2025-12-11@12:19:28 GMT
تلاش کی گنتی: 43454

«مقامات پر»:

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر سے اہم ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی آئی ہے جو حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو مثالی قرار دیا اور جلد پاکستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے بتایا...
     پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے صارفین کو مصنوعی ذہانت (AI) کے محفوظ، ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ ہدایت نامے میں شہریوں کو اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ صارفین حساس دستاویزات، شناختی معلومات یا ذاتی ڈیٹا کسی بھی AI پلیٹ فارم پر اپ لوڈ نہ کریں، کیونکہ اس سے پرائیویسی اور سیکیورٹی کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ AI سے حاصل ہونے والے جوابات پر اندھا اعتماد نہ کیا جائے اور معلومات کی لازمی تصدیق کی جائے۔ صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے...
    لندن ہائی کورٹ نے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجہ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ  نے جون 2022 میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے۔ فیصلے کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی ادائیگی کریں جبکہ...
    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28 دسمبر 2025ء کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن بلوچستان نے مکمل تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172 یونین کونسلوں کی کل 642 وارڈز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ شہر کو انتظامی سہولت کے لیے چار ٹاؤنوں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو میں تقسیم کیا گیا ہے جسکی ٹاؤن وائز تفصیلات یہ ہیں: زرغون ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 730 امیدوار مد مقابل ہوں گے جبکہ چلتن ٹاؤن: 46 جنرل نشستوں پر 500 امیدوار اور اسی طرح سریاب ٹاؤن: 38 جنرل نشستوں...
    اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔ Tagsپاکستان
    راولپنڈی: علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حق پر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں۔ ‎انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں 40 منٹ اور بانی سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کے خلاف بول رہا ہے سب...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین کمشنر میگنس برنر نے گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی پر پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ یورپین کمشنر نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کروں گا تاکہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جا سکے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی براہِ راست...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔ پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔ ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔ Donald Trump drew attention at a Pennsylvania rally for remarks he made...
    معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن حامد میر  نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کے خلاف الزامات کی نوعیت بہت وسیع اور سنگین ہے اور آج دی گئی سزا صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہے۔ آئندہ دنوں میں کرپشن، سیاسی مداخلت، اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور ٹی ٹی پی روابط سے متعلق مزید تحقیقات سامنے آئیں تو اہم انکشافات کی توقع ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کے دوران  حامد میر نے بتایا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف کیس 15 ماہ تک جاری رہا جس میں 27 گواہان پیش ہوئے۔ بعض گواہوں نے ان کے حق میں گواہی دی، مگر کراس ایگزامینیشن کے دوران ان کے بیانات درست ثابت نہ ہوسکے۔اس کے برعکس جن گواہوں...
    تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ ایران اور صدرِ قزاقستان کی موجودگی میں 14 تعاون دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے نقل و حمل، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس، ثقافتی تبادلات، قانونی معاونت، صحت و درمان، سفارتی تعاون اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورے کے موقع پر ایران اور قزاقستان کے اعلیٰ حکام نے دوطرفہ تعلقات کی سطح کو مزید بلند کرنے کے مقصد سے 14 دستاویزات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے اور اُن کا تبادلہ کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مسعود پزشکیان کے قزاقستان کے دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی حکام نے صدرِ...
    ---فائل فوٹو  4 سنگین الزامات ثابت ہونے پر آج سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی تھی۔12 اگست 2024ء کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فوجی افسر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے۔فیصلے پر تجزیہ دیتے ہوئے ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمڈ فورز کا اپنا ایک اسٹینڈرڈ ہے، فیض حمید کا ٹرائل اِن کے اپنے ادارے نے کیا اور تمام...
    سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے ہوئے تین معصوم بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جس  کی عمر 10 سال ہے اور انہیں ان کے والد نے پیسوں کے عیوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والے لوگوں کے حوالے کردیا ہے۔ مذکورہ چاروں بچوں کا تعلق گھوٹکی کے ایک خاندان سے ہے، جن کے والد امان اللہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور مسلسل غیر حاضری پر اسے محکمہ پولیس نے نوکری سے نکال دیا تھا۔ وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر گزشتہ تین مہینوں سے بچوں سمیت کراچی...
    سینیٹ کی ہاؤسنگ اور ورک کمیٹی نے آج اہم اجلاس میں زمین کے تنازعات، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور شہیدِ ملت ہاؤسنگ پروجیکٹ میں لفٹ کی تنصیب سے متعلق فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ وزارت کے کاموں کی روانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کے تنازعات پر توجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس سال وزارت ہاؤسنگ میں 5 سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، جس سے وزارت کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک افسر کو کافی مدت تک برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ کام میں تسلسل اور موثر نتائج حاصل...
     ویب ڈیسک :وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کاالزام ثابت ہوا۔ شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ریڈلائن کراس کرنے والے شخص کوسزا ہوئی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، فیض حمید ایڈوائزر کے طور پر پی ٹی آئی کی مدد کرتے رہے۔ فوج میں خوداحتسابی کاعمل بہت مضبوط ہے، فیض حمید کیخلاف فیصلہ ثبوت ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آج کے تاریخی فیصلے سے حق اورسچ کی فتح ہوئی، فیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ...
    (احمد منصور ) فیض حمید کورٹ مارشل کا فیصلہ آ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق   سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تمام الزامات میں مجرم قرار دے کر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ  آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی،  ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر  بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں، تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے، قانون سے کوئی...
    وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کو دونوں فریقین نے مستقبل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ملاقات کے دوران یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں (ڈنکی کے ذریعے) 47 فیصد کمی آئی ہے، جو پاکستان کی مؤثر حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں...
    ورلڈ بینک نے 2025 کےلیے چین کی معاشی ترقی کی توقعات بڑھا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز بیجنگ :ورلڈ بینک نے بیجنگ میں چینی معیشت کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی، اور پچھلی رپورٹ کے مقابلے میں 2025 میں چین کی معاشی ترقی کی توقعات کو 0.4 فیصد پوائنٹس بڑھا دیا گیا ۔ورلڈ بینک نے کہا کہ چینی حکومت کی زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور مناسب نرم مانیٹری پالیسی نے گھریلو صارفین اور سرمایہ کاری کو تقویت دی ہے۔ اسی کے ساتھ، چین کی برآمدی مارکیٹ بھی زیادہ متنوع ہو رہی ہے، جس نے برآمدات کی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کی ہے۔”آئندہ چند سالوں میں چین کی اقتصادی ترقی زیادہ تر داخلی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فیصلہ ٹھوس شواہد، قانونی کارروائی اور مکمل عدالتی عمل کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر وزیر اطلاعات نے پریس گفتگو میں بتایا کہ فیض حمید کو ٹرائل کے دوران بھرپور موقع دیا گیا کہ وہ اپنا دفاع کریں، گواہان پیش کریں اور ہر الزام کا جواب دیں۔ ان کے مطابق تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی 15 ماہ تک جاری رہی۔ مقدمے میں اُن پر چار سنگین الزامات کے تحت کارروائی کی گئی، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال، اور بعض افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا شامل تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طویل سماعت کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل کو تمام الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا۔ عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ ایک بار پھر بے قابو ہونے کے خدشات کے ساتھ سامنے آیا ہے۔موجودہ مالی سال میں اگر اصلاحاتی اقدامات فوری طور پر نافذ نہ کیے گئے تو گردشی قرضے میں 734 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔حکومت نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے میمورنڈم آف فنانشل اینڈ اکنامک پالیسیز (MEFP) کے تحت طے شدہ اقدامات پر عمل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اگر موجودہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی تو جون 2026 تک گردشی قرضہ موجودہ 1.615 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 2.35 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتا ہے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مالی سال 2025-26 کے لیے...
    لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید چکوال سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان آرمی میں بھرتی ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ اُنہوں نے اپنی عسکری خدمات کے دوران انٹیلی جنس اور انسداد جاسوسی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن میں ڈی جی کے فرائض انجام دیے۔  جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف اسٹاف بھی رہے۔ 16 جون 2019 کو انہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (ISI) کا سربراہ مقرر کیا گیا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تھی۔ بطور سربراہ آئی ایس آئی اُن کی مدت ملازمت میں ملکی اور علاقائی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ عدالت نے علیمہ خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ہر سماعت...
    سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا نام کب منظر عام پر آیا؟ آئی ایس پی آر نے کہا کہ الزامات میں سیاسی...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے کاہنہ سے مبینہ اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ نہیں ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ پولیس کی بری عادت ہے فائل سے کچھ چیزوں کو نکال لیتی ہے، یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے مغویہ کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا؟ کوئی دستاویزی ثبوت دیں جس سے ثابت ہو خاتون درخواست گزار کی بیٹی ہے، آپ کو یہ...
    --فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللّٰہ ہلال الفرایہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اردن کے وزیر داخلہ سے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔ محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کرلی۔ محسن نقوی نے اردن کے وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اردن کے بادشاہ کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی۔اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایے نے کہا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈجنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،  اختیارات اور سرکاری وسائل...
    متحدہ عرب امارات نے رہائش اور امیگریشن قوانین کے نفاذ میں سختی کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سنگین خلاف ورزیوں پر پانچ ملین درہم (تقریباً 3.8 کروڑ روپے) تک جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس میں غیر قانونی افراد کو پناہ دینا یا ملازمت فراہم کرنا شامل ہے۔ غیر ملکیوں کے داخلے اور قیام کے وفاقی قانون کے تحت وہ افراد جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو پناہ، ملازمت یا کسی قسم کی معاونت فراہم کریں گے انہیں کم از کم ایک لاکھ درہم (تقریباً 7.6 لاکھ روپے) جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متعدد ملزمان یا منظم گروپوں کے معاملے میں جرمانے میں اضافہ ہو گا۔...
    طاہر جمیل: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔  ہڑتال کے سبب صوبے بھر میں سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور شہر کی مختلف مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز ٹریفک آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور آرڈیننس میں فوری ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹرز حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر چکے ہیں، تاہم منی مزدا، ٹرک اور ٹریلر سمیت تمام گڈز ٹرانسپورٹرز بدستور ہڑتال...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے رابطے کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت،نون لیگ کو نہیں دی جائیگی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہوگئی ہے۔میڈیا ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کے لیے ایک قدم آگے بڑھانے پر تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور پیپلز پارٹی کو دو روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید کی،  ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے  لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ...
    ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس میں ملزمان کی جانب سے واردات کے لیے 30 لاکھ روپے ادا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس نے نامزد ملزمان کے مالی معاملات کی جانچ کے لیے ایف آئی اے کو خط ارسال کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ڈی پی او ہارون الرشید نے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ون ڈے میچز کھیلنے کی وجہ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے معاوضوں میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ 4 کیٹیگریز میں ایلیٹ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیتا ہے۔ بھارتی بورڈ نے اپریل 2025 میں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اگلے سرکل میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں کھلاڑی اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ اے پلس کیٹیگری برقرار نہ رکھنے کی وجہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنا ہے، ایک فارمیٹ کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور بانی پی ٹی آئی 9 مئی اور اپنے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات پر قائم رہتے ہیں تو ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا...
    ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ملاقات ہوئی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی دکھائی جبکہ ترک کمپنیوں نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیرِ تجارت نے ایرو اسپیس، ڈیفنس پروڈکشن، منرلز اور ڈوئل یوز مینوفیکچرنگ میں تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔ پاکستان نے ترک کمپنیوں کو خطے کی مارکیٹوں کیلئے اسٹریٹجک پروڈکشن پارٹنر بنانے کا مشورہ دیا جبکہ ترکیہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کے تقسیم پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ اپنے بیان میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ‏پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے، دلیل یہ ہے 51 لاکھ پنجاب کے خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سندھ کے 26 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لیتے ہیں، خیبر ہختونخوا کے 22 لاکھ خواتین اور بلوچستان کے 4 لاکھ 85 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ فنڈز سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 21 ہزار خواتین بینظیر انکم سپورٹ سے فنڈز لیتے...
    بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ تزویراتی طور پر ڈھاکہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شامل ہو جائے۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بنگلہ دیش کے لیے تزویراتی طور پر ممکن ہے لیکن نیپال یا بھوٹان کے لیے انڈیا کو چھوڑ کر پاکستان کے ساتھ گروپ بنانا ممکن نہیں ہے۔ توحید حسین ان کے ریمارکس کو حالیہ اسلام آباد کنکلیو میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق...
    بولی وُڈ کی نئی فلم ‘دھُرندھر ‘ کے ایکشن، سیاسی کھیل اور جاسوسی کی کہانی پر تو سب ہی بات کر رہے ہیں، مگر اس فلم کا سب سے خوفناک اور سنسنی خیز منظر وہ ہے جس پر سب سے کم بات ہو رہی ہے۔ یہ سین مردانگی اور کہانی کے اصل مقصد کا مرکز ہے۔ ہم بات کر رہے رنویر سنگھ کے نبھائے گئے کردارحمزہ علی مزاری پر جنسی حملے کی کوشش کی۔ یہ منظر پریشان کن اور ذہنی طور پر ہلا دینے والا ہے۔ یہ محض ایکشن سین نہیں، بلکہ ایک طاقت کے مظاہرے کو دکھاتا ہے۔ فلم میں کراچی کا علاقہ لیاری دکھایا گیا ہے، جہاں کہانی میں گینگ وار، سیاسی چالیں اور خونی کھیل عام...
    لندن ہائی کورٹ نے سابق بریگیڈیئر راشد نصیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجا کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ان کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عادل راجا نے جون 2022 میں جو الزامات عائد کیے تھے، ان کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور یہ تمام دعوے محض بہتان اور شخصیت کشی پر مبنی تھے۔ فیصلے کے مطابق لندن ہائی کورٹ نے عادل راجا کو ہدایت کی ہے کہ وہ بریگیڈئیر راشد نصیر کو 50ہزار پاؤنڈ یعنی ایک کڑور ستاسی لاکھ ہرجانے کی ادائیگی کریں جبکہ...
    لاہور:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘ خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘ لاہور کی تنگ گلیاں اور بلاول بھٹو زرداری !! ایک خاتون نے بلاول بھٹو زرداری کو پکارا اور پوچھا آپ کیسے ہیں جوابن بلاول...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور بانی پی ٹی آئی 9 مئی اور اپنے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات پر قائم رہتے ہیں تو ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی...
    لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز لاہور کے دورے پر موجود تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ’’چھت پر کھڑی خاتون نے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں سیاست پر بات نہ کریں بلکہ ہماری بات کریں۔‘‘ خاتون کی دلچسپ بات پر بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ ’’سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں آپ سے کیا بات کروں۔‘‘ دلچسپ گفتگو کے بعد خاتون نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے پوچھا کہ آپ کے کیا حال ہیں؟ آپ ٹھیک ہو؟ جس پر...
    لندن ہائیکورٹ: عادل راجہ کے بریگیڈیئر راشد پر الزامات جھوٹ کا مجموعہ، جرمانہ عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز لندن: (آئی پی ایس) لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے عادل راجہ کو جھوٹا قرار دے دیا۔ لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا، عادل راجہ 2 لاکھ 60ہزار پاؤنڈ بطور عبوری اخراجات فوری ادا کرے۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق جون 2022 کے تمام الزامات بے بنیاد، بلا ثبوت اور جھوٹ پر مبنی تھے، عادل راجہ 28 دن تک فیصلے کا خلاصہ تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں جگہ پر لگانے کا پابند ہوگا، جھوٹے دعوے دہرانے سے...
     جنید ریاض:   پنجاب کے 1 لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔ اساتذہ  کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ٹریننگ کا عمل بار بار رک جاتا ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں...
    برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اگر خواتین سڑکوں پر محفوظ نہیں تو وہ روزگار کے حصول کے لیے گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں اور اگر وہ گھر پر تشدد سے محفوظ نہیں تو وہ اپنے خاندان کے لیے نئے مواقع تلاش نہیں کر سکیں گی۔ ایویٹ کوپر نے کہا کہ اس سلسلے میں What Works to Prevent Violence نامی تنظیم کام کر رہی ہے، اس تنظیم کی تحقیق سے پاکستان میں ایک صوبے کے 160 اسکولوں میں تعلیمی نصاب میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے یہ باتیں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے عالمی اتحاد کے قیام کی تقریب سے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ خواتین پر...
    کراچی (نیوز ڈیسک)ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100کھرب سرمایہ کاری کا اعلان،آپریشنز اورAI صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی،ایک ملین روزگار اور برآمدات بڑھانے کا ہدف ہے۔ بھارت اور امریکا کا دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز، روسی تیل درآمد پراثرات کو کم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں مضبوط کرنے کے لیے 35 ارب ڈالر(100 کھرب روپے) سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ایک ملین نئے روزگار مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔ اس دوران، بھارت اور امریکا نے دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ روسی تیل...
    الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ عملے کی سکیورٹی کو...
    ابوظہبی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزٹ ویزا پر یو اے ای آنے والوں کو کام دینے پر بھاری جرمانے عائد ہونگے، وزٹ ویزا ہولڈر کو کام دینے پر 10ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔ غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق رہائشی دستاویزات میں ردو بدل پر 10 برس تک قید ہوسکتی ہے، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ سے 50لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
    وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی آگ پھیلنے سے سے 7 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔بالا کوٹ میں عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔  
    جمعیت علمائے ہند (الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین، مولانا ارشد مدنی نے ’وندے ماترم‘ (Vande Mataram) کے نعرے اور گیت کو مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد اور ایمان کے خلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس عبادت میں کسی کو شریک نہیں کر سکتے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک تفصیلی بیان میں، مولانا مدنی نے واضح کیا کہ انہیں کسی دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے ’وندے ماترم‘ پڑھنے یا گانے پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مسلمانوں کے لیے اس میں شامل الفاظ شرعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔ ’درگا ماتا‘ سے تشبیہ، عبادت کے الفاظ استعمال کیے گئے مولانا ارشد مدنی نے...
    اویس کیانی :برسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اردن کے ہم منصب سے ملاقات کی۔  اردن کے وزیر نے شاہ اردن کے حالیہ کامیاب دورۂ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے پاک اردن تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اردنی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
    بالاکوٹ: وادی کاغان کے گاؤں جرید میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 7 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم شدید دھواں اور آگ کی شدت کے باعث نقصان کا حجم بڑھ گیا ہے۔  متاثرہ خاندانوں کی جمع پونجی بھی جل کر راکھ ہو گئی ہے جس سے ان کا مالی نقصان کروڑوں روپے میں پہنچ گیا ہے۔
    لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد (وقائع نگار) ایوان زیریں کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اتحادی جماعتیں اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض ہمارے سوالات کے جوابات سے بھاگنے کے لیے حکومت نے اجلاس ملتوی کیا۔ بدھ کے روز پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دئیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں، کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔ وفاقی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ڈویژن و زون میرپورخاص کی جانب سے مرکزی قائدین کی ہدایت پر تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف مطالبات کی منظوری کے لئے واپڈا آفس سے پریس کلب میرپورخاص تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈویژن و زون کے کثیرالتعداد ایمپلائز یونین عہدیداران نے ہاتھوں میں لال اور ہرے جھنڈے لئے نجکاری کے خلاف فلک شگاف نعروں کی گونج میں پریس کلب میرپورخاص پہنچے ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ ژونل چیئرمین شاہد خان قائمخانی،ڈویژنل چیئرمین سید شاہد علی کاظمی ،ڈویژنل و ژونل سیکرٹری سکندر علی مہر،غلام نبی قریشی،دانش یامین عباسی،غلام رسول عباسی،ذوالفقار آرئیں ، ملک عبد الکریم، لیاقت قائمخانی،میڈیاکوآرڈینیٹر جاوید سموں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پرپنجاب بلدیاتی ایکٹ کے خلاف 21دسمبرکو ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کل (بروزجمعہ)صبح 10بجے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں صوبائی امیرجاویدقصوری کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس میں ڈویژن کے اضلاع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ ، سمندری کے امرائے اضلاع وسیکرٹریز،صدورسیاسی کمیٹیز، جے آئی یوتھ،کسان ونگ اور لیبر ونگزکے ذمہ داران شریک ہوںگے۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر براہِ راست حملہ ہے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھے گی اور صوبائی حکومت کو اسے واپس لیناپڑے گا۔ موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بیورو کریسی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر لنڈا بازار کے دکانداروں نے اپنے مسائل اور روزگار کے استحکام کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں نذیراحمد، ذاکر حسین، اسامہ عرف حاجی، واجد، عمران شیخ سمیت دیگر دکاندار بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، احتجاج کرنے والے دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لنڈا بازار صرف سردیوں کے موسم میں لگایا جاتا ہے اور یہی ان کی آمدنی اور گھر کے گزر بسر کا واحد ذریعہ ہے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں لگاتار انتظامی رکاوٹیں اور بے جا تنگ کیا جانا انہیں شدید مالی مشکلات سے دوچار کر رہا ہے، مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں کاروبار کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت، محفوظ جگہ اور مناسب سہولیات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-11-7 بدین(نمائندہ جسارت)درگاہ عالیہ لواری شریف کے آٹھویں سجادہ نشین حضرت پیر حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی قدس سرہ کا 31واں سالانہ عرس درگاہ لواری شریف کے علاوہ مختلف شہروں میں منایا گیا۔ عرس کی مرکزی تقریب موجودہ سجادہ نشین پیر آف لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے آئے ہوئے مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر نور اللہ قریشی اور پیر محمد صالح قریشی سمیت ملک بھر سے آنے والے مریدوں اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریبات کا آغاز نمازِ ظہر سے ہوا، جس کے بعد قرآن خوانی، تسبیح، حمد و نعت اور خصوصی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اس کو نورا کشتی تو نہیں کہا جا سکتا۔۔۔ لیکن کیونکہ یہ ایک استاد اور اسی کے ہاتھوں پر پلے پلائے ڈھلے ڈھلائے سیاسی گروہ کی لڑائی ہے لہٰذا سوچنا چاہیے کہ کیا یہ ہونا چاہیے؟ کچھ کچھ جیسے نورا کشتی کی سی کیفیت لگتی ہے اور دونوں طرف سے کچھ کچھ مقاصد لگتے ہیں اس لڑائی کے جس کو بہت زیادہ بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور دونوں طرف سے الفاظ کا استعمال اور گفتگو نامناسب سی ہے تو اس کی وجہ کیا ہے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے، حالانکہ سمجھ میں کچھ نہیں آرہا!! ایک سیاسی جماعت جو کہ اس لڑائی میں ایک فریق ہے اس کے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک کا ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی سیاست بنیادی طور پر ایک بند گلی کی جانب گامزن ہے۔ لگتا یہ ہے کہ سیاسی اور غیر سیاسی فریقین مقابلہ بازی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں تمام آئینی اور قانونی یا سیاسی حدود کو پار کرنا چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد سیاسی محاذ آرائی اور ٹکراؤ کا منظر قومی سیاست میں غالب ہو چکا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو واضح طور پر پیغام دے دیا ہے کہ ان سے کسی بھی صورت میں کسی بھی طرز کی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ عمران خان کو سیکورٹی تھریٹ قرار دینے کا مطلب ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا اِن کی عقلیں اِنہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لیے کہتی ہیں؟ یا در حقیقت یہ عناد میں حد سے گزرے ہوئے لوگ ہیں؟۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے۔ اگر یہ اپنے اِس قول میں سچے ہیں تو اِسی شان کا ایک کلام بنا لائیں۔ کیا یہ کسی خالق کے بغیر خود پیدا ہو گئے ہیں؟ یا یہ خود اپنے خالق ہیں؟۔ یا زمین اور آسمانوں کو اِنہوں نے پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔(سورۃ الطور:32تا36)رسول اللہ ؐ نے فرمایا: تین مقامات ایسے ہیں جہاں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    اسلا م آباد، کوئٹہ (وقائع نگار+آئی این پی )الیکشن کمشن  آف پاکستان نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمشن نے وزیراعلی بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، ووٹرز،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپ مین اور اماراتی و امریکی سفارتکاروں نے بدھ کو یہاں ملاقاتیں کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون‘ غزہ سے متعلق جاری بین الاقوامی امن کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی کو متحدہ عرب امارات کے 54 ویں یوم عید الاتحاد پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولنگ شیڈول برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن مقررہ تاریخ 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔ فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے تحت الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور ووٹرز، امیدواروں، عوام اور پولنگ اسٹاف کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں پرامن اور بلا تعطل پولنگ الیکشن کمیشن...
     اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) سے فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی کے 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران اے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے ایف ڈی واپڈاکے 5 زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کیلئے 351 اعشاریہ 5 ملین یورو قرض فراہم کر رہا ہے، جن میں منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ، وارسک ہائیڈل پاور سٹیشن کا دوسرا بحالی منصوبہ، ہارپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، درگئی ہائیڈل پاور سٹیشن کی بحالی اور چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی صلاحیت...
    اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس میںعدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ مقدمات کی فوری سماعت سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی۔ سپریم کورٹ نے انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ ڈی لسٹ مقدمات کو اسی روز دستیاب بنچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا، جبکہ دستیاب بنچز ایسے مقدمات کی سماعت ساڑھے 11 بجے کے بعد کریں گے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر جاری صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جس میں خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع اور تعاون کے راستے بھی زیرِ بحث آئے۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے کے تناظر میں اہم قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی کے ریٹائرڈ ملازم کی پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کے ایم سی کی جانب سے جامع رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگیوں کا عمل جاری ہے۔ کے ایم سی کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار سمیت 1270 ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید 699 ملازمین کے کیسز حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ان ملازمین کی پینشن بھی جاری کردی جائے گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات میں ڈیرہ غازیخان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔لاہور:ن لیگ کے صدر وسابق وزیر اعظم نوازشریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم ملاقات کررہے ہیں خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکرات کے دروازے بند، پی ٹی آئی کے دھرنے پر پولیس کا دھاوا۔حکومت کا عمران خان کواڈیالہ سے منتقل کرنے پر غور۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گزشتہ روز رات گئے واٹر کینن کے استعمال کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ہے۔منگل کی دوپہر علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان اور پارٹی رہنما و کارکن سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل کے باہر پہنچے تھے تاہم جیل حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر انھوں نے احتجاج دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ رات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-17 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،جادوٹونے سے ملک ترقی نہیں کرے گا،افواج پاکستان کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا،علما کرام اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اپنی اس فوج کا دفاع کریں جس نے ہمارے دفاع کے لیے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی۔ یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-14 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) پی ٹی آئی نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا‘ پیپلز پارٹی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے‘قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا۔ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق حکومت کو مذاکرات کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-10 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔ پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، خواتین کا احترام مشرقی واسلامی روایات کا حصہ ہے۔ گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز پر تشدد کی یاد تازہ کر دی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے، ملکی معیشت اور حالات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-9 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حالات کو اس نہج پر لے گئی جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے ، جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق کا کہنا تھاکہ اگر اپوزیشن مذاکرات کوآگے بڑھانا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے، وزیراعظم اورمیں بارہا کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں جس کے جواب میں کہاگیاکہ ہم آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی ، پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف زبان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-27 جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-23 کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کی سڑکیں شہریوں کے لیے مقتل بن گئیں۔ تیز رفتار واٹر ٹینکرز اور ڈمپر ڈرائیوروں کی بے احتیاطی نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثات میں ایک بچے اور طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفیصلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کے 4 چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارطالب علم کو کچل دیا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیاجسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی، جاں بحق عابد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-6 کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کراچی 4Kچورنگی کے قریب تیزرفتار واٹر ٹینکر کی زدمیں آکرعثمان پبلک اسکول سسٹم کے فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے جاںبحق ہونے پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف اورقاتل ٹینکرکے ڈرائیورکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ڈمپروٹینکرمافیا کو لوگوں کو قتل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔کراچی میں ڈمپر اورٹینکرزچلتی پھرتی موت بن گئے، موٹرسائیکل سوار لوگ ان کو کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں باقی رہی سہی کسر شہرکی ٹوٹی ہوئی اورتباہ حال سڑکوں نے پوری کردی ہے۔ سندھ حکومت اورقبضہ میئر کی پوری توجہ ای چالان اورٹیکسوں...