دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد کا سب سے بڑا سنت اعتکاف جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسلام آباد کا سب سے بڑا سنت اعتکاف جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد فیضان مدینہ سمیت اسلام آباد کے مختلف دعوت اسلامی کی مساجد میں سنت اعتکاف ہو رہا ہے جبکہ جی الیون فیضان مدینہ میں تربیتی سنت اعتکاف دعوت اسلامی کے رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کروا رہے جس میں اسلام کے بنیادی ارکان اور روز مرہ پیش آنے والے مسائل، قرآن کریم درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنا، نماز و روزہ کے احکام سمیت مسنون دعائیں و سنت و آداب سکھائے جا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ فیضان مدینہ جی الیون مرکز میں روزانہ افطار اجتماع بھی ہو رہا جس میں معتکف لوگوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد سے مختلف شخصیات اور لوگوں کی شرکت ہوتی اور رکن شوری حاجی وقار المدینہ افطار اجتماع میں رقت انگیز دعا و بیان فرما رہے ۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ذمہ دار نے بتایا کہ الحمدللہ عزوجل ہر سال کی طرح اس سال بھی اس وقت اسلام آباد کا سب سے بڑا سنت اعتکاف اسلام آباد فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں ہو رہا جس میں کم و بیش 1500 لوگ اعتکاف کر رہے اور ان کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کا کہنا تھا کہ الحمدللہ عزوجل 1500 افراد کا کھانا پینا رہائش اور انکی تربیت اور ان کی کلاسز یہ سب کچھ فی سبیل اللہ ہے معتکف حضرات سے اعتکاف کی کوئی فیس نہیں لی جاتی الحمدللہ عزوجل اسلام آباد کا سب سے بڑا اعتکاف فیضان مدینہ جی الیون مرکز میں ہوتا اور اسکی کوئی فیس نہیں لی جاتی رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مجھے اپنی اور لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے اور امت کی خیر خواہی کرنا ہے ان کو دین کی طرف راغب کرنا اور دین سے منسلک کرنا ہے اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل جو بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے اپنی نوجوان نسل کو بچانا ہے اس لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جب ہمارے ہاں سنت اعتکاف کے بعد کوئی نوجوان اٹھ کر معاشرہ میں جائے تو وہ ہمارے ہاں سے اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لے کر جائے ۔
رکن شوری حاجی وقار المدینہ صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ الحمدللہ عزوجل دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں جی الیون مرکز فیضان مدینہ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے کئی مقامات پر دعوت اسلامی کے تحت سنت اعتکاف ہو رہا جبکہ مرکزی سنت اعتکاف جی الیون میں ہو رہا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کا سب سے بڑا دعوت اسلامی کے تحت اسلام آباد میں فیضان مدینہ سنت اعتکاف
پڑھیں:
اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے بدھ کے روز صوبائی وزراء کے ہمراہ وزارت میں ملاقات کی۔ وفد میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن گلگت بلتستان رحمت خالق، وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور، وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ، و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزراء نے انجینئر امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو گلگت بلتستان کے عوام کا وفاقی سطح پر حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں اور خلوص نیت پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔