قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی آج کے اجلاس کا 52نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی منظوری دی جائے گی۔
جاری کردہ ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و الاونسز ترمیمی بل 2025کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ والاونسز بل رومینہ خورشید عالم پیش کرینگی۔
بین الاقوامی امتحانی بورڈ ترمیمی بل 2024کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ تحفظ والدین بل 2025، گھریلوں تشدد کی روک تھام و تحفظ بل ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی سے متعلق پرامن اجتماع امن و عامہ ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اسامہ احمد میلا پرامن اجتماع و امن عامہ ترمی بل ایوان میں پیش کرینگے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایجنڈے میں
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
مکہ مکرمہ( نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ یہ روحانی سفر ان ایام میں انجام پایا جب لاکھوں مسلمان دنیا بھر سے حرمین شریفین میں حاضر ہو رہے ہیں۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے عالمِ اسلام کے اتحاد، یکجہتی، اور مظلوم اقوام خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے بھی دعا کی۔
اس باسعادت موقع پر قومی اسمبلی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، جو اجتماعی طور پر عبادات میں شریک رہے اور روحانی تجربے کو بھرپور انداز میں محسوس کیا۔
ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق کا یہ دورہ نجی اور روحانی نوعیت کا تھا، تاہم اسے پاکستان اور اسلامی دنیا کے مابین محبت، احترام اور روحانی وابستگی کے ایک مثبت پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
Post Views: 2