بلوچستان میں خوف و ہراس کا دور دورہ ہے، کوئی محفوظ نہیں،زاہد اختر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات روزبروزخراب ہورہے ہیں شاہراہیں محفوظ ہیں نہ عوام ،سکول کے بچے محفوظ ہیں نہ تاجر ہرطرف پریشانی اورمشکل وخوف کا دوردورہ ہے مقتدر قوتیں اورحکمران غافل اورناکام ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق عزت واحترام دیکر زیادتیاں ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جائے بلوچستان کے بلوچ پشتون سمیت سب پریشان ہیں وسائل پر دسترس ہیں نہ وسائل پرقابض قوتوں کو عوامی مسائل مشکلات کا کوئی فکرہے بلوچستان کی اپنی روایات وثقافت اورقبائلی رسم ورواج اور سنہری تاریخ ہے بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل میں ہمیشہ سے یہاں کے مخلص قوتوں نے بہترین کردار اداکیاہے بدقسمتی سے عوامی حمایت یافتہ لوگوں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا جماعت اسلامی یہا ں کے عوام کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر کردار ادا کریگی ۔ہمارے ممبران اسمبلی ان شاء اللہ علاقوں کے عوام کو مایوس نہیں کرے گے ۔صوبائی حکومت واسمبلی کو کام کرنے دیا جائے ممبران اسمبلی مسائل پر کھل پراحتجاج کریں اورعوام کے مسائل مشکلات پر خاموشی اختیار نہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تقریب سے خطاب،وفودسے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے سلگتے مسائل،لاپتا افراد، بے امنی،حقوق سے محرومی لوٹ مار ختم کرنے اورامن کے قیام ظلم وجبر کا راستہ روکھنے کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کررہی ہیں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے نہ کسی کے دبائو میں آئیں گے ان شاء اللہ عوامی تائید وحمایت سے قبائلی عمائدین ،وعام کے خیر خواہ کسی کے دبائو میں نہ آنے والے اچھے لیڈرکو ساتھ ملاکر مشترکہ متفقہ لائحہ عمل کے ذریعے قوم کو متحد ویکجا کرکے مسائل کے حل کی راہ ہموار،دیرپابھی دیں گے سب مل کر دیانت دار ی واخلاص، باہمی مشاورت سے بلوچستان اور یہاں کے مظلوم عوام کو ظلم سے نجات دلاکر حقوق دلائیں گے جماعت اسلامی کی بلوچستان کے حقو ق کے حصول کیلئے جدوجہد قابل تعریف وقابل تقلید ہے بلوچستان کے مسائل کا حل مشاورت بات چیت اور سیاسی جدوجہد وآئینی مزاہمت ہے بلوچستان کو لاوارث سمجھ کر وسائل کو ہڑپ کیا جارہا ہے ، بلوچستان کے ولی وارث ہم ہیں اہل بلوچستان وسائل کی حفاظت حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی مشاورت سے اہل بلوچستا ن کے حقوق کے حصول وسائل کی حفاظت ،لوٹ مار ،بے روزگاری ،بارڈرزبندش ودیگر مسائل کے حل کے حوالے حقوق بلوچستان مہم چلار ہی ہے ایوان کے اندراورباہر ظلم وجبر کے خلاف ،حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم استعمال کریں گے عوام ،مشران اورقائدین اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے ہے بلوچستان مسائل کے حل کے حصول عوام کو
پڑھیں:
بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے، حافظ نعیم کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کردی اور کہا کہ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے ،اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں ۔پوری قوم ایک پیج پر آئے اور ملکر دشمنوں سے لڑیں ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ائیر فورس کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔