2025-09-17@21:22:42 GMT
تلاش کی گنتی: 10029
«ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل»:
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 29 اگست کو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے امریکا میں سابق نائب صدور کو عام طور پر 6 ماہ تک...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے جمعے کے روز معطل وزیرِاعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا، عدالت نے انہیں کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ ایک متنازعہ فون کال پر قصوروار قرار دیا۔ 39 سالہ پیتونگتارن شیناواترا اس طرح 2008 کے بعد عدالتی فیصلے کے...
کراچی: سندھ حکومت نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ زراعت کے تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں کسان مدد کے لیے رابطہ کر سکیں گے، 30...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف پر حالیہ میزائل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماسکو کو حقیقی سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق کیف پر روسی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد زیلنسکی نے...
SANAA: روس کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں انصاراللہ (حوثی تنظیم) سے وابستہ وزیراعظم احمد غالب اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا اور بعض غیر مستند ذرائع میں گردش کرنے والی ایک خبر کے مطابق، یمن میں انصاراللہ (حوثی تنظیم) سے وابستہ وزیراعظم...
کراچی: شہر قائد میں بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر فرار ہونے والا ملزم کو عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا...
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ مقابلے کے دوران راہگیر خاتون 30 سالہ نسرین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے...
دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں سے 80 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے معاملے پر 5 نادہندہ کمپنیوں کےلائسنسن معطل کردیے۔ پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 5 ایل ...
روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملہ کردیا جس میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات ہونے والے روسی حملے میں 2 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک، 38 زخمی...
راولپنڈی: برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات...
گوگل نے دنیا بھر کے 2 ارب 50 کروڑ جی میل صارفین کو عالمی سطح کے ایک بڑے سائبر حملے کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ہیکرز نے 8 سے 18 اگست کے دوران اوپن آتھرائزیشن (OAuth) ٹوکنز کو ہیک کر کے نہ صرف جی میل کے صارفین کو متاثر کیا...
اوسلو پولیس کے مطابق ناروے میں ایک 18 سالہ نوجوان، جسے ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نوجوان نے ہفتہ کی شب اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نبرس...
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سفارت کاری کے بجائے طاقت اور تباہی کا راستہ اپنا رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ گزشتہ رات دارالحکومت کیف پر روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے،...
سپریم کورٹ نے چیک ڈس آنر کے 2 علیحدہ مقدمات میں ملزمان علی رضا اور شکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ جسٹس ملک شہزاد گھیبہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے علی رضا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت صرف قانون اور میرٹ پر فیصلہ کرے...
ملک میں قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کو یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری خالد شاہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا بل مسترد کردیا،...
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے پولیس مقابلے میں 2 بھائیوں واجد اور راشد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں صرف 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ مزید...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ضلع لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ایک ذہنی معذور خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ خوشبو بیہن اس سے قبل اپنی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو بھی بیٹری میں استعمال ہونے والا تیزاب پلا کر مار چکی تھی۔ ...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 3 سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سگے باپ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ اگر ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے یا ٹرائل میں تاخیر کا باعث بنے تو ضمانت منسوخ کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم...
لاہور: سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی کے سیکٹر 11-I میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر دو کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی...
اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی...
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے آسٹریلوی پارلیمان جائیں گے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ کل غزہ اور کھیل میں جوئے پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں بطور آسٹریلوی اور بطور انسان حق کے لیے...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کسی کے باپ کے خرچ پر اپنے بچوں کو جاپان کے دورے پر لے کر نہیں گئیں، انہوں نے اپنے خاندان کے لوگوں پر پاس سے خرچ کیا۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری وفد میں 4 صوبائی وزرا،...
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں 5.3 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔ پی ٹی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے...
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔ ادھر ترجمان ریسکیو بونیر نے بتایا کہ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا بدلہ لیں گے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشت گردی نے پاکستان پر مسلط کی اور پانی چھوڑا ہے، جس...
پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پشاور میں زلزلہ زلزلے کے جھٹکے صوابی وی نیوز
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز آغاز، دبئی میں دلچسپ مقابلے دبئی :آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا جہاں ابتدائی میچز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کہا ہے کہ کالج اور جامعات میں بچے بچیاں منشیات استعمال کررہے ہیں، اے این ایف صرف ایک مہینہ دل لگا کر کام کرلے تو ملک سے منشیات ختم ہوسکتی ہے یہ ہماری آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...
سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ٹینس...
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں پھنسے تقریباً دو ہزار افغان شہریوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے گا جنہیں طالبان حکومت کے تحت خطرے سے دوچار سمجھا گیا تھا۔ یہ فیصلہ کئی ماہ کی پابندی اور جرمنی میں دائر قانونی مقدمات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جرمن وزارتِ خارجہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے چناب، ستلج اور راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں پیشگی انخلا، محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی سامان...
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ مراعات میں اضافے کا فیصلہ چند دن کی دوری پر ہے۔ سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ میں اضافے کے فیصلےکےلیے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے، اسپیکر اویس قادرشاہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 16ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل کمیٹی ارکان کی تنخواہ میں اضافےکی سفارشات مرتب کرےگی۔...
سپریم کورٹ میں آج مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں زرعی زمین تنازعہ، منشیات سمگلنگ، ریپ، مالی فراڈ اور جعلی ڈگری سے متعلق کیسز شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے آئس اسمگلنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی عدالت نے بعض مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں جبکہ بعض میں سخت...
جنیوا: اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن افراد کو عدالتوں سے سزائیں ہوئی ہیں، انہیں ٹی وی شو میں بلائیں تاکہ وہ ثابت کریں کہ میرے گھر پہ حملے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے یا ان پر لگنے والے الزامات درست نہیں...
امریکی سماجی کارکن اور فری لانس صحافی کلئیرا اسٹیفن سال 2023 کے وسط میں بطور سیاح چترال آئیں، لیکن مختصر قیام کے دوران ہی انہیں یہاں زندگی کا ایک نیا مقصد مل گیا، جس کے بعد وہ واپس آکر پاکستان میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہو گئیں۔ کلئیرا اسٹیفن سماجی خدمات سے وابستہ ہیں...
ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد خودکشی کر کے اپنی جان لے لیتے ہیں۔ اگرچہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر خودکشی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ماہرین کے مطابق یہ تعداد اب بھی تشویش ناک ہے۔ صرف جرمنی میں 2023 کے دوران 10 ہزار سے زائد افراد نے خودکشی...
بلوچستان کے علاقے مچھ کی ڈیگاری کوئلہ کان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق یہ حادثہ ایک نجی کان میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زیر زمین جمع پانی نکالنے کے...
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے ایک دیہی علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ آسٹریلیا کے دیہی علاقے پورےپنکا (Porepunkah) میں پیش آیا جہاں 10 اہلکار سرچ وارنٹ لیکر پہنچی تھی۔ بھاری اسلحے سے لیس اور انتہائی خطرناک ملزم نے پولیس...
کوئٹہ: ڈیگاری میں واقع کوئلے کی کان میں حادثے کے سبب تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کان میں حادثہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ چیف انسپیکٹر مائنز غنی بلوچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ کان میں گیس کی وجہ سے تینوں کانکن جاں بحق ہوئے...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بلوچستان کی ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 کان کن دم...