پاکستانی شہروں میں قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ، مگر حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، وہی بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کا بازار بھی گرم ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے تحت یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کلعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم (بی ایل اے ) نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کو نقصان پہنچایا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ بھارت نے کراچی ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے فیک نیوز کا بازار گرم کیا جا رہا ہے ، کالعدم تنظیم بی ایل اے کی جانب سے کوئٹہ پر قبضہ کرنے کی خبریں بلکل جھوٹ اور من گھڑت ہیں،جس کو بھارتی میڈیا ایک خاص پراپیگنڈے کے تحت پھیلا رہا ہے جبکہ کوئٹہ میں ٹریفک رواں دواں ہے اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے… pic.
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور کوئٹہ میں بی ایل اے یا کسی اور کالعدم تنظیم نے حملہ کیا نہ قبضہ، کوئٹہ کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے اور صوبے میں تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ان جعلی نیوز چینلز کو نہ دیکھیں‘، انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کا پردہ چاک کردیا
دوسری طرف کراچی بندرگاہ پر بھارتی حملے کی خبریں بھی من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں، کراچی بندرگاہ پر معمول کے مطابق تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے حوالے بھی بھارتی میڈیا جھوٹے دعوے کررہا ہے، کراچی ایئرپورٹ اس وقت پوری طرح فنکشنل ہے۔
بھارتی میڈیا کی کراچی بندرگاہ پرحملے کی خبر یں جھوٹ اور من گھڑت پروپیگنڈا پر مبنی ہیں ،کراچی میں شہری پُرسکون اور معمول کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں ، کراچی بندرگاہ پر تجارت کی آمدورفت جاری ہے،بھارتی میڈیا گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہے جسکا ثبوت وی نیوز کے رپورٹر وقاص خان اپنی اس… pic.twitter.com/uZS6kCAjY5
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے پشاور پر حملہ کیا ہے، حقیقت میں پشاور یا خیبرپختونخوا کے کسی بھی علاقے میں بھارت کی جانب سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا، پشاور میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں، تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عینی شاہد نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
اسی طرح لاہور کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ لاہور میں جنگ چھڑ چکی ہے اور بھارت نے لاہور پر قبضہ کرلیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے لاہور پر 3 ڈرون حملے کیے گئے، جنہیں پاک فوج نے ناکام بنادیا اور بھارتی ڈرونز کو تباہ کردیا، البتہ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل کے میچز لاہور سے کراچی منتقل ضرور کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ،پشاور پر حملہ کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبریں بلکل بے بنیاد اور جھوٹی ثابت، پشاور کے شہری بلکل نارمل زندگی بسر کر رہے ہیں ، مین بازار میں کاروبار معمول کے مطابق جاری ، مزید جایئےوی نیوز کے رپورٹر سراج الدین کی اس رپورٹ میں pic.twitter.com/W02VecPW2q
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
لاہور پر قبضے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبریں من گھڑت ہیں، لاہور میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے، لاہوریوں کا عزم ہے کہ کوئی ایسی صورتحال بنتی ہے تو وہ پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارت کے خلاف لڑیں گے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، فیصل آباد، اسلام آباداور سیالکوٹ پر قبضےکا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد نکلا۔ اسلام آباد کی صورتحال بہتر، گاڑیاں معمول کے مطابق رواں دواں، مزید تفصیلات زنیرہ رفیع کی اس رپورٹ میں۔ pic.twitter.com/SiJqFHiYGy
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لاہور کے ساتھ ساتھ بھارت نے پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں پر قبضہ کرلیا ہے، بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج بارڈر کراس کرکے پاکستان میں گھس گئی ہیں اور پاکستان کے تمام انتظامات کنٹرول میں لے لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب،لاہور پر قبضہ کرنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد، شہر میں صورتحال بلکل نارمل اور شہری پُر سکون ہیں، عوام معمول کے مطابق زندگی گزار رہی ہے جبکہ لاہور کے شہری پاک فوج کے ہمراہ دشمن کیساتھ لڑنے کیلئے پُر جوش ہیں، مزید جانیے وی نیوز کے رپورٹر… pic.twitter.com/h88NZb6YaI
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
حقیقت یہ ہے کہ بھارتی میڈیا کے دعوے 100 فیصد جھوٹ اور من گھڑت ہیں اور بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ اس کی گودی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف عمل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر بھارتی میڈیا کا کراچی ایئرپورٹ معمول کے مطابق پاکستان کے رواں دواں لاہور پر بے بنیاد کہ بھارت کے حوالے کی خبریں بھارت نے من گھڑت ہے اور یہ بھی
پڑھیں:
ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف گھیرا تنگ
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں ملوث 5 سو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ملک بھر میں ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن مہم چلانے میں سرگرم ہیں۔
یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8 مئی 2025 کو ایک منظم ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنے تھے، جس کا مقصد قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی رائے عامہ پیدا کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال
سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ان اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا گہرائی سے تجزیہ کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس معاملے میں ملوث افراد اور اداروں کی شناخت کے لیے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ایجنسی کے ذرائع نے کہا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف فیصلہ کن اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔