2025-11-23@20:45:33 GMT
تلاش کی گنتی: 963
«معاہدہ طے پانے کے»:
(نئی خبر)
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
اسلام آباد: این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی‘ رحمان باجوہ ‘رانا طاہر اور عاشق خان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد: این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی‘ رحمان باجوہ ‘رانا طاہر اور عاشق خان پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کے بہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق پچھلے پانچ سال میں ساڑھے 35 لاکھ ہنرمند پاکستانی ملک سے باہر گئے ہیں،پانچ سال میں ساڑھے 13 ہزار ڈاکٹرز روزگار کیلئے ملک سے باہر گئے۔ ساڑھے 43 ہزار طب سے جڑے افراد بیرون ملک روزگار کیلئےگئے،اس کے علاوہ پچھلے پانچ سال میں 238 پائلٹ بیرون ملک نوکری کیلئے گئے۔ بتیس ہزار سے زائد پروفیشنل انجنیرز ملک سے باہر گئے،پانچ سال میں چوبیس ہزار اکائونٹنٹس نے روزگار کیلئے بیرون ملک سفر کیا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دس لاکھ لیبر کلاس روزگار کیلئے بیرون ملک گئی،دس لاکھ ڈرائیور روزگار کیلئے بیرون ملک گئےْ چھ لاکھ جنرل مزدور روزگار کیلئے بیرون ملک گئے،اس...
پارا چنار کے لیے امدادی سامان لے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن کے حساس علاقے کو عبور کرتے ہوئے کرم ایجنسی میں بخیریت داخل ہو گیا۔ یہ قافلہ 16 جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد متاثرہ علاقے میں امداد فراہم کرنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات جیسی ضروری اشیاء شامل ہیں۔ قافلے کو ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی میں محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو بہترین حفاظتی انتظامات کے ساتھ کرم پہنچایا گیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اور تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے اثرات نے دنیا کے کئی خطوں کو خشک سالی کے شدید بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے، جو پانی کی فراہمی، زراعت اور ماحولیاتی نظام کے لیے تباہ کن نتائج کا سبب بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ بخاراتی عمل کو تیز کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں زمین کی نمی ختم ہو رہی ہے اور پانی کے قدرتی ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ناقص انتظامات، جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے غیر متوازن استعمال نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ خشک سالی...
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملے میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونی افواج نے ہیلی کاپٹروں کی معاونت سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ہیلتھ سروسز کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید اور 35 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن کے واحد سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ پر پانی کا دورانیہ کم کردیا گیا‘ واٹر ہائیڈرنٹ پر 15روز میں 60 گھنٹے سپلائی چلتی تھی جسے کم کر کہ اب صرف 12 گھنٹے کر دیا گیا ہیضلع کیماڑی کا علاقہ بلدیہ ٹاؤن پانی کے شدیدبحران کا شکار ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ترک محلہ، پٹنی محلہ،کتیانہ محلہ، دلاور محلہ، عرب محلہ، جام نگرمحلہ، سعید آباد کے مختلف علاقے ، عابد آباد ، مسلم مجاہد کالونی،کوکن کالونی کے علاوہ بڑی تعداد میں موجود علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں بلدیہ ٹائون کے 40 فیصد علاقوں میں واٹرکارپوریشن کا سسٹم موجود نہیں ہے بلدیہ ہائیڈرنٹ پر...
وفاقی کابینہ کا اجلاس، 86فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع سمیت اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے-وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال...
وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں توشہ خانہ ایکٹ 2024ء پر نظر ثانی کیلئے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین، ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے 86 پائلٹس کے لائسنسز کی توثیق میں 2 سال توسیع کی منظوری دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق 2025ء میں نئے پائلٹس کی شمولیت...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے- وزیراعظم آفس جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری دے دی- بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سالوں میں کووڈ کی وبا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز...
ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار سمیت اپر اور لوئر کرم کے 100 سے زائد دیہات ساڑھے 3 ماہ سے محصور ہیں۔21 نومبر کو پشاور سے پارا چنار جانے والے قافلے پر حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت 50 افراد کے قتل نے علاقے میں کشیدگی کو عروج پر پہنچا دیا۔امن معاہدے کے باوجود ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ کھلی اور نہ غذائی اشیاء جیسی بنیادی ضروریات پہنچنا شروع ہوئیں۔ پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہداء کی تعداد 9 ہو گئیپاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔ ادھر علاقہ عمائدین افغانستان سے جڑی کرم کی طویل سرحد کو بے امنی کی وجہ قرار دیتے ہیں، کچھ کے...
فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل و فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائیگا اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق انجام پائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حماس نے تاکید کی کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ تاریخ یعنی 25 جنوری، ہفتے کے روز ہی انجام پائے گا۔ ادھر عرب چینل المیادین نے بھی فلسطین میں مزاہمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان...
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی سے ان کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی اور 26جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے سیمینار کی دعوت دی جسے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے قبول کرتے ہوئے شرکت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھودریا پر سندھیوں کا دائمی، آفاقی اور کائناتی حق ہے۔ سندھ کے لوگوں کی مرضی کے بغیر سندھودریا پر نہریں بنانے کا منصوبہ نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سندھ کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔ پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکی پابندیاں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہیںگزشتہ مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز رہنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کا ایران سے درآمدات پرانحصار مزید بڑھ گیا گزشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں.(جاری ہے) انگریزی جریدے کے مطابق ایک طرف پاکستان کی ایران کے لیے برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئیں تو وہیں دوسری طرف ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکومتی ذرائع نے امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا ایران کے لیے...
فیصل آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی معروف صحافی ریحام خان نے 190 ملین پانڈز کی واپسی کے فیصلے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں قانون کے مطابق ہیں اور نو مئی کے واقعات سے متعلق بھی مزید فیصلے جلد آئیں گے کیونکہ ملکی سالمیت پر حملے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، فیصل آباد پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیلیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث کئی صنعتیں بند ہو چکی ہیں، آن لائن کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آبا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صنعتکاروں...
جامشورو(نمائندہ جسارت)کراچی کینال KBفیڈر کا پانی ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے بندہونے کی وجہ سے کراچی کو پینے کے پانی کی فراہمی گزشتہ ایک ماہ سے معطل ہے۔جس سے انسانی آبادی قلت آب سے شدید پریشان ہے۔ مویشی پیاس سے مر رہے ہیں، جبکہ فیڈرز میں پانی نہ ہونے سے ماہی گیرسخت پریشان ہیں۔ فصلوں کو پانی نہ ملنے سے رہی سہی زراعت سوکھنے لگی ہیں۔ اِس کے علاوہ پانی سے چلنے والے کاروبار عمارتی تعمیراتی کام شدید متاثر ہونے سے مزدوروں کے گھروں کا چولہا جلنا بند ہو گیا ہے۔جبکہ جا مشورو کی یونیو ر سٹیز، اسکولوں، کالجوں کا تعلیمی عمل اور اِنتظامی عمل شدید متاثر ہونے سے اْساتذہ، طلباء اور ملازمین بھی سخت پریشان...
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات ختم ہوگئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ 2 گھنٹے سے زائد جاری ملاقات میں اہم سیاسی امور پر غور کیا گیا جبکہ حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے ہدایات لی گئیں۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکراتی عمل سے متعلق تازہ صورتحال سے سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ دونوں نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر بھی غور...
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی ۔آج جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ،دونوں رہنماوں کے درمیان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا کے بعد پیدا صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔نواز شریف مختلف ملکی سیاسی امور پر وزیراعظم کو پارٹی گائیڈ لائن بھی جاری کریں گے ،پارٹی قائد اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے تھی، ذاتی طور پر میں اس کے حق میں آج بھی نہیں ہوں، ہمیں انہیں اقتدار پورا دینا چاہئے تھا، اگر ایسا ہوتا تو آج عمران خان چار سیٹیں بھی نہیں جیت پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ تکلیف دہ فیصلے بھی کرتا ہے، یہی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی رہنما نے...
ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پاگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے صدور نیکریملن میں معاہدیپر دستخط کیے۔معاہدے میں سکیورٹی سروسز، فوجی مشقوں،افسران کی ٹریننگ میں تعاون شامل ہے جبکہ معاہدے کے مطابق ایران اور روس ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ معاہدے میں کہا گیا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امدادفراہم نہیں کی جائیگی،دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے...
ویب ڈیسک: معروف گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کے پارلرمیں بجلی چوری کے معاملہ پرلیسکو نے تیرہ لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا۔ لیسکوحکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ جواداحمد کو ستائیس ماہ کی بجائےصرف چھ ماہ کاڈٹیکشن بل ڈالاگیا،نواب ٹاون تھانےمیں ایف آئی آردرج ہوئی ہے،میٹراب تک غائب ہے،ملنے پربل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے، صارف کسی بھی فورم پرجائےہم نےزیادتی نہیں کی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول لیسکوحکام نے مزیدکہاہے کہ جواد احمد کےخلاف بجلی چوری کی ایف آئی آرسےمطمئن نہیں،ایف آئی آرمیں تمام دفعات شامل نہیں،پولیس نے زیادتی کی۔
گولارچی (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں راہوکی میں سندھ کے مشہور ہاری رہنماء شہید عوام محمد فاضل راہو کی 38 ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے قبل پارٹی ایم پی اے اور شہید کے بڑے فرزند رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو اور یادگار کمیٹی کے رہنماء محمد اسلم راہو اور دیگر مہمانوں نے شہید فاضل راہو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی کا سودا نہیں کیا، سندھو دریاء پر بننے والے کینالوں کا آئینی فورمز پر سرعام مخالفت کر رہے ہیں، اگر سندھ کے پانی پر ڈاکے والا منصوبہ رد نہ کیا گیا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پائونڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد...
آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 87 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 87 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوگئے جبکہ نصیرت کیمپ اور رفح میں معدد عمارتیں تباہ کردی گئیں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں جنگ بندی معاہدے کے بعد سے شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ملاقات کے دوران اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور جاپان کی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور حالیہ سندھ میں سیلاب کے دوران تعاون پر تعریف کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات جاپانی قونصل جنرل سندھ میں ثقافتی اور پارلیمانی پروگرامز کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے جاپانی قونصل جنرل ہٹوری مسارو کے ہمراہ اُن کے سیاسی اور ثقافتی سیکشن کے سربراہ کینگو ہوری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز، صلاحیتوں کو بڑھانے کے اقدامات اور قانون...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع میں دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز نے ہزاروں افراد کی جانب سے ٹول پلازہ کے مقام نیشنل ہائی وے پر احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، ریلی میں پی پی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، ایس ٹی پی، جسقم دیگر و پارٹیوں کے رہنمائوں نصیر میمن، سلیم سندھی، سارنگ منگوانو، جام شوکت ابڑو، فقیر محمد لاکھو، غلام حیدر نظامانی، عبدالرشید ڈیتھو، عبدالستار کوری، بہار سہتو و دیگر کارکنان، شہریوں، سماجی رہنما شامل تھے، ممکنہ ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر پولیس ہائی الرٹ تھی، ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے والا عملہ ریلی دیکھ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر قانونی پلازہ ختم نہیں...
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائن دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشنِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اورمطالبہ کیا کہ گلشنِ معمار کی...
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت، اصولوں پر کمپرومائز کیا ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو نظریئے کی سیاست کرتے ہیں، ٹرمپ کو کیوں اتنا دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے، اس خطے سے امریکا شکست کھا کر بھاگا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کا قائل ہوں، سیاست دانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے۔...
آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے. لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔یہ مختصر پوزیشن پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نازک اور پیچیدہ نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے، جو مشترکہ سیکیورٹی خدشات اور مختلف تزویراتی ترجیحات پر مبنی ہیں۔واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کی اور کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا تکنیکی اتحادی...
مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کے لئے دباؤ ڈالنے لگی۔ مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی شہری احتجاج میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔
دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
پاسبان حریت کے وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے اس موقع پر کہا کہ نریندر مودی کے ہاتھ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہے اور ان کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا مقصد عالمی برادری کو جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام آج مظفرآباد میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اولڈ سیکرٹریٹ مظفرآباد کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے سڑک پر ٹائر...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر سپاف ضلع جامشورو کے 6 کارکنان نے پیدل سفر کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش میں برسی میں شرکت کی۔ کارکنان کے اعزاز میں پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ، ایم پی اے حنا دستگیر اور نوجوان رہنما بازل عاجز دھامراہ کی جانب سے دھامراہ ہائوس کوٹری میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں سپاف سندھ کے جنرل سیکرٹری لالا مراد، روشن سولنگی، فیاض شاہ، مجیب ابڑو، فیاض جمالی، امتیاز ابڑو، رابل ملاح، شبیر بلادی، انجینئر سکندر حیات خانزادہ اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر عاجز دھامراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی پر ہمارا...
میر ظفر اللّٰہ مینگل انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق میر ظفر اللّٰہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر مینگل کے بڑے بھائی تھے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے بڑے بھائی میر ظفر اللّٰہ مینگل کا انتقال ہو گیا ہے۔بیان میں اختر مینگل نے اپنے مرحوم بھائی کی مغفرت اور فیملی کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرسرینا انٹرچینج پراجیکٹ کا ایک اہم سنگ میل عبورکرلیا،انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔پیر کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا انٹرچینج انڈر پاس۔رابطہ اور سلپ سڑکوں کا کام مکمل کرلیا اور انڈر پاس ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر دو انڈر پاسز کا سٹرکچرل ورک بھی مکمل کیا گیا ہے۔چیئرمین س ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انڈر پاس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو ٹریفک کے...
ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ملاقات میں عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ملاقات میں عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج...
احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی کے تھری لائن سے پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ غیر قانونی لائن کی نشاندہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال مسعود نے کی...
ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ جلنے والی موٹرسائیکلیں کیس پراپرٹی نہیں ہیں، بلکہ کچرے میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس، چیچز، انجن، ٹائر، رقم، سیٹیں وغیرہ پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سولجر بازار تھانے کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا۔ سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے...
عوامی انتخاب پر وینزویلا کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیطانی مداخلتوں اور یکطرفہ و غیر قانونی پابندیوں کیخلاف کاراکاس کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو عوامی انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسمعيل بقائی نے تاکید کی کہ ہم ایران و وینزویلا، دونوں اقوام کی خیر و صلاح کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسيع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شیطانی مداخلتوں اور...
ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مختص مال بردار راہداری(کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دینا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا ریکو ڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت SIFC کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی، جس میں DP ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کر اہلکار شامل تھے۔ 10 جنوری...
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے ان کے خاندان نے تین نسلوں سے خدمات انجام دی ہیں اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل اپنایا جا رہا ہے۔ وہ کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کا افتتاح کر دیا ہے، جو نہ صرف کراچی بلکہ پورے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے عوام کو روزگار فراہم کرنے اور شہر کی صنعتی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات...
راستے بند ہونے کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی اشیا نہ ملنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے پاراچنار کی جانب روانہ ہونے کا منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور تکفیریوں کے دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے مندوری میں جاری دھرنے کی وجہ سے آمد و رفت کے راستے آج بھی بند ہیں۔ ٹل، پارا چنار مرکزی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) جرمن چانسلر اولاف شولس کی سہ جماعتی اتحادی حکومت کے خاتمے کے بعد جرمنی میں 23 فروری کو پارلیمانی انتخابات ہونا ہیں۔ اس سلسلے میں جرمنی کی تین بڑی سیاسی جماعتیں آج ہفتہ 11 جنوری کو اپنے اجتماعات منعقد کر رہی ہیں جس میں ملک بھر میں ہونے والے ان انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ جرمنی: اے ایف ڈی کی تعریف کرنے پر ایلون مسک پر نکتہ چینی اقتصادیات، جرمن انتخابات میں سب سے بڑا مدعا جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے خلاف ڈریسڈن میں ترتیب دیے گئے مظاہروں کے منتظمین کا اندازہ ہے کہ آج ہفتے...
پاک چین اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے کی۔ اجلاس میں دونوں فریقوں نے گزشتہ سال جنوری میں اسلام آباد میں ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے معیار اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس مرحلے میں صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز کے علاوہ صاف توانائی، زراعت اور معاشی فلاحی منصوبوں کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔...
سندھ حکومت نے کراچی واٹرکارپوریشن میں کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے، جس کا آغاز سی ای او کو نہ صرف کام سے روک کرکیا گیا ہے بلکہ سی ای او کے مرکزی دفتر میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سی ای او کے خلاف یہ اقدام زیر زمین پانی نکالنے کے لائسنس کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلے سامنے آنے پر اٹھایا گیا ہے جب کہ کراچی واٹر کارپوریشن میں پہلے سے موجود ٹینکر مافیا کی کرپشن روکنے اور شہر میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے شہریوں کو پریشان کرنے، پانی کی چوری میں ملوث کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی اور ادارے کے سی ای او کرپشن...
حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ زرائع کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ...
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو
کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے ملاقات کے موقع پر اراکین اسمبلی شازیہ مری، نوید قمر، طارق شاہ جاموٹ اور بیرسٹر ضمیر کا گروپ فوٹو
ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹئے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو جاری کیے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں...
اسلام آباد:پاکستان میں پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت شہری اب دن کے کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکیں گے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹ سینٹرز کو 24 گھنٹے آپریشنل بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ وصولی میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ یہ سہولت ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی، جس کے بعد اسے مرحلہ وار دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ ایک بیان کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف...