2025-11-11@17:02:40 GMT
تلاش کی گنتی: 64706

«پرمننٹ کورٹ ا ف ا»:

    مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 6 مسافر گاڑیاں دب گئیں تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کو ملبے سے نکال کر روڈ کو ٹریفک...
    کابل: (نیوزڈیسک) افغان نیوز ایجنسی نے طالبان حکام کی جانب سے پاکستان پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، اگر افغانستان پر حملہ ہوا تو اسلام آباد کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ افغان حکام کے مطابق جوابی حملے کی پالیسی اب افغانستان حکومت واضح کر گئی، نیوز ایجنسی کے مطابق افغان فریق مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ افغان حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران اشتعال انگیز ترانے پڑھے گئے، ترانوں...
    سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کچہری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اپنے...
     شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: کرملن نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور قازق صدر قاسم جومارت توکایف ماسکو میں ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق کرملن کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے کہاکہ   روس اور قازقستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون ہر ممکن شعبے کو شامل کرتا ہے اور دونوں رہنما اس پر مکمل تبادلہ خیال کریں گے،  روس، قازقستان اور ازبکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تین طرفہ منصوبے بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے، اور پوتن اس تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔توکایف 11 سے 12 نومبر تک ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ مذاکرات کے علاوہ قازقستان...
    خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر ریاست کو 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، اکرم اوغلو بدعنوانی مقدمات میں مارچ سے جیل میں قید ہیں۔ اکرم اوغلو اور ری پبلکن پیپلز پارٹی نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک استغاثہ نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات میں 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کی درخواست کر دی۔ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات کی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر نے 401 افراد کے خلاف بدعنوانی نیٹ ورک میں ملوث ہونے کی فرد جرم پیش کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر ریاست کو 3 ارب ڈالر...
    ممبران کونسل نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد اور پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے ممبران ایوب شاہ، شیخ احمد علی نوری، اقبال نصیر، سید شبیہ الحسنین، عبد الرحمن اور حشمت اللہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آباد میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، جن کا کسی مذہب، قوم یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ایسے...
    پشاور:(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی...
    انتظامیہ نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ تاہم دوسری...
    اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصور حسین نقوی، سابق آرگنائزر جنوبی پنجاب مولانا سید تنویرالکاظم حسنی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ سمیت اراکین صوبائی مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے رہنمائوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس امام بارگاہ رضویہ 30بلاک ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصور حسین نقوی، سابق آرگنائزر جنوبی پنجاب مولانا سید تنویرالکاظم حسنی، صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا علی سجاد نقوی، سینیئر نائب صدر...
    اجلاس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واضح کیا کہ نہ پانی کی صحیح پیمائش ہو رہی ہے اور نہ ہی محکمے کی نگرانی مؤثر ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی تاکہ مالی معاملات کو درست خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ آبپاشی کی آڈٹ رپورٹ کے دوران نااہلی کی نشاندہی کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین اصغر علی ترین نے کی، جبکہ اجلاس میں کمیٹی ارکان زمرک خان اچکزئی، ولی محمد نورزئی، فضل قادر مندوخیل، غلام دستگیر بادینی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک ٹو سے گیس کی پیداوار میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی تصدیق پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے کی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اب یہاں سے روزانہ 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے جو پہلے 55 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، اس کے علاوہ روزانہ 35 بیرل خام تیل اور ایک میٹرک ٹن ایل پی جی بھی نکالی جا رہی ہے، پی پی ایل اس بلاک میں 65 فیصد حصہ دار ہے۔پی پی ایل کے مطابق یہ اضافہ موجودہ فیلڈ سے زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے،  اس سے توانائی کے شعبے میں استحکام آئے...
    کوئٹہ:(نیوزڈیسک)نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
    ٹک ٹاک نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم کو تمام صارفین کے لیے مزید محفوظ، معاون اور بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز کا ایک جامع سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان میں کری ایٹرز کو حفاظتی اور پیداواری ٹولز فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں  پر توجہ مرکوز کر سکیں، اپنے مداحوں سے بہتر رابطہ قائم کر سکیں، اور پلیٹ فارم پر زیادہ کنٹرول محسوس کریں۔ یہ فیچرز کری ایٹرز کو غیر مطلوب رویوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں اپنے کنٹنٹ اور مداحوں کے تعاملات کو بہتر طور پر منظم کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ ٹک ٹاک نے ’کری ایٹر کیئر موڈ‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو پاکستانی کری ایٹرز کو اپنے کمنٹس...
    لاہور: پنجاب کے شہر پاکپتن سے تعلق رکھنے  والے ماحول اور شجر دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیکر  کر عوامی جذبے اور ماحولیاتی ذمے داری کی ایک شاندار مثال پیش کی ہے۔ لاہور میں محکمہ جنگلات کے زیر انتظام کرول جنگل میں 14 ایکڑ رقبے پر مقامی ااسکول کے بچوں ،رضاکاروں اور  محکمہ جنگلات کے عملے نے مل کر پودے لگائے ، شجرکاری کے دوران مقامی انواع کے پودے لگائے گئے ہیں جن میں پیپل، جامن، نیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ شجرکاری مہم محکمہ جنگلات کے ’’کمیونٹی انگیجمنٹ فاریسٹری پروگرام‘‘ کے تحت منعقد کی گئی، جو 31 اگست 2025 کو لاہور میں ہونے والی ’’فرینڈز آف فاریسٹ کانفرنس‘‘ کے تسلسل میں ایک...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر خودکش حملے اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن، قانون اور انسانی جانوں کے خلاف سنگین جرم ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و...
    استنبول(نیوزڈیسک) ترک استغاثہ نے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات میں 2 ہزار سال سے زائد قید کی سزا کی درخواست کر دی۔ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف بدعنوانی مقدمات کی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر نے401 افراد کے خلاف بدعنوانی نیٹ ورک میں ملوث ہونے کی فرد جرم پیش کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان پر ریاست کو 3 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، اکرم اوغلو بدعنوانی مقدمات میں مارچ سے جیل میں قید ہیں۔ اکرم اوغلو اور ری پبلکن پیپلز پارٹی نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔
    جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کر دی۔جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں درخواست 184 تھری کے تحت دائر کی، درخواست میں فیڈریشن ،وزارت قانون انصاف کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار کو کم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ جواد ایس خواجہ نے موقف اختیار کیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی ہے۔درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں،واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔وزیراعظم نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کاروائی کرتے بھارتی ایماء پر سرگرم فتنہ...
    دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا۔اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی جس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ بیرونی مداخلت اب کوئی راز نہیں، ایک کھلی حقیقت ہے: جسٹس اطہر من اللّٰہ کا چیف جسٹس کو خطجسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو عوامی اعتماد حاصل کرنے پر نشانہ بنایا گیا، بہادر ججز کے خط اور اعتراف سپریم کورٹ کے ضمیر...
    ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
    اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل نے اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں اداروں نے حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہداکے اہل خانہ سے تعزیت، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے قلب میں دھماکا سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، سپریم کورٹ بار کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل نے اس واقعے کو بزدلانہ اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وانا:  کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبا اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق  تمام طلبا اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں، آخری خوارج کو ختم کرنے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظر بھی سامنے آگئے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کیڈٹس کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ آئی جی فرنٹیئرکور خیبرپختونخواساؤتھ، کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔افغان خوارج کی کالج میں موجودگی کے باعث کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف نہایت احتیاط سے آپریشن...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی :  پاکستان نے لنکا کو پہلے ون ڈے میچ  میں جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا، سلمان علی آغا کی شاندار سنچری اسکور کی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں  سری لنکا نے پاکستان کیخلاف  ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر  فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صائم ایوب 6 رنز بناکر آؤٹ گئے، 18 ویں اوور میں  فخر زمان بھی 55 گیندوں پر  32 رنز بناکر پویلین...
    خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے عوام نے کیڈٹ کالج وانا پر فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ یہ دہشتگرد دراصل پشتون اور قبائلی نوجوانوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کو محفوظ طریقے سے نکالا اور معصوم انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، مقامی افراد فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم…...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ موجودہ خطرہ ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 26 لاکھ متاثرین کو ریسکیو کیا گیا اور لاکھوں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ وزیر اعلیٰ نے...
    وانا ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے اور سیکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ اب...
    کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزاسنائی گئی 4سال قبل صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا سنادی گئی، کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزا میں نامزد کیا گیا، سزا سٹی کورٹ کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ معزز جج نے مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی۔ سٹی کورٹ تفصیلات کے مطابق سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 5 کے معزز جج اختر علی عمرانی نے گزشتہ روز ساڑھے 12بجے کیس نمبر 2256/21 کا فیصلہ مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں ملزمان کے وکیل ایڈوکیٹ زیدی کے سامنے سنا دیا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل ایف سی ایریا سے تعلق رکھنے والا ہے۔ پولیس کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں سیکیورٹی فورسز نے ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان معصوم بچوں کی جانیں بچائیں۔ I salute the soldiers who stood against suicide bombers to save these young school kids. Hats off to them. ???????????????????????? pic.twitter.com/apZOpcZSUT — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 11, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ کالج کی عمارت میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 300 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 299 رنز اسکور کیے۔گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔ چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر...
    کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں  پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔  پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج  وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد  کالج میں موجود تھے۔  بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
    فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے خلاف ووٹ دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی اس معاملہ پر مشاورت ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے تمام پہلوئوں پر غور خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی اس ترمیم...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔ ان کا کوئی مذہب اور مذہبی جواز نہیں ہے۔ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ہم قومی یکجہتی سے جواب دیں گے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے۔ دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے...
    دہلی بلاسٹ کیس کے بعد عامر اور اسکے بھائی سمیت کئی دیگر نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پولیس کیجانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار دھماکہ کیس میں گاڑی کے مالک کے طور پر جو تصویر گردش کر رہی ہے وہ عامر رشید کی ہے جو ضلع پلوامہ کے سمبورہ علاقے کے رہنے والے ہے تاہم اس کے اہل خانہ اس کیس میں اس کے ملوث ہونے سے صاف انکار کر رہے ہیں۔ دہلی کار دھماکہ، جس میں تقریباً 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، کے سلسلے میں اس وقت سبھی ایجنسیز جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں اور تمام...
    سعودی عرب کی جانب سے حج 1447ہجری کے لیے بروقت اقدامات جاری ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز حج دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ 5ویں حج کانفرنس اور نمائش کے موقع پر نصف سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے 100 سے زائد وزرا، مفتیانِ اعظم اور حج دفاتر کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں حج 1447 ہجری کے لیے تیاریوں، حجاج کی خدمت کے لیے تنظیمی اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا وزیر حج اس موقع پر گزشتہ حج سیزن میں کامیابی کے لیے حج دفاتر کی کاوشوں اور تعاون...
    خیبرپختونخوا کے علاقے وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے کے بعد تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفظات ریسکیو کرلیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب آپریشن جامع طریقے سے حتمی انجام کو پہنچایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آخری خارجی دہشتگرد کو ہلاک کرنے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہے گا، تمام طلبہ اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل کالج کی عمارت سے ریسکیو کیے گئے طلبا کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا...
    وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے تمام کیڈٹس کو بحفاظت ریسکیو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز وانا(آئی پی ایس )سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیڈٹ کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک350 افراد کوبحفاظت ریسکیو کرلیا گیا اور تمام کیڈٹس محفوظ ہیں،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے، کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی...
    اسلام آباد حملے کے کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد حملے کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تمام ملوث عناصر کو قانون کے تحت پکڑا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور سیکیورٹی ادارے واقعات کی جامع تفتیش کر رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے وانا کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے...
    ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں متحدہ رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم اس ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمہ لڑ رہی ہے اور اس کیس میں عوامی حمایت اور کراچی کے عوام کا اجتماعی شعور بیدار کرنے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں کراچی ماسٹر پلان 2020ء کے حوالے سے دستخطی مہم کے آغاز کے سلسلے میں ذمہ داران و کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کے معاملے کو توانا آواز کے ساتھ اٹھایا ہوا ہے...
    خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگے کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے 12نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکا کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب...
    وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران مہمان ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہری آج بھی چنگ چی جیسی سواریوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں، کریم آباد انڈر پاس تین سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، اور ناتھا خان برج اس سال پانچ بار ٹوٹ چکا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکومت شہریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جی-11 کچہری میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیوں کی جانب سے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگردانہ حملے قابل مذمت ہیں۔واقعے کی تحقیقات...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو...
    اسلام آباد: پارلیمان میں پیش 27 ویں آئینی ترمیمی بل نے رواں ہفتے کو سپریم کورٹ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن بنا دیا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت بن جائیگی، جس کے پہلے چیف جسٹس کی تقرری انتظامیہ کرے گی۔ سپریم کورٹ نئی وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار کی پیروی کے پابندی ہو گی۔ امکان ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی موجودہ عدالتی عظمیٰ کیلیے آخری ہو گا، مجوزہ ترمیم میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے نام کیساتھ بھی لفظ  پاکستان ختم کر دیا جائیگا۔  ذرائع کے مطابق حکومت آئینی ترمیمی بل رواں ہفتے منظور کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا 12...
    اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو بندوبست کرینگے، وزیرداخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا...
    افغان پولیس پریڈ میں پاکستان مخالف ترانے، اسلام آباد کو آگ لگانے کی دھمکیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) افغانستان میں پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران پڑھے گئے پاکستان مخالف ترانوں نے خطے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران پڑھے گئے ترانوں میں اسلام آباد کو آگ لگانے اور لاہور میں جھنڈے گاڑنے جیسے اشتعال انگیز اشعار شامل تھے۔تقریب میں پاکستان کے خلاف شدید نفرت انگیز زبان استعمال کی گئی جس نے سفارتی حلقوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وزیر نوراللہ نوری نے 7 نومبر کو سندھ اور پنجاب پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد یہ...
    پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور کے درمیان سفر کرنے والی واحد بڑے روٹ کی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو 9 نومبر سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 تا 14 نومبر بس سروس معطل، مسافروں کے لیے مشکلات ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عوام کے لیے ایک اہم سفری ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خصوصاً ایسے حالات میں جب قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال غیر یقینی اور ٹریفک حادثات عام ہیں۔ بلوچستان...
    اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مفاد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم سے کم رکھا جائے اور رات 12 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شازیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، گیس حکام، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی، لوڈشیڈنگ اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ نے گیس حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں گیس لوڈشیڈنگ رات 12 بجے کے بعد کی جائے تاکہ عوام...
    فائل فوٹو، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، اب تک دہشت گردی سرحدی علاقوں تک محدود تھی، اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا گیا آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔اسلام آباد کچہری دھماکے پر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی، افغان حکومت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، ہماری عوام اور افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں...
    فائل فوٹو۔ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ پری میڈیکل کے 2022 کے امتحانی نتائج میں رد و بدل کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل کر دیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 7 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دی۔ کیس میں سابق چیئرمین، کنٹرولرز اور آئی ٹی منیجر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین اور نسیم احمد میمن کا نام کیس کے چالان میں شامل ہے، جبکہ ڈپٹی کنٹرولر اسلم چوہان، اسسٹنٹ کنٹرولر تنویر زیدی اور محمد اطہر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ چالان کے متن کے مطابق دو ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم نہیں بنایا گیا۔ چالان کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی...
    فائل فوٹو، بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدالتوں پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، تمام فورسز کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردی پر کوئی سیاست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری مساجد اور عدالتوں پر حملہ کرتا ہے، جہاں بھی بم پھٹے گا وہ پاکستان پر حملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیسے مئی 2025ء میں دشمن کو شکست ہوئی، ایسے ہی اب بھی دشمن کو شکست ہو گی۔
    سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر متحدہ رہنما نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک وفاقی دارالحکومت کے بجائے چار صوبائی مراکز بن گئے ہیں جہاں ساری طاقت مرکوز ہو چکی ہیں، جبکہ آئین کا آرٹیکل 140-اے صراحت سے کہتا ہے کہ صوبائی حکومتیں مقامی حکومتوں کے انتخابات کروائیں اور انہیں سیاسی، انتظامی، اور مالیاتی اختیارات تفویض کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے ایوان بالا (سینیٹ) میں 27ویں آئینی ترمیم پر گفتگو میں مقامی حکومتوں کی اہمیت اور اس سلسلے میں آئینی وضاحتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تاسف کے ساتھ یہ دور دیکھنا پڑتا ہے کہ جب عروج کے وقت ہم سیاستدان انصاف، اصول پسندی اور...
    کوئٹہ: نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
    27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے ترمیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ جواد ایس خواجہ نے درخواست 184 تین کے تحت دائر کی ہے، جس میں وفاق اور وزارت قانون انصاف کو فریق بنایا گیا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل پیش، دو تہائی اکثریت سے منظوری کا امکان درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے آئینی دائرہ اختیار کو کم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا...
    اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور اب پوری قوم متحد ہو کر ان فتنہ انگیز عناصر کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا تسلسل ہے، جو پاکستان میں دہشت اور عدم استحکام پھیلانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں، وکلا اور سائلین...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں وائلڈ لائف کا سب سے بڑا اسپتال قائم کیا جارہا ہے، 8.7 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایکو ٹورزم منصوبے فطری مقامات کو جدید سیاحتی مراکز میں بدل رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برازیل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے حیوانات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم شروع کی ہے، جو ہمدردی، اختراع اور انسانیت کی تجدید کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘ انہوں نے بتایا کہ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ بایو ڈائیورسٹی ری وائیول...
    چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کیلٸے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر  سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے۔   انہوں نے کہا کہ مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸیگا۔ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے واقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا ہمیں اندازہ تھا کہ ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک دہشتگردی سرحدی علاقوں میں محدود تھی لیکن اسلام آباد میں دہشتگردی کا حملہ ریاست کو اپنے لیے پیغام سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد جس کی افغان حکومت پشت پناہی...
    سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کو ایک پر زور خط لکھا ہے. جس میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے ایک کانفرنس بلانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کو بعض اوقات عوام کی رائے دبانے کے لیے ’غیر منتخب اشرافیہ‘ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔یہ پیش رفت منگل کو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے لیے اقدامات کر رہی ہے.سینیٹ سے منظور ہونے والا یہ بل عدلیہ اور فوجی قیادت سے متعلق کئی اہم تبدیلیوں پر مشتمل ہے۔جج اطہر من اللہ نے ڈان کو دستیاب...
    ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
    پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم نہ آئینی اور نہ ہی جمہوری ہے، یہ کسی کے فائدلے کیلیے لائی جارہی ہے۔ پشاور میں بی آر ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بانی پی ٹی آئی کا تحفہ ہیں ہم اس منصوبے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ضلع خیبر تک بی...
    وانا کیڈٹ کالج پر حملہ، سکیورٹی فورسز نے 115افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جب کہ کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریبا 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں ، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔عمارت کی کلیئرنس کو بڑی مہارت...
    ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر سینئر سول جج کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے درج کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ ہوید نے کہا کہ شعبہ تفتیش کے اہلکار الیاس کو علاقہ ہوید میں نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی خان جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر سینئر سول جج کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے درج کی۔ ایف آئی آر جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر مامور 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کی گئی، گزشتہ روز ڈیرہ جوڈیشل کمپلیکس...
    — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم  لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت حکومت...
    جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کل 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ...
    — فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سوال کیا کہ جس کیس میں سی ڈی اے کی تحلیل کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟وکلاء نے اس سوال کے جواب میں عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا تھی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کریں گے؟ جس پر وکلاء...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کی دہشتگردانہ کارروائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پوری قوم کی ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ قرار دیتے ہوئے زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے مؤقف اختیار کیاکہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگردی،...
    لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئیں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اکثریت...
    تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ایس ایکس کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ کے گمبٹ ساتھ بلاک میں پیداوار و پراسیسنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ ساوتھ بلاک کا پلانٹ 2016 میں 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 26 فیصد سی او ٹو کی ڈیزائن کیپسٹی پر تھا۔ساوتھ بلاک کی صلاحیت کو 22-21 میں بڑھا کر گیس...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اسلام آباد ضلع کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف   نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے قابل مذمت ہیں، واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔ افغانستان...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے قلب میں یہ واقعہ نہ صرف وکلا برادری بلکہ عام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 27 زخمی اعلامیے میں کہا گیا کہ امن عامہ میں خلل ڈالنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ بار...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مشرف کو آئین سے کھلواڑ پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑا اور ستائیسویں ترمیم کے بعد بھی آرٹیکل6 موجود ہے، وقت آنے پر سب کو حساب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، اور مصطفیٰ نواز کھرکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں پاکستان کی عدالتوں کو داغدار کیا گیا، عدالتوں کی بے توقیری ہوگی، 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی حیثیت بھی اب ختم ہو جائے گئی اور اس ترمیم...
    اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر آرامکو کے باضابطہ فیول اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ہی سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے 50 فیول اسٹیشنز کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں آرامکو نے پاکستانی صارفین کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ’لاہور کے لبرٹی میں قائم ہمارے پہلے فیول اسٹیشن سے لے کر 50ویں اسٹیشن تک، جو اسلام آباد کی سرینگر ہائی وے پر واقع ہے، یہ سفر آپ کے اعتماد سے ممکن ہوا، یہ سنگِ میل ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: گیس اینڈ آئل کمپنی کے حصص کی خریداری کا عمل مکمل، آرامکو نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ مشرف کو آئین سے کھلواڑ پر آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑا اور ستائیسویں ترمیم کے بعد بھی آرٹیکل6 موجود ہے، وقت آنے پر سب کو حساب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، اور مصطفیٰ نواز کھرکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں پاکستان کی عدالتوں کو داغدار کیا گیا، عدالتوں کی بے توقیری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی حیثیت بھی اب ختم ہو جائے...
    بیجنگ: چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو بیماری کی چھٹی لینے کے بعد بھاگتے دوڑتے دیکھنے پر کمپنی نے نوکری سے فارغ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2019 میں مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں پیش آیا۔ ایک ملازم نے کمر درد کے باعث بیماری کی چھٹی (sick leave) کی درخواست دی تھی اور اسپتال کے بلز بھی جمع کرائے تھے، جس پر کمپنی نے اس کی رخصت منظور کرلی۔ تاہم، ایک ماہ بعد جب وہ واپس آیا تو اس نے دوبارہ پاؤں کے درد کی شکایت کرتے ہوئے مزید چھٹی مانگ لی۔ کمپنی نے جب اس سے میڈیکل دستاویزات لانے کو کہا تو کچھ دن بعد اچانک اسے...
    چیف جسٹس پاکستان بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، آپ اس ادارے کے اینڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں،عدلیہ اگر متحد نہ ہوئی تو اس کی آزادی اور فیصلے متاثرہوں گے یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جاسکتا ہے،میری گزارش اختلاف نہیں، ادارہ جاتی یکجہتی کی اپیل ہے یہ خط کسی فرد کے خلاف نہیں، متن سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ اگر متحد نہ ہوئی تو اس کی آزادی اور فیصلے دونوں متاثرہوں گے۔جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے اپنے خط...
    خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج کے حملے کو پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 دہشت گرد جو کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے تھے، انہیں انتظامی بلاک تک محدود کر دیا گیا ہے، جو کیڈٹس کے رہائشی حصوں سے کافی فاصلے پر ہے۔ آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے تاکہ تمام طلبا کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور گزشتہ روز...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی شناخت ہوگی، آپ کو بتائیں گے کہ حملہ آور دراصل کون تھا، کل وانا میں بھی گاڑی سوار خود حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹا، وہاں بھی علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وانا اٹیک میں افغانستان میں کمیونیکیشن ہوتی رہی، کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد  جی الیون میں دھماکے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کر رہا ہے، مگر سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جس نے کچہری واقعہ کیا اسے بھگتنا پڑے گا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ جو کوئی دوسرے ملک سے بھی ملوث ہوا تو معاف نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 12 بج کر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا، خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خودکش حملہ آور 10 سے 15 منٹ کھڑا رہا، خودکش حملہ آور اندر جانے کی پلاننگ کرتا رہا، پولیس کی گاڑی آئی تو خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے رابطہ میں تھے، ہمیں اپنے ملک اور سیکیورٹی فورسز کے...
    تصویر: سوشل میڈیا  سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، خود کو مستثنیٰ قرار دینے والوں کے ارادے خطرناک ہیں، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل شام سینیٹ سے 27ویں ترمیم کو 64 ووٹوں سے پاس کیا گیا، آپ جانتے ہیں سینیٹ کی تشکیل 26ویں ترمیم کے بعد کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ لے کر آئے ہیں، 8 فروری کو ہمارے ووٹ پر ایک یلغار ہوئی، ایک حملہ ہوا اس کے باوجود جنہیں منتخب ہونے دیا گیا ان کا حق ہے کہ...
    اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی کسی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے،امیر جماعت اسلامی کااسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لئے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے خریدا گیا قدیم گھر اپنی حیرت انگیز قیمت اور تاریخی حیثیت کے باعث خبروں کی زینت بن گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز نے سڈنی کے ایک مہنگے اور پرتعیش ساحلی علاقے میں 137 سال پرانا ایک شاندار گھر خریدا ہے، جسے مقامی طور پر ایک تاریخی ورثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ گھر 1888 میں تعمیر ہوا تھا اور اپنی کلاسیکی طرزِ تعمیر اور خوبصورت مقام کے باعث انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان نے یہ دو منزلہ گھر تقریباً 16 ملین آسٹریلوی ڈالر میں خریدا ہے۔ 730 اسکوائر میٹر پر مشتمل اس وسیع رہائش گاہ میں پانچ بیڈ رومز اور...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث ہی ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو شواہد دیے ہیں کہ کیسے لوگ وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد حملے ہوتے ہیں، افغانستان کے شر پسند عناصر کو نہ روکنے پر کوئی چارہ نہیں کہ ان کا بندوبست کریں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج 12 بجکر 39 منٹ پر خود کش حملہ ہوا ، 12 لوگ شہید 27 زخمی ہیں، وزیر اعظم نے زخمیوں کے فوری علاج ہدایت کی۔ خود کش حملہ اور کچہری کے اندر جانے کا پلان کر رہا تھا، موقع نہ ملنے پر پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، پہلی ترجیح میں خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ کل وانا میں بھی گاڑی سوار...