...
افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا ہے۔ تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ہفتہ کے روز پی آئی ڈی زیرو پوائنٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا...
ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جب مہنگے گیجٹس کی بات کی جاتی ہے تو عموماً ہمارے ذہن میں ہائی اینڈ فلیگ شپ فون آتے ہیں لیکن ایک ایسی دنیا بھی ہے جہاں لگژری اسمارٹ فونز موجود ہیں جو فیچرز یا پرفارمنس سے زیادہ ڈیزائن، انفرادیت اور شاہانہ طرز پر توجہ دیتے ہیں۔ دنیا کے مہنگے ترین لگژری فون سونے، ہیروں اور دیگر نایاب مواد سے تیار کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ صرف ٹیک ڈیوائسز نہیں بلکہ دولت اور شان اور نمود و نمائش کی علامت بن جاتے ہیں۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق فیلکن سپرنووا آئی فوج 6 پنک ڈائمنڈ ایڈیشن دنیا کے سب سے مہنگے اسمارٹ فونز میں سے ایک ہے، جس کی قیمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورا گوائے کے ہم منصب ماریو لوپاٹکن کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر محمد طارق چوہان کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو تعینات کیا گیا ہے. محمد طارق چوہان اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے، مزید برآں جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن عدنان ارشد اولکھ کا تبادلہ کر کے انہیں جنرل منیجر (ایڈمن) واپڈا تعینات کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست دریں اثناء وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت 3 افسران کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی کے تحت 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ امریکا نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مجوزہ بوڈاپسٹ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین سے متعلق سخت مطالبات پر قائم رہنے کے بعد کیا گیا۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان کشیدہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس نے جنگ بندی کے بدلے میں یوکرین سے مزید علاقہ چھوڑنے، مسلح افواج میں نمایاں کمی اور نیٹو میں شمولیت سے مستقل انکار جیسے مطالبات دہرائے، جسے امریکا نے ناقابلِ قبول قرار دیا۔جریدے کے مطابق، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ہونے...
استنبول میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغان وفد عبوری مفاہمت پر راضی ہو گیا۔ ترکی کی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل اور قیامِ امن کے لیے مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فریق پر پینلٹی عائد کی جائے گی، جبکہ جنگ بندی کے نفاذ کے دیگر امور 6 نومبر کو استنبول میں ہونے والے اگلے اجلاس میں طے کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران ترکی اور قطر نے دونوں...
اسلام آباد: این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کی گمشدگی اور کرپشن الزامات کا کیس ایک نیا اور ڈرامائی موڑ اختیار کر گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران ایسے انکشافات سامنے آئے جنہوں نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ عدالت میں پولیس، وکیلِ صفائی اور درخواست گزار کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل نے اس کیس کے مختلف پہلوؤں پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سماعت کے دوران ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کے خلاف باقاعدہ کرپشن کیس درج ہو چکا ہے، ان کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور ان کا...
لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-17 لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی کیلیے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کے عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر بھی کیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روالپنڈی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کا حق ڈنکے کی چوٹ پر لوں گا لیکن کسی سے بھیک نہیں چاہیے ، نومبر میں این ایف سے کے حوالے سے اجلاس ہوا تو ضرور جاؤں گا اور اپنے صوبے کا حق مانگوں گا۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون گرنے سے ایک ہی گھر کے 21، 21 لوگ شہید ہو رہے ہیں، جن کے گھروں میں شہادتیں ہو رہی ہیں، وہی یہ درد سمجھتے ہیں،یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، کل جو 6 اہلکار شہید ہوئے ان کے جنازے پر گیا ہوں۔صحافی کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص 22 سالہ دوشیزہ نیہا قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت دے دی، خاتون نیہا کی لاش نکالنے کے عدالتی حکم کے بعد ایم ایس لمس کی سربراہی میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ڈی ایچ او کو ویمن میڈیکل لیگو آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ریلوے کواٹر چند روز قبل 22سالہ دوشیزہ نیہا کی اپنے گھر کے ایک کمرے سے نعش ملی تھی مقتولہ کی موت کو شروعات میں مبینہ خودکشی قرار دیا گیا تھا بعد میں پولیس نے نیہا کی والدہ آئشہ عرف عاشی و دیگر کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو مقتولہ کی والدہ عاشی نے دوران تفتیش انکشاف کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) روڈ سائیڈ چائے خانوں اور ہوٹلوں کے خلاف مہم جاری۔ہے جمعرات کو مہم چائے خانوں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ غیر قانونی بس اسٹینڈ اور اسپتالوں کے سامنے قائم تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جاری مہم کیں کاررائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی شرقی اور وسطی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی اوپن اسپیز پر قائم چاے خانو ں ہوٹلز سمیت مجموعی طور پر41 تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ رپوٹ کے مطابق دو روز میں 79 روڈ سائد ہوٹلوں اور تجاوزات کے...
ISTANBUL: پاکستان اور افغانستان نے ترکیے میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا اور استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان ے درمیان ترکیے اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ افغانستان، پاکستان، ترکی اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر2025 تک استنبول میں اجلاس منعقد کیے جن کا مقصد اس جنگ بندی کو مضبوط بنانا تھا جو 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو دوحہ میں ترکی اور قطر کی ثالثی میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان طے پائی تھی۔ اعلامیے کے مطابق تمام فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا...
ایف آئی اے نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج کی گئی، جس میں شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور بھاری مالی بے ضابطگیوں کی منظوری دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی ابتدائی رپورٹ میں 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے متن کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں، جن میں حبیب بینک لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن، ڈی جی خان سیمنٹ...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی احترام، استحکام اور مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاحمحسن نقوی، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیڈل ٹینس کھیلی۔ اعلامیے میں کہا...
ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ڈکی بھائی کیس کی تحقیقات کرنے والے این سی سی اے کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان منظرعام پر آگئے۔ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان کو ایف آئی اے لاہور نے باضابطہ گرفتارکرلیا،محمد عثمان کو کرپشن اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان نے تحریری بیان میں کہا ساتھیوں کیخلاف انکوائری چل رہی تھی، انکوائری کے خوف سے میں خود چھپ گیا تھا،مجھے کسی نے اغوا کیا، نہ ہی کسی کی حراست میں تھا۔واضح رہے کہ این سی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 14 اکتوبر کو...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے تین ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دیں۔اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔اسلام آباد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔ شہری پر جھوٹا مقدمہ، ایس ایس پی سمیت 4 پولیس افسر...
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں بطور استاد تعینات غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو بھارتی آئین کی دفعہ (c) (2) 311 کے تحت برطرف کیا گیا جو بغیر کسی تحقیقات کے ملازمین کی برطرفی کی اجازت دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید 2 کشمیری مسلمان سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم میں بطور استاد تعینات غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو بھارتی آئین کی دفعہ (c) (2) 311 کے تحت برطرف کیا گیا جو بغیر کسی تحقیقات کے ملازمین کی برطرفی کی اجازت دیتی ہے۔ انتظامیہ نے ملازمین کی برطرفی کا جواز فراہم...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون کیا۔ پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، یو این سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج مسوڑھوں کو جلا سکتے ہیں اور دانتوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں کے کیڑے فالج اور دماغی نقصان کی وجہ بنتے ہیں، تحقیق بی بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ جیلز (کریم) سوشل میڈیا پر کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں جن میں قانونی حد سے 500 گنا زیادہ بلیچنگ ایجنٹ موجود ہوتا ہے۔ دانت سفید کرنے والے ایسے غیر مستند علاج اکثر کار پارکنگ اور گھروں کے دروازوں پر بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے ایک حصے کے طور پر ایک بی بی سی رپورٹر نے جعلی دانت سفید کرنے کی سند حاصل...
اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا، اسحاق ڈار اور احمد عطاف نے دوطرفہ روابط کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
دونوں فریقوں نے اکتوبر 2024ء میں کور کمانڈر سطح کی میٹنگوں کے 22ویں دور کے بعد ہونے والی پیشرفت کو نوٹ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان چین سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور چین کی فوجوں نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے پر مرکوز اعلیٰ سطحی فوجی مذاکرات کا ایک نیا مشاورتی دور منعقد کیا۔ وزارت نے کہا "ہندوستان-چین کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 23واں دور 25 اکتوبر 2025ء کو چشول-مولڈو سرحدی کراسنگ پوائنٹ پر منعقد ہوا تھا"۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 19 اگست 2025ء کو...
بدعنوانی اور ‘منظم گینگ بننے’ کے الزامات میں این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریاں، انہوں نے کیا کرپشن کی؟
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد حکومت نے ادارے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے اندر مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا سرگرم ہونے کی اطلاعات پر حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی...
بھارت میں ایک 21 سالہ فرانزک سائنس کی طالبہ نے اپنے 32 سالہ لِو اِن پارٹنر کو قتل کر کے اسے حادثاتی موت ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا، مگر وہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق امرِتا چوہان نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سمت کشیپ (27) اور دوست سندیپ کمار (29) کے ساتھ مل کر رام کشور مینا کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ بعد ازاں لاش پر تیل، گھی اور شراب ڈال کر آگ لگا دی تاکہ واقعہ گیس سلنڈر دھماکے کا لگے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ ایک حادثاتی آگ معلوم ہوئی، مگر فرانزک ماہرین نے جلنے کے نشانات میں بے ضابطگیاں دیکھ کر شک ظاہر کیا۔ یہ بھی پڑھیے محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی...
ریاض(نیوز ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان پاک سعودی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، خطے سمیت بین الاقوامی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، پاک سعودی کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق ہوا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، غزہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی، فلسطین میں دیرپا امن کے حصول کیلئے اقدامات پر...
ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے دورے کے موقع پر بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاک، بنگلہ دیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاک، بنگلہ دیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں تربیت، مشترکہ...
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار...
پوکاسٹ میں ماہرِ امورِ دفاع تسفی وائنبرگر نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو لاحق خطرات ختم نہیں ہوئے بلکہ ترکی اور مصر کی جانب سے فوجی خطرات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویب سائٹ نیوز ون کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین نے ایک خصوصی نشست میں اسرائیل کو درپیش فوجی خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر کی شکست کے بعد بھی اسرائیل کو اپنی عسکری صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ نشست ایک پادکاسٹ کی صورت میں منعقد کی گئی، جس میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کی طاقت میں اضافہ کیے بغیر، اسرائیل 7 اکتوبر کے واقعات کے اثرات سے نہیں...
تصویر سوشل میڈیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلادیش کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے اس موقع پر بنگلادیش آرمی کے سربراہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان اور عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک بنگلادیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشتگردی میں تجربات کے تبادلے پر گفتگو...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے آرمی ہیڈ کوارٹرز ڈھاکہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر بات چیت کی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں اور ملاقات آرمی ہیڈ کوارٹرز، ڈھاکہ میں ہوئی۔ اس موقع پر دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں، مشترکہ تربیتی مشقوں، اور انسداد دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ آج انہوں نے بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان سے آرمی ہیڈ کوارٹرز ڈھاکہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ عسکری قیادت نے مختلف سطحوں پر وفود کے باقاعدہ تبادلوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی سیکیورٹی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے سرکاری دورے کے دوران آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل وقارالزمان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ دونوں افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان مختلف سطحوں پر دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: بنگلہ دیشی عوام کا پاکستان اور پاک فوج کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار گفتگو کے دوران خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمی خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم محدود رکھیں۔داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن عظمی خان نے بتایا کہ ان کی ملاقات آج عمران خان سے ہوئی جس میں مختلف سیاسی و تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔عظمی خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان کے نام وزیراعلیٰ خود طے کریں، کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم چھوٹی مگر مؤثر ہو۔عمران خان کی بہن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لیے مزید ای وی بسوں، بی آر ٹی پل اور پنک ٹیکسی سروس کے اعلانات کیے ہیں۔خواتین کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کو نہ صرف محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس...
برطانوی شہزادے پرنس اینڈریو ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔ تازہ انکشافات کے مطابق انہوں نے اپنے شاہی گھر رائل لاج میں جیفری ایپسٹین، گزلین میکسویل اور ہاروی وائن اسٹائن جیسے بدنام افراد کی مہمان نوازی کی تھی۔ یہ ملاقات 2006 میں شہزادی بیٹریس کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی ماسک بال پارٹی سے قبل ہوئی، جب ایپسٹین کے خلاف امریکا میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو چکا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ایپسٹین، میکسویل اور وائن اسٹائن نے پارٹی سے پہلے ونڈزر کے رائل لاج کا دورہ کیا، جہاں پرنس اینڈریو رہائش پذیر ہیں۔ بعد ازاں مرکزی تقریب ونڈزر کیسل کے...
پاکستان آئینی بحران کا شکار، عدلیہ کو آئینی ترمیم کے ذریعے یرغمال بنایا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین آئینی بحران سے گزر رہا ہے، جسے پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، جو عدالتی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ ایک چھوٹا حوالدار بھی عدلیہ کے احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور کور کمانڈر پشاور کی علیحدہ ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ ان کے مطابق، ہم آئین و قانون پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔ اگر آئین پر...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے متعدد مقابلوں کے دوران 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے 4 ڈاکو زخمی حالت میں تھے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مبینہ مقابلے مختلف علاقوں میں ہوئے جن میں بلال کالونی، منگھو پیر، اور شارع نورجہاں شامل ہیں۔ سب سے پہلے بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی میں مبینہ طور پر دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں محسن عباسی اور محمد آصف شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ منگھو پیر پولیس نے حب ریور روڈ پر دو ڈاکوؤں، شہریار اور مشتاق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے، جس میں انہیں فضائی حدود کی عارضی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تاکہ پروازوں کا شیڈول مناسب طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کے دوران حفاظتی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ’بے بی سی ایم‘ قرار دے دیا، کہا یہ جس کام کے لیے آئے ہیں، اس سے پہلے فارغ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جان بوجھ کر ’بے بی سی ایم‘ کے طور پر صوبے میں بٹھایا گیا ہے تاکہ ان کی اپنی سمجھ بوجھ نہ ہو، وہ سیل سے چلے یا چابی سے، بس بانی بانی کرتا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری طلال چوہدری نے کہا کہ بانی اپنی جگہ ہوگا، صوبے کے 4 کروڑ عوام کے فیصلے وزیراعلیٰ نے...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سی آئی اے کاونٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے امریکہ پر الزام لگانے سے پہلے امریکی سفیر سے رابطہ کیا اور کہا میں سیاسی طورپر مشکل میں ہوں اس لیے میں ہر بات کا الزام امریکہ پر لگاؤں گا جس پر امریکی سفیر نے مسکرا کر کہاکہ ہم پر ہر الزام لگتا آپ بھی لگا لو ، ہمیں کوئی فکر نہیں۔بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اس کے بعد انہوں نے ہربات کا الزام امریکہ پر لگا یا اور پھر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے امریکہ کو پیغام پہنچا یا کہ مجھے رہا کرانے میں مدد کی جائے...
بھارت میں ایک دلت (نچلی ذات) نوجوان کو اس کی سالگرہ کے دن بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے علاقے ربوپورا میں نوجوان پر اس کے گھر کے باہر حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے محلہ امبیڈکر میں غم اور کشیدگی کا ماحول اس وقت چھا گیا جب مذکورہ نوجوان کی لاش دوپہر کو سخت سیکیورٹی میں گھر لائی گئی۔ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا انکیت ایک مکینک اور ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر 15 اکتوبر کی رات اس کی سالگرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ:۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ مصر کے دوران قاہرہ میں عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ مضبوط اقتصادی اور سیکورٹی ڈائیلاگ پاکستان، مصر اور وسیع تر خطے میں امن، استحکام اور سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام میں کلیدی کردار پر مصری قیادت کی تعریف کی، جب کہ صدر السیسی نے مختلف اہم معاملات میں بین الاقوامی اور امت مسلمہ کے لیے پاکستان کے مثبت...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، جس میں دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات مصری دارالحکومت قاہرہ میں کوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں...
وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس افسر اور جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ملاقات میں صوبے میں دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال زیر غور آئی جبکہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا اورپی ٹی...
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی—فائل فوٹو پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں...
کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں 14 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان عرفان بدھ 22 اکتوبر کو ہی پولیس حراست میں جاں بحق ہو گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے وقت عرفان کی لاش 36 گھنٹے سے زائد پرانی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا، اس کی لاش بدھ کی شام 7 بجے جناح اسپتال پہنچائی گئی، ایم ایل او کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد اہلکار لاش واپس لے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات 23 اکتوبر کو پولیس اہلکاروں نے عرفان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی کوشش...
محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے...
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 298 پولیس اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 486 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو موصول کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 295 دنوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 117 پولیس اہلکار اور181 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے2 ہزار 366 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 368 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ1,124 کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 181 ملزمان کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال بھتہ خوری کے 1,287 کیسز بھی درج کیے گئے، جن...
اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ نیشنل بینک آف پاکستان پر مبینہ بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی غیر مجاز فروخت شامل ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صدر نیشنل بینک کو خط ارسال کرکے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شیئرز کی غیر مجاز فروخت سے قومی خزانے کو 3 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ 2024ءمیں نیشنل بینک سے بیرون ملک شیئرز کی فروخت کا ایکسٹرنل آڈٹ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ تاہم نیشنل بینک نے پیپرا قواعد کے برخلاف یو بی ایل کے فائدے میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 18ہری پور سے بابرنواز خان کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،این اے 185ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کومیدان میں اتارا گیا ہے،پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح پی پی 269مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی ،پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116سے رانا احمد شہریار کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مزید :
ویب ڈیسک : سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی میزبان چیف آف ائیر اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل سے ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ ائیر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ اور رومانیہ کے چیف آف ائیر اسٹاف کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ فضائی مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹماٹر سستا ہونے کے قریب؛ نئے ریٹ سامنے آگئے دونوں افواج کے درمیان آپریشنل تعاون، تربیت اور عملے کے تبادلے پر گفتگو...
لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور...
لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔ الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔ مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محکمہ انصافکو انہیں پیشے دینے ہیں اور اگر انہیں یہ رقم ملی تو وہ اسے خیرات میں دے دیں گے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے محکمہ انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ان تحقیقات کے اخراجات کی ادائیگی کی جائے جو ان کے بقول سیاسی مقاصد کے تحت کی گئیں، تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ 230 ملین ڈالر کے قانونی اخراجات کے دعوے میں وہ خود ملوث نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ نے کہا، ’میں اپنے وکلا سے اس بارے...
لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے،...
مرکزی انجمن امامیہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے فی الفور ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلِ بیت اطہار علیہم السلام، آئمہ معصومین علیہم السلام اور ملتِ تشیع کے مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر مرکزی انجمن امامیہ، سید شرف الدین کاظمی انجمن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال اور حالیہ واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس...
بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اے بی ایم خیرالحق نے، جو تقریباً 3 ماہ سے قید میں ہیں، 5 مختلف مقدمات میں ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ نچلی عدالتوں سے ضمانت نہ ملنے کے بعد انہوں نے اعلیٰ عدلیہ میں ریلیف کے لیے درخواستیں دائر کی ہیں۔ پیر کے روز ان ضمانتی درخواستوں کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس اے ایس ایم عبدالمبین اور جسٹس محمد صغیر حسین کی بنچ کی فہرست میں شامل کیا گیا، جنہیں کیس نمبر 1027 سے 1031 تک درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ خیرالحق کی قانونی ٹیم کے مطابق، ان درخواستوں کی سماعت آئندہ اتوار کو متوقع...
مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا،دونوں ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، معاہدہ طے پانے پرقطراورترکیہ کے شکرگزار ہیں ،خواجہ آصف مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے، 25 اکتوبر کو استنبول میں ملاقات کا فیصلہ، دونوں فریقوں نے دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی،قطری وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔مذاکرات کی میزبانی ریاستِ...
لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ ایسے جرائم پیشہ افراد...
دوحا: اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے نہ صرف جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی پوزیشن آف اسٹرینتھ کا نتیجہ...
اترپردیش، بھارت — ریاست اترپردیش کے شہرمرزاپور میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاںدیوالی کی تیاریوں کے دوران ماں کی ڈانٹ پر ناراض ہو کر ایک نوجوان لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دیوالی کے موقع پر گھر کی صفائی نہ کرنے پر لڑکی کو اس کی ماں نے ڈانٹا، جس پر وہ شدید ناراض ہو گئی۔ غصے میں آ کر وہ قریبی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، جس نے مقامی آبادی کو حیران اور پریشان کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، لڑکی کو ٹاور پر چڑھتے دیکھ کر محلے والوں نے فوراً اس...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون پر غور کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات ہونے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد اپنے ساتھ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق شواہد بھی لے کر گیا ہے، جن میں پاکستان کو مطلوب متعدد دہشتگردوں کے ثبوت شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں پاک افغان مذاکرات: پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، جن کا بنیادی مقصد سرحد پار دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ممکنہ ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے ایک جملے نے میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ “بوداپیسٹ میں ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟” تو انہوں نے نہایت غصے اور طنزیہ انداز میں جواب دیا “آپ کی ماں نے!”اس غیر متوقع جواب پر ہال میں خاموشی چھا گئی اور سوشل میڈیا پر...