2025-09-18@08:09:52 GMT
تلاش کی گنتی: 7431
«واجبات»:
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا،...
اسلام آباد: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی درخواست عدالت سے اعتراضات کے ساتھ واپس ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی اور...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور متاثرین کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے تین بڑے...
انٹرنیشنل اسپورٹس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے سابق سربراہ فریڈرک گیرڈارے نے انکشاف کیا ہےکہ انگلش پریمیئر لیگ کے کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ فریڈرک گیرارڈے کے مطابق 2021 میں ایک غیر قانونی سوئیڈش کیسینو پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فون میں ایسے شواہد ملے جس سے کھلاڑیوں کے جرائم پیشہ...
وزیراعظم شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پنجاب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے...
پشاور: ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس کے مطابق مختلف فوجداری...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر...
پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلز اور اختتامی تقریب جمعرات کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ بدھ کو 11سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوا۔ 50 کلوگرام میں سندھ کے محمد عمر، 55 کلوگرام میں پنجاب کے محمد خیر اور سندھ گرین کے سنی، 60 کلو گرام میں بلوچستان کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آج رات شاہدرہ کے علاقے میں بڑا خطرہ، لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے، مریم نواز کی ہدایت ایک بیان میں ان کا کہنا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا...
گوگل نے پاکستان میں اپنے سرچ انجن میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل نے حال ہی میں پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اس کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ اے آئی کی طاقت سے چلنے والا سرچ انجن اب...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا...
کراچی: سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اور حاضر سروس وائس چانسلرز کو فارغ کرنے کے بعد اب ریٹائرڈ وائس چانسلرز کی کیٹگری میں چار سابق شیوخ الجامعہ کی تقرری کردی گئی. ایکسپریس نیوز...
ایپکس کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ اور اسپیکٹرم کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں، ایکسائز پولیس پشاور نے گزشتہ شب تقریباً رات 10 بجے جوائنٹ چیک پوسٹ (جے سی پی) پشاور پر دو قدیم مجسمے برآمد کر لئے۔ برآمد شدہ نوادرات میں بدھا کا بیٹھا ہوا اورکھڑا ہوا...
پشاور: خیبرپختونخوا میں 28 اگست تا 2 ستمبر مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیلاب نے سیالکوٹ سمیت پورے ضلع میں تباہی مچائی ہے۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن، سول اداروں کی ناکامی اور دریاؤں و نالوں کے قدرتی راستوں پر ہونے والے تجاوزات ہیں۔ سیلابی صورت حال میں سول اداروں کے کرنے کے کام پاک فوج کررہی...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام نے عام انتخابات میں نواز شریف کو ووٹ دیا، لیکن ووٹ گننے میں غلطی ہوئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی موجودگی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ...

خیبرپختونخوا میں دھاندلی سے الیکشن لڑنے کی تیاری مگر پنجاب میں ہمت نہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے انتخاب لڑنے کی تیاری ہے، جبکہ پنجاب میں عوامی فیصلے کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شکست کا خوف ہے، لیکن خیبرپختونخوا...
سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام عہدیداران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں جس...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز بیرونی دورے پر جا سکتی ہیں تو گنڈاپور بھی افغانستان سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے۔ مریم نواز کو بیرونی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 2024-25 (جس کا اختتام جون 2025 میں ہوا) کے آڈیٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک جمع کرائیں۔ ترجمان کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد...
لاہور: پولیس نے میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے اورنج ٹرین اسٹیشن پر طالبہ کے بیگ سے قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کی۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یاسین اور اسکی بیوی صائمہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے...
پشاور: پی ڈی ایم اے نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔ جاں بحق...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے گاؤں ہرسی میں 25 سالہ دلت نوجوان، جسے برادری سے باہر شادی کرنے کے بعد گاؤں چھوڑنا پڑا تھا، واپسی پر سسرالیوں سمیت دیگر افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 19 اگست کو پیش آیا۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے فقیرا گوٹھ کا محاصرہ کرتے...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد کے نزدیک کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش...

اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیے جائیں تو نئے صوبے بنانے کی ضرورت پیش نہیں آئےگی، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے جائیں تو نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے جہاں 70 فیصد وسائل نچلی سطح پر خرچ ہوتے ہیں۔ پاکستان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب...
چین کی جانب سے تبت میں دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی ڈیم بنانے کے اعلان نے بھارت میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ نئی دہلی کو خدشہ ہے کہ یہ ڈیم دریائے برہم پتر (چینی نام: یارلنگ زانگبو) کے قدرتی بہاؤ کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے، خاص طور پر خشک...
سوات کے علاقے شانگلہ میں سیلابی ریلے سے گاؤں شائی درہ مکمل تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیلاب کے راستے میں آنیوالے گاؤں شائی درہ میں مکانات، مارکیٹ اور لڑکیوں کا واحد پرائمری اسکول بھی سیلاب کی نذر ہوگیا جبکہ رابطہ سڑک تباہ ہونے سے امدادی سامان بھی نہیں پہنچ سکا۔ مقامی...
ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی...
اسلام آباد: عمران خان سے بہنوں کی ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سی پی او کو درخواست جمع کرادی اور کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹروں اور بہنوں سے ملنے نہیں دیا جارہا، پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پہلا واقعہ سہراب گوٹھ مچھرکالونی میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 32 سالہ لال محمد...
کراچی: لیاری اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ کلری کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی غازی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے حافظ محمد نعمان اور پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے...
ویب ڈیسک:سیلاب سے تباہی کے بعد پاک آرمی نے خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان میں 4 انجینئرنگ بٹالین تعینات کر دیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا بریفنگ میں مون سون بارشوں، سیلاب اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی کی تفصیلات...
صحرائے تھر میں ننگرپارکر کے قریب بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات میں 23 مویشی ہلاک ہو گئے۔ تحصیل ننگرپارکر کے نواحی علاقوں میں رات اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے 3 واقعات پیش آئے۔ گاؤں مٹھڑیو ہالیپوٹا، روجھ اور ڈانبھاریو میں گھروں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس فریق نے کوئی دستاویزات جمع کروانے ہیں آج کروا دے، دستاویزات کا جائزہ لینا ضروری ہے. چیف...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی 8ضمانتوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی شامل تھے۔ عمران خان کی جانب سے وکیل...
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہ صرف سیاسی لحاظ سے اہم تھی بلکہ زیلینسکی کے انداز اور رویے میں واضح تبدیلی بھی اس موقع پر دیکھنے میں آئی۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں...
ہلاک ہونیوالوں میں 171 بچے، 94 خواتین، 392 مرد شامل، سب سے زیادہ 390 اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی،سرکاری اعداد و شمار خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی‘این ڈی ایم اے کا انتباہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر...