2025-11-28@07:24:36 GMT
تلاش کی گنتی: 29148
«سے پیدا»:
فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر، یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ، کو مبینہ طور پر 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق، بدھ کے روز گرفتار کی گئی ملزمہ کے خلاف کم عمر کو فحش اور نقصان دہ مواد پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جو سنگین نوعیت کے جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پیش آیا، جہاں راموس-فیگیروآ بطور پی ای ٹیچر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے دوران ٹیچر کی جانب سے بھیجے گئے میسیجز...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کے نام پی این آئی ایل میں دوبارہ شامل کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر عمل بھی ہوا، لیکن عدالتی حکم پر نام نکالنے کے صرف دو گھنٹے بعد دوبارہ انہیں اسی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں کے مطابق یہ اقدام عدالتی حکم کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت...
امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈٹیکٹوز نے بدھ کے روز حراست میں لیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں کم عمر کو فحش مواد بھیجنے اور نقصان دہ مواد منتقل کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے، جو دونوں سنگین نوعیت کے جرائم ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیچر اس وقت سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پی ای ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس...
بلال نیازی: وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کے پیشِ نظر 50 نئی بسیں خریدنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ وزارتِ تعلیم نے اضافی بسوں کی فراہمی کے لیے فنانس ڈویژن کو گریٹ کی درخواست ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسوں کی خریداری کے لیے اضافی گرانٹ جنوری کے تیسرے ہفتے میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں لڑکیوں کے لیے پہلے سے 22 پنک بسیں فعال ہیں، تاہم بڑھتی ہوئی طلب کے باعث مزید بسوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ وزارتِ تعلیم نے مزید پنک بسوں کے لیے بھی فنانس ڈویژن سے بجٹ طلب کر لیا ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں...
کراچی: سابق صدر عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر پاکستان عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت کے روبرو دونوں شخصیات کی جانب سے پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے قبل ازیں دونوں کے نام پی این آئی ایل سے خارج...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو گورننس دینا پسِ پشت چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی پوری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کے...
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کو پاکستان واپسی کی درخواست پر ان کی 20 یوم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کی پاکستان واپسی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیب اور سرکاری وکلاء کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ درخواستگزار یا مفرور ملزم پاکستان واپس آئے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان آنے پر اسے احتساب عدالت میں پیش ہونا...
وزریراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی - فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔وزیراعلیٰ کے پی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکریٹری کے آفس سے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواوزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں، ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے...
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سیاسی کارکنان کی اس نوعیت کی نظر بندی نہ صرف خلافِ قانون ہے بلکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت مخالف کارروائی کے خدشے کے پیش نظر نظر بندی کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نظر بندی کے تمام احکامات منسوخ کرکے کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کارکنوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کی غیرقانونی نظربندی کیخلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے جاری...
وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے معاملے میں تفتیش مزید آگے بڑھ گئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد مقامات کی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کرتے ہوئے کئی گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈز قبضے میں لے لیے جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، 24 مارچ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل،وفاقی سیکرٹری داخلہ وسیکرٹری داخلہ پنجاب کوفریق بنایاگیا ہے، استدعاکی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرعمل نہ کرنےپرذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ سہیل آفریدی کی ساری توجہ غیرقانونی مطالبے پر مرکوز ہے؛عطا اللہ تارڑ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں مریم نواز بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے دکھائی دے رہی ہیں۔اس موقع پر ایک بچے نے دور کھڑی ثانیہ عاشق کو بھی بلایا اور دونوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں، جس سے مرکز کے عملے اور حکومتی شخصیات بھی خوش دکھائی دیں۔مریم نواز نے دورے کے دوران اسکول میل پروگرام کا آغاز بھی کیا، جس کے تحت پنجاب کے 303 اسکولوں کے 45 ہزار بچوں کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل کر وقت گزارا۔ دورے کے دوران مریم نواز نے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں انہیں خصوصی بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ خوش دلی سے تصاویر بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک خصوصی بچہ مریم نواز اور ثانیہ عاشق کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دلچسپ انداز میں دونوں کو بلاتا نظر آیا، جس پر وہاں موجود عملہ اور حکومتی شخصیات مسکراتے رہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے بتایا کہ ایک سال سے کم عرصے میں پنجاب کے ہر ضلع...
ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاچیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سےنہیں مل سکتا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن کے لیے نئی فرنچائزز کی شمولیت کے حوالے سے سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ملک اور بیرونِ ملک متعدد سرمایہ کار گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ نئی فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر کیے جانے کی توقع ہے، جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی تجارتی قدر اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ابتدائی ٹینڈرز جاری ہونے کے بعد مختلف کاروباری حلقوں نے اپنی بڈنگ کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں league administration کو بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہو چکی...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد نے ملکی معیشت کو مضبوط اور مسابقتی بنانے کے لیے کاروبار دوست روڈ میپ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے منعقدہ “ڈائیلاگ آن اکانومی” میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کارپوریٹ شعبے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے، شرح سود میں کمی لانے اور حقیقت پسندانہ و مسابقتی ایکسچینج ریٹ اپنانے پر غور کر رہی ہے۔ جنرل سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ واضح اقتصادی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہ ہونا ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ سبسڈی اور تحفظات کے نظام سے نکل کر برآمدات پر مبنی...
پنجاب میں مویشیوں کے فضلے سے توانائی پیدا کرنے کے پراجیکٹ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی ادارے اور برطانوی و چینی کمپنیوں نے اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی غیرملکی وفود سے ملاقات ہوئی جس میں ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین اور محکمہ توانائی کے افسروں نے شرکت کی۔ پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی نے وامُورا کی صوبائی وزیر کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنی کی ویسٹ سے بائیوگیس بنانے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ستھرا پنجاب کے تحت مویشیوں...
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز، ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد مقرر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز کے لیے ریزرو پرائس تقریباً سوا ارب روپے رکھی جانے کا امکان ہے، جس میں بڈنگ میں ملکی رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی سرمایہ کار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کا حتمی فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا، اور اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔ بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں پاکستان کی پانچ بڑی پارٹیز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کمپنیوں کا تعلق رئیل اسٹیٹ...
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی تفتیش کاروں نے مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف مقامات کی تفصیلی تلاشی لی ہے۔ ایف بی آئی نے ریاستِ واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گھروں سے الیکٹرانک آلات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ قبضے میں لے لیے ہیں جن کا تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ان شواہد سے فائرنگ کے پس منظر اور محرکات کے تعین میں مدد ملنے کی امید ہے۔ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کے مطابق گرفتار افغان شہری رحمان اللہ لکنوال...
آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں شارک کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کائلز بیچ پر پیش آیا، جہاں حکام کے مطابق خاتون شارک کے حملے میں موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ ایک بڑی بُل شارک نے کیا تھا۔ واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس سال شارک حملوں کے پانچ واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہوں نے ساحلی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات...
یہ تو ایک رات تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، وزیرِاعلیٰ کے پی سہیل آفریدی - (فائل فوٹو) وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گزشتہ شب راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کے بعد آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ سہیل آفریدی نے گورکھ پور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تاحال بانیٔ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری ہے، یہ تو ایک رات تھی، بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے یہاں...
اپوزیشن نے اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی نہیں لگائی تاکہ آگے بڑھا جا سکے، چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر - (فائل فوٹو) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دے دیا ہے، سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈنا چاہیے۔اس سے قبل پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے اِن کے تحفظات...
وزیرِاعلیٰ کےپی کو اگر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں: محمود اچکزئی
---فائل فوٹو سربراہ تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے تو عوامی طاقت سے ایوان کی کارروائی روک دیں۔محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کو تجویز ہے کہ ایوان کی کارروائی روک دیں۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خوش فہمی تھی کہ وہ فیڈریشن کا یونٹ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کا راولپنڈی میں جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا پے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی...
پٹرول موٹر سائیکل مرحلہ وار ، چنگچی کی پر پابندی کا فیصلہ ‘ سپشل افراد کیلئے ہمت کارڈوزارت اعلیٰبہت ذمہ داری ، مریم نواز
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے لئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں پٹرول موٹر سائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکل کی پروڈکشن بھی بتدریج مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کے لئے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی۔ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اجلاس میں جدید دنیا کی طرح پورے پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 26 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک کر دئیے۔ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے ڈی آئی جی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے 22 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی زیر صدارت امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے سب ڈویڑن سعیدآباد کا اجلاس ہوا۔ایس ایس پی مٹیاری کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس مٹیاری میں امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او سعیدآباد، ڈی ایس پی لیگل، آفس سپرنٹنڈنٹ، ڈی ایس پیز یو ٹی، سب ڈویڑن سعیدآباد کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز اور ہیڈ آف برنچز نے شرکت کی۔اجلاس میں سب ڈویژن سعیدباد کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، جرائم، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں، اور پولیس کارکردگی کا مجموعی جائزہ...
پنجاب حکومت نے 2026-2025 کی فصلی سال کے لیے گندم کے پیداواری مقابلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو پیداوار بڑھانے کی ترغیب دینا اور جدید زرعی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبائی اور ضلعی سطح پر لاکھوں روپوں کے انعامات رکھے گئے ہیں جن میں مختلف ہارس پاور کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔ تاہم پاکستان کسان اتحاد نے اس اعلان کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت سے ایک مطالبہ کیا ہے کہ انعامات کے علاوہ گندم کی سرکاری خریداری اور منصفانہ امدادی قیمت کا اعلان بھی کیا جائے۔ محکمہ زراعت...
اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد بار اپوزیشن اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اس کے علاؤہ سینیئر وفاقی وزرا بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، البتہ مذاکرات 2-3 نشستوں سے آگے نہ بڑھ سکے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کیں، مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، اب عمران خان نے مذاکرات کا اختیار نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اڈیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے نہ ہی ان کی صحت خراب ہے، رانا ثنااللہ وی نیوز نے تجزیہ کاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ ، میاںانوارلحق ایڈووکیٹ،میاںطاہرایوب نے 8 بازاروں کو وہیکل فری قرار دینے کے فیصلہ کی ناکامی کو انتظامیہ کی نااہلی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ 6ماہ سے زائدکاعرصہ گزرجانے کے باوجود پارکنگ کے غیر مؤثر انتظامات اور مناسب سہولیات کے فقدان نے شہریوںکی مشکلات میںشدیداضافہ کردیاہے۔ متبادل پارکنگ ایریازاور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بغیر اس فیصلے نے عوامی سہولت کے بجائے پریشانی بڑھا دی ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے فوری طور پر حکمت عملی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طورپر پارکنگ کے دیرینہ مسائل کا جامع حل پیش کیا جائے اور بازاروں میں عوام کے لیے قابلِ عمل متبادل سہولیات فراہم کی جائیں۔ بڑے فیصلوں سے قبل مناسب مشاورت، پلاننگ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پنجاب حکومت نے پیٹرول پر چلنے والی موٹرسائیکل اور رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد اسموگ کیلیے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب میں پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکلوں کی پروڈکشن بھی بتدریج اور مرحلہ وار بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں سرکاری اداروں کیلیے صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکل ہی خریدی جائیں گی جب کہ گھروں کی سطح پر پانی سے گاڑیاں دھونے پر مکمل پابندی بھی عاید کردی گئی۔اجلاس میں پورے پنجاب میں جدید دنیا کی طرح رنگ دار کوڑے دان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکاراکو مقامی عدالت نے رشوت لینے پر 14 سال کی سزا سنا دی۔ مارٹن وزکارا نے موکیگوا کے گورنر کی حیثیت سے 2011ء سے 2014ء کے دوران تعمیراتی کاموں میں 6 لاکھ 76ہزار ڈالر کی رشوت لی، انہوں نے 2021ء کے انتخابات میں سب زیادہ ووٹ لے کر کانگریس کی نشست جیتی تھی۔ واضح رہے کہ پیرو میں 3دیگر سابق صدور بھی جیل میں ہیں۔ الیخانڈرو ٹولیڈو اور اولانتا ہمالا بدعنوانی کے مقدمات میں سزا کاٹ رہے ہیں، جب کہ پیڈرو کاستییو بغاوت کے الزامات پر زیر حراست ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ائرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جبکہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔ قومی ائرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کر لیا ہے جبکہ اس سال اب تک 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زاید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق حالیہ ’افواہوں‘ پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو بارہا ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ مزید یہ کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد اکاؤنٹس نے ان کی ’موت‘ سے متعلق غیر مصدقہ دعوے شیئر کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کا تاریخی اجتماع عام ختم ہوچکا ہے‘ یہ محض ایک اکٹھ نہیں تھا اور نہ ہجوم اور کسی پر دھاک بٹھانے کا کوئی پروگرام تھا۔ یہ ایک فکری بیداری کی تحریک تھی، نظریاتی استقامت کی بے مثال کوشش اور اجتماعی شعور عظیم مظہر تھا۔ جس سے پاکستان کے معاشرے کی اصَاہ (امید؍ آرزو) کے لیے ایک نئی ارتعاش اور لہر پیدا کرنا تھی ’’بدل دو نظام‘‘ کا عنوان ہی بتاتا ہے کہ مقصد کیا تھا یوں کہہ لیجیے یہ روڈ میپ قوم کو روشنی میں لے آئے گا۔ روایتی سیاست، موروثی قیادت سے نجات دلائے گا اور استحصالی نظام دفن کرے گا۔ سب جانتے ہیں کہ قوموں کی تباہی کی جڑ صرف معاشی بدحالی یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطہ کے ایوی ایشن سے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک سعودیہ گروپ نے GE ایرو اسپیس((NYSE: GE) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ کی جانب سے 2023میں آرڈر کئے گئے 39بوئنگ 787-9اور 787-10طیاروںمیں GEnx-1B انجن نصب کئے جاسکیں۔اس معاہدے میں انجنوں کی فراہمی، ایک سالہ دیکھ بھال، مرمت، اور اوور ہال (MRO) پروگرام، اور اضافی انجن کی فراہمی بھی شامل ہے۔اس معاہدے میں سعودیہ ٹیکنک، گروپ کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ بازو کے ذریعے صلاحیت سازی کے اقدامات کا ایک سلسلہ بھی شامل ہے،جو تکنیکی تربیت اور علم کی منتقلی کے ذریعے مملکت کی ایرو اسپیس مہارت کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںبدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 37.364 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 45،350 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت14.970 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد کوٹس کے سودوں کی مالیت7.652 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت7.720 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت2.301 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت1.964 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت1.017 بلین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت271.617بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت372.292ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت780.799ملین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت41.868 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت137.666...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ ہے ای چالان سے ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور سنگل پر رکنے کا رجحان بڑھا ہے۔ ای چالان کا اعلان کاٹی میں ہی کیا تھا، گزشتہ ایک ماہ میں 58 فیصد چالان لگڑری گاڑیوں کے ہوئے جبکہ ٹریفک کا 60 فیصد حصہ موٹرسائیکلوں پر مشتمل ہے ان کے صرف 23 فیصد چالان ہوئے۔ سندھ کے بارے میں غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ لاہور کے مقابلے چالان کی رقم زیادہ ہے۔ لاہور میں موٹرسائیکل کا چالان 2000 روپے کا ہے جبکہ سندھ میں 2500 کا چالان ہے۔ سندھ میں چالان کی قیمت 5000 رکھی گئی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کو تمام فلمی اور میڈیا پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کے احکامات اور صوبے کے جاری میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کی بروقت اور مؤثر تشہیر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تکنیکی معیار بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ محکمہ اطلاعات کا ایک اہم اجلاس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ان کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شمال مشرق سے20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اس دوران موسم خشک اور خنک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ3 روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خنک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت پیر،یکم دسمبر 2025 ء کو بوقت بارہ بجے دن کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے جمعرات کو اپنے اجلاس میںسندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل 2025ء پھر سے منظور کر لیا۔ بل پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا۔ گورنر کے اعتراض کے بعد اسمبلی نے بل کی دوبارہ منظوری دے دی۔ بل وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا۔ بل کی منظوری کے موقع پر جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمدنے اعتراض کیا کہ بل کی کاپی ملنی چاہیے تھی‘ وہ ارکان کو نہیں ملی۔ اس بل میں ترمیم کے ذریعے کون سے شقیں شامل کی گئی ہیں ارکان کو کچھ نہیں پتا۔ یہ بل بھی دوبارہ مکمل شکل میں ایوان میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ ایوان کی کارروائی کے دوران...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر جاری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا پے۔ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔محمود اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر ہائیکورٹ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے اپوزیشن اتحاد کو دھرنے سے متعلق آگاہ ہی نہیں کیا، دھرنے کے چار گھنٹے بعد اپوزیشن اتحاد کی قیادت سے ریسکیو کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا،...
نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا، جرمانہ قواعد اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی سمیت بجلی ترسیلی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ کرنے پر کیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی طرف سے قوائد اور سیفٹی اصولوں پر عمل درآمد سمیت جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر کام مکمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کو شوکاز جاری کیا گیا تھا۔بجلی ترسیلی کمپنی کو سماعت کے مواقع بھی فراہم کئے گئے کمپنی کے سندھ میں جھمپیر-II گرڈ اسٹیشن میں اہم کام ادھورے نکلے جس کے بعد ترسیلی کمپنی کو جرمانہ کیا گیا ہے اور ایک ماہ میں نامزد بینک میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیپرا نے حکم دیا کہ جھمپیر-II کے...
کراچی: نئی پی ایس ایل فرنچائز کی ریزرو پرائس سوا ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے، بڈنگ میں ملکی رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کا فیصلہ جنوری میں کیا جائے گا، اس حوالے سے ابتدائی ٹینڈر جاری کیا جا چکا. ذرائع کے مطابق ریزرو پرائس سوا ارب روپے سے زائد رکھی جائے گی، بڈنگ میں کئی ملکی اور غیرملکی کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، پاکستان سے جو 5 بڑی پارٹیز سامنے آئیں ان میں رئیل اسٹیٹ اور سولر انرجی کمپنی بھی شامل ہیں. دونوں ملکی کرکٹ کو اسپانسر کرتی چلی آئی ہیں، امریکا کی 2 کاروباری شخصیات بھی ٹیم خریدنا چاہتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251128-01-7 اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران خان سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کہتے کہتے بڑی دیر کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251128-01-4 اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک) سینیٹ نے گھریلو تشدد کے خلاف اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق سے متعلق بل منظور کر لیا۔ بل شیری رحمان نے پیش کیا۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ بل کی منظوری پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں ایسے قوانین پہلے سے موجود ہیں اور یہ قانون سازی کئی سالوں سے التوا کا شکار تھی، جو آج مکمل ہوئی ہے۔ 15 سال بعد ہونے والی اس پیش رفت پر حکومت اور اس کے اتحادی مبارکباد کے مستحق ہیں۔بل کے خلاف جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسے...
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی عروج پر پہنچ گئی، لطیف آباد میں سیوریج کا پانی سڑک پرتالاب کا منظر پیش کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن پی پی کونسلر چودھری شبیر آرائیں پر مسلح افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل شہر میں خوف کی فضا ،ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن اسٹیشن وارڈ نمبر دس میں پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چودھری شبیر حسین آرائیں کو دو گیاں لگیں واقع کی اطلاع پر اہلے محلہ نے فوری طور پر پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق واقعہ میں مبینہ ملوث پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں کے پڑوسی ببی ولد ناصر جٹ کے گھر کا پولیس نے...
کراچی: شہر قائد میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جن میں ایک اے ایس آئی سمیت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبلز مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی، پیرآباد تھانے کے کانسٹیبلز محمد شیراز طارق اور اصغر خان شامل ہیں۔ اقبال مارکیٹ تھانے کے کانسٹیبلز ممتاز علی اور عبدالعزیز جبکہ مومن آباد تھانے سے عبدالجبار اور احسان علی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا کانسٹیبل سیف الرحمٰن بھی معطل اہلکاروں...
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، بشریٰ بی بی بھی ٹھیک ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔دوسری وزير مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔
ایک بیان میں تحریک انصاف گلگت بلتستان نے کہا کہ احسن اقبال نے جی بی دشمنی میں غواڑی پاور پراجیکٹ کو ختم کر دیا، تھک نیاٹ پاور پراجیکٹ بھی ختم کیا، جبکہ عطا آباد اور ہینزل پاور پراجیکٹس پرابی کو التواء کا شکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ گلگت اور ان کے کھوکھلے انتخابی نعروں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالہ وفاقی نون لیگی حکومت کی گلگت بلتستان دشمنی کا ماسٹر مائنڈ جعلی پروفیسر احسن اقبال ہیں۔ وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد، احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی پلاننگ ڈویژن نے گلگت بلتستان میں تعمیر...
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرو ایم پی اے انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ممبر صوبائی اسمبلی( ایم پی اے )و سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تاہم دھماکہ کے وقت ایم پی اے انورزیب گھر پر موجود نہیں تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی انور زیب خان نے واقعہ کے تصدیق کی ہے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ انور زیب خان نے کہا میرے گھر پر ڈرون اٹیک ہوا ہے،حملے میں میرا ذاتی ملازم زخمی ہوا ہے۔یہ جس نے بھی کیا ہے ،کوئی...
BAJAUR: خیبرپختون خوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں پی ٹی...
بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں...
اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں تو دھرنے میں آنا چاہتا تھا لیکن بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے اور ملاقات کے ذریعے اسے تشویس کو دور نہ کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں...
سٹی42: پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے افغانستان اور انڈیا سے پھیلائی گئی افواہ کو سچ مان کر آج یہ مؤقف اختیار کر لیا کہ وہ بانی کی صحت کےمتعلق پریشان ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ملاقات کے مطالبے کئے لیکن آج ان سے ملاقات کرنے کے لئے صرف خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کی چیک پسٹ تک گئے۔ ان کی بھی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا، پی ٹی آئی کے بانی جس پوزیشن میں بھی ہیں ہمیں تم لوگوں کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ بانی کی صحت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر پراپیگنڈہ نہ کیا جائے ۔ کاغان کے...
ویب ڈیسک : اداکار بلال قریشی نے عمران خان سے متعلق افواہوں پر مطالبہ کیا ہے کہ ’قائد کی ایک جھلک دکھائی جائے‘۔ اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ روز سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں شیئر کر کے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے آج میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں لہذا ہماری ملاقات کروائی جائے۔ کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ تحریک انصاف...
ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا، بھارتی خفیہ ایجنسی RAW اور فتنہ الخوارج گروپس کے درمیان واضح رابطہ سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایکس کا لوکیشن فیچر، شفافیت کی نئی لہر یا پرائیویسی کا خطرہ؟نئی بحث چھڑ گئی افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ایکس ہینڈلز منظم انداز میں انتہا پسند بیانیہ پھیلا رہے ہیں، اسرائیلی، ایرانی اور روسی انفلوئنسرز کے بھیس میں متعدد اکاؤنٹس بھارت سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ایکس کے ٹرانسپیرنسی ٹول کے مطابق افغان دفتر خارجہ کے ترجمان کا ہینڈل بھی بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، تقریباً 90 فیصد پاکستان مخالف آن لائن پروپیگنڈا دشمن ممالک کے ٹرول فارمز سے پیدا...
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے...
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ میں تیزی سے اضافہ ہواہے ، اکتوبر میں اسمارٹ فونز کی پیداوار 53 فیصد تک پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ میں ملکی سطح پر دو کروڑ 51 لاکھ سے زائد موبائل فون تیار کیے گئے ۔ ان میں ایک کروڑ 32 لاکھ اسمارٹ فون جبکہ ایک کروڑ 19 لاکھ ٹو جی فیچر فون شامل ہیں۔ پاکستان نے موبائل فون کی مجموعی ملکی ضرورت کا 94 فیصد حصہ مقامی پیداوار سے پورا کیا جو گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں ایک شاندار کامیابی ہے ۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس چھ بڑی بیرکس ہیں، پاکستان کے کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری کے سینیٹ میں خطاب کے دوران اپوزيشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ سیاسی ڈراما لگانے کے لیے جیل رکھی ہوئی ہے، یہ ڈراما لگانے کے لیے جیل کے سامنے...
مسلم لیگ ن کے ٹکت پر ہری پور سے ضمنی انتخاب میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے بابر نواز(فائل فوٹو)۔ ضمنی انتخابات میں عمر ایوب کی اہلیہ کو شکست دینے والے بابر نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے مجھے کیڑوں مکوڑوں سے تشبیہ دیتے اور میری جسامت پر بات کرتے تھے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بابر نواز نے کہا کہ عوام کیلئے دن رات محنت کروں گا، عوام کی سوچ کو لے کر آگے چلوں گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے علاقے کی تعمیر وترقی کیلیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔بابر نواز خان نے کہا کہ میرے ہجرے کا دروازہ نہیں ہے، اس لیے کہ کسی کو کھٹکھٹانا نہیں پڑے۔حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان...
بی بی سی میں سمیع شاہ کے 2024 میں چیئرمین بننے کے بعد کچھ داخلی حلقوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔ مبینہ بھارتی روابط اور ایڈیٹوریل فیصلوں پر اثراندازی کے شبہات نے ادارے کے اندر تجزیہ اور تنقید کی لہر پیدا کر دی ہے۔ پینوراما پروگرام پر تنازع بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے جاری ویڈیو کلپ نے داخلی تنازعات کو بڑھا دیا۔ بعض عملے کے ارکان نے ایڈیٹنگ پر سوال اٹھائے کہ آیا کلپ میں مناسب تناظر پیش کیا گیا یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ ’بھارتی رابطوں‘ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے بی بی سی نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے،...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو این آر او دلوانا چاہتی ہے، طلال چوہدری سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے پوچھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائے گی، جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں اور ملک کے کسی دیگر قیدی کے پاس باورچی یا ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام انہوں نے کہا کہ جیل سیاسی...
لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تنقید کی اور کہا لگتا ہے میاں نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کہا کہ لانے والوں کو بھی...
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل کھانوں اور سہولیات کی دھوم مچ گئی، طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں دیسی مرغ کا سالن اور ورزش کی مشین ملی ہوئی ہے، بتائیں اور کسے یہ سہولت میسر ہے؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شروع ہوا تو سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کئی ہفتوں سے قیدی تنہائی میں رکھا جارہا ہے، وکلاء اور فیملی کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔ سینیٹر فیصل جاوید کے سوال پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ناسازی سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے اور ملاقات کے ذریعے اسے تشویس کو دور نہ کیا گیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ اڈیالہ روڈ پر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں تو دھرنے میں آنا چاہتا تھا لیکن بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات ہوئے لیکن ان کے پاس تو کوئی اختیار ہے ہی نہیں، جو 8 فروری کو ہوا وہی 23 نومبر...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 5 ہزار 300 ارب کی کرپشن کر چکی ہے، ان میں سے کوئی اپنے گھر سے پیسے نہیں لایا، یہ آپ کے ٹیکس کے پیسے ہیں اور یہ ان سے باہر کے ممالک میں جزیرے خریدنے جا رہے ہیں، آپ نے اپنے حکمرانوں سے پوچھنا ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں جاب فیئر 2025 کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مہمان...
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں موجود ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پی ٹی آئی نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان اور بھارتی...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دھرنے کے مقام کے نزدیک گیس کی ایک مین پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج جاری ہے۔ پولیس نے فوری طور پر وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اسکواڈ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جبکہ ایس این جی پی ایل حکام کو بھی ہنگامی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ریسکیو اور متعلقہ ادارے پائپ لائن کی مرمت اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مکران ڈویژن کیلئے ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی کی قیمت کے حوالے سے اہم معلومات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں، ایوان کے اجلاس کی صدارت چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کی، جس دوران وقفہ سوالات میں ارکان پارلیمنٹ نے مختلف اہم امور پر حکومتی وضاحتیں طلب کیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے 356ویں اجلاس کے لیے پینل آف چیئرز کا اعلان کیا، جن میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر عمر فاروق اور سینیٹر افنان اللہ شامل تھے۔ وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے مائیک دینے کی گزارش کی تاہم چیئرمین نے رولز کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو گیا، وفاقی حکومت نے ای وی پالیسی سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق پالیسی کے تحت 2 وزارتوں کو قواعد و ضوابط بنانے کا اختیار حاصل ہے، وزارت صنعت و پیداوار اور وزارت غذائی تحفظ کو قواعد و ضوابط کا اختیار حاصل ہے۔ 72 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ای وی چارجرز کے لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، 2030 تک ملک بھر میں 3 ہزار الیکٹرک وہیکل چارج سٹیشن قائم کرنے کا ہدف ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ موجودہ مالی سال کیلئے 240 نئے چارج سٹیشنز قائم کرنا ہدف ہے، ای وی سٹیشنز کا قیام پبلک اور پرائیویٹ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں۔پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کرائی جائےگی؟ جواب میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے پاس 6 بڑی بیرکس ہیں ، ملک میں کسی قیدی کے پاس باورچی اور ایکسرسائز مشینیں نہیں ہیں۔طلال چوہدری نےکہا کہ سیاسی ڈرامہ لگانےکے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا میں سال کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔خیبر پختونخوا میں رواں سال سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ صوبائی پولیس کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 955 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران 423 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دیگر سکیورٹی فورسز نے مزید 532 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) فوڈایگ پاکستان 2025، جو کہ پاکستان کی تیسری بین الاقوامی فوڈ اور ایگریکلچر نمائش ہے، آج ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انداز سے اختتام پذیر ہوئی۔ تین روزہ نمائش کے دوران پہلے دو دنوں میں مجموعی طور پر 641 ملین امریکی ڈالر کے کاروباری معاہدے طے پائے، جو اس ایونٹ کی غیر معمولی کامیابی اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی ایگرو فوڈ برآمدی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ 25 سے 27 نومبر تک “Harvesting Innovation, Cultivating Sustainability” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس نمائش نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ابھرتے ہوئے ایگرو فوڈ ہب کے طور پر نمایاں کیا۔افتتاحی خطاب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد نے...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی اے پی کے ضلعی صدر نے کہا کہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے اور گیس پائپ سے ہوا آتی ہے۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین کو دو سے تین گناہ زیادہ بل بھیج رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر احسان اللہ خاکسار نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس سے بوڑھے، بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 10 روز کے اندر گیس پریشر بحال نہ کیا تو گیس دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر...
پاکستان میں سکھ کمیونٹی نے بھارت کی جارحیت کے خلاف ایک واضح اور تاریخی موقف اختیار کیا ہے۔ سکھ تحریک ’سکھ فار جسٹس‘نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سے اپیل کی ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے تاکہ وہ سندھ کی سرزمین کی حفاظت میں حصہ لے سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں سکھ فار جسٹس (SFJ) کے قانونی مشیر سکھ فار جسٹس نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سندھ پر قبضے کی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری طور پر سکھوں کے لیے خصوصی بھرتی کا راستہ کھولنا...
—فیس بک ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق...
پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم کی اہلِ خانہ سے ملاقات کا فوری انتظام کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں عمران خان کی بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہوں نے سابق وزیرِاعظم کی موجودگی پر سوالات اٹھائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ کر احتجاج کیا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق غیر مصدقہ دعوے...
ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری
ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل )نے مالی سال 2025-2024 کے لیے کارپوریٹ تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان جمعرات، 27 نومبر 2025 کو لاہور کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد ہونے والی کمپنی کی 61ویں سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔حصص داران نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشواروں کی توثیق کر دی۔ کمپنی نے 24,446 ملین روپے منافع قبل از ٹیکس اور 14,592 ملین روپے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں بہت کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوسکا، اب مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر کو دیا ہے، اگر انہوں نے مجھ سے مذاکرات سے متعلق مشورہ مانگا تو میں ضرور دوں گا۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر کے ساتھ ہمارا الائنس ہے، ہم تحریک تحفظ پاکستان کے ذریعے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا زیرک سیاستدان ہیں ان کو شامل کرنے کے لیے بہت کوشش کی، مولانا ہمارے پاس نہیں...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہمارے خدشات بڑھ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری بانی سے ملاقات ہو ہم قوم کو ان کے بارے میں بتائیں، ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام قانونی اور جمہوری راستے اپنائے ہیں، میں دھرنے میں آنا چاہتا تھا بانی کی بہنوں نے منع کیا۔ آٹھ فروری کو جو ہوا وہی 23 نومبر کو بھی ہوا، یہ سمجھتے ہیں عوام کا جمہوریت پر سے بھروسہ آٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا.انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس اہلکاروں کے ساتھ مختصر مکالمہ ہوا ہے۔ سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 8ویں مرتبہ جیل آئے لیکن انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کے ساڑھے 4 کروڑ عوام کے نمائندہ ہیں اور عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات سے روکے جانے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اندر کون موجود ہے اور ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی۔ ان کا مطالبہ تھا...
ریاض: سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب ایک گاڑی کے خوفناک حادثے میں سوار تمام پاکستانی شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق احمد، امداد اللہ اور بخت منیر خان شامل ہیں، جو خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے کاکڑ کے رہائشی تھے۔ تینوں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھتے تھے جبکہ ان میں سے دو آپس میں کزن تھے۔مرحومین کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں، جہاں گاؤں کاکڑ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور پھر...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کروا دی ہے جس پر آج سماعت ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے دوران فیول لاگت میں کمی آئی، جس کے باعث ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کی جا سکتی ہے۔ سی پی پی اے اکتوبر میں پانی سے زیادہ بجلی پیداہونے سے فیول ایڈجسٹمنٹ پر اثر پڑا، طلب میں کمی کے باعث کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں، گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت انڈسٹری کی کھپت...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات...
بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے خطّے سے مغرب تک پھیلے خفیہ اثر و رسوخ کے نیٹ ورک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے خلاف منظم مہمات، بیرونِ ملک احتجاج اور ڈائسپورا کو متاثر کرنے کیلئے ایک مربوط سرگرمی طویل عرصے سے جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بڑھتی ناکامیوں پر مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، پراگ جین نئے سربراہ مقرر ابتدائی معلومات کے مطابق اس نیٹ ورک کا اہم کردار رحمان اللہ لکانوال ہے، جو افغان نیشنل آرمی کا سابق افسر رہا اور 2021 میں امریکا منتقل ہونے کے بعد مبینہ طور پر ’را‘ کا فعال سہولت کار بن گیا۔ بیرونِ ملک منتقل ہونے کے بعد اس...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کرچکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں ہونے والے معاہدے شفاف نہیں تھے۔ پاکستان میں صاف انرجی کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں۔توانائی کے شعبے میں پہلی بار مکمل منصوبہ بندی کےساتھ اصلاحات کیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضوں کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ملک...
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے ناکہ جات پر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جامع چیکنگ یقینی بنانے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور مؤثر چیکنگ کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے...
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات...
حج 2026 میں عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹرز اورپیر امیڈیکس کی بھرتی شروع کردی گئی،وزارت مذہبی امور نے عارضی بنیاد پر طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اشتہار جاری کردیا ۔ آئندہ سال کےحج کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،وزارت مذہبی امورکو حج مشن کیلئے98 ڈاکٹر اور فارما سسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکس اسٹاف درکارہے،شرط یہ ہےکہ امیدوار ذہنی اورجسمانی طور پر فٹ ہو۔ امراض قلب،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اہل نہیں ہوں گے،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہو گا ۔ حج میڈیکل عملے کیلئے کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال تک کے پروفیشنل اپلائی کرسکتے ہیں ۔ کم ازکم تین سال سرکاری ملازمت کے...