2025-11-22@22:33:48 GMT
تلاش کی گنتی: 17660

«موجودہ ا ئین پر ہی انحصار کرنا ہو»:

(نئی خبر)
    صوبوں کا حصہ کم کیا گیا تو مخالفت کریں گے، ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا 27 ویں ترمیم کیلئے کھینچ تان کر دو تہائی اکثریت حاصل کی جارہی ہے،میڈیا سے گفتگو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے 27ویں ترمیم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں آیا،26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت 35شقوں سے دستبردار ہوئی۔ 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل کرنا قبول نہیں۔اگر 26ویں آئینی ترمیم سے دستبردار شقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-01-6اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزرا نے آزاد کشمیر  کے شہریوں پر اسلام آباد پولیس کے حملوں اور تشدد بارے بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا  پرپھیلائی جانے والی ویڈیوز اور خبروں کو سختی سے مسترد کر کے اسے بے بنیاد پروپیگنڈا اور حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔ وزیر مملکت برائے د اخلہ طلال چودھر ی نے طارق فضل چودھری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں ۔ جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو  بدنام کیا جا رہا ہے۔ اسلام پولیس ایک ذمے دار ادارہ ہے۔ دار لحکومت میں امن و امان کی ذمے داری اسلام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سنیئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں نوری آباد اور کوٹری سائٹ کے بڑے صنعتی زون قائم ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں محنت کش اپنا روزگار حاصل کرتے ہیں بد قسمتی سے نوری آباد اور کوٹری کے محنت کش تمام لیبر قوانین اور کم از کم اجرت کے قانون پر عمل نہ ہونے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے کہا ہے کہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد افراد فوری طبی امداد کے منتظر ہیں، جن کا علاج علاقے میں ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ادارے نے حال ہی میں 19 شدید بیمار مریضوں اور ان کے 93 ساتھیوں کو علاج کے لیے اٹلی منتقل کیا ہے۔ انہوں نے اٹلی کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعاون قابلِ تحسین ہے۔ٹیڈروس گیبریسس نے مزید کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک بھی آگے بڑھ کر...
    پاکستان اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان استبول میں مذاکرات کے تیسرے دور میں ڈیڈلاک کے تناظر میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بات چیت کا اگلا دور کب ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان سے مذاکرات ختم ہوگئے، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے، خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب ڈیڈلاک آتا ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کب تک قائم رہے گا اور فی الحال تو ڈیڈلاک ہی ہے جس کے ذمے دار افغان طالبان ہیں۔ واضح رہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والا پاکستانی وفد جمعے کی شام...
    —سوشل میڈیا ویڈیو گریب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیچ ویو پارک سے سریا چوری ہونے کے الزامات غلط ہیں، تمام سریا مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ سریا ضرورت کے مطابق تعمیراتی کاموں میں استعمال کیا جائے گا، بیچ ویو پارک کی دیواریں گرانے کا مقصد صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔ بیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیابیچ ویو پارک میں کراچی ایٹ فیسٹیول شروع ہوگیا،... کے ایم سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارک کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے دیواریں ہٹائی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں پارکس بغیر دیواروں کے ہوتے ہیں، کراچی بھی اسی سمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تویو نے کہا ہے کہ ترکی کی مکمل رکنیت یورپی یونین (EU) کے لیے نہ صرف ایک اہم قدم ہے بلکہ بلیک سی (Black Sea) کے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوانا تویو نے کہا کہ بخارسٹ نیٹو انڈسٹری فورم کی میزبانی کر رہا ہے اور رومانیہ ترکی کے ساتھ فعال سفارتی رابطہ رکھتا ہے، رومانیہ ترکی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنا چاہتا ہے۔رومانیہ کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ کے درمیان نیٹو کے دائرے...
    پاکستان اور افغانستان کے مابین دوحہ کے بعد ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے مذاکرات افغان طالبان کی ضد ، ہٹ دھرمی اور منافقت کی نذر ہوگئے ہیں۔ استنبول میں جاری رہنے والے ان مذاکرات میں تیسرے دن بات چیت کا سلسلہ 18 گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان سے مذاکرات ختم ہوگئے، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے، خواجہ آصف پاک افغان مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟ اس کا تعلق قطعی طور پر پاکستان کی سفارتکاری سے نہیں ۔ اصل وجہ افغان حکومت کی اندرونی ٹوٹ پھوٹ اور بھارت جیسی پس پردہ طاقتوں کا گھناؤنا کھیل تھا۔پہلے ہی اجلاس سے یہ واضح ہو گیا کہ افغان وفد ایک آواز ہو کر مذاکرات نہیں کر رہا۔...
    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کر چکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ سابقہ حصے سے کم نہیں ہوگا، عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں ںے پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے...
    تل ابیب کی ایک عدالت نے اسرائیلی فوج کی سابق پراسیکیوٹر جنرل یفات ٹومر یروشلمی کو گھر پر نظر بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی رہائی منظور کرلی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ یروشلمی آئندہ 10 روز تک گھر پر نظر بند رہیں گی اور وہ صرف تحقیقاتی ادارے کو اطلاع دے کر اپنے وکیل سے ملاقات کے لیے گھر سے باہر جا سکیں گی،  عدالت نے انہیں 55 دن تک کیس میں شامل دیگر افراد سے رابطہ کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔ یہ معاملہ اسرائیل کے بدنامِ زمانہ صدی تائمان جیل سے شروع ہوا، جہاں بنائی گئی ایک ویڈیو جولائی 2024 میں منظرعام پر آئی تھی،  فوٹیج میں اسرائیلی...
    لندن : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فیلڈ مارشل کی مداح نکلیں ،انہوں نے فیلڈمارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر نے زبردست لیڈر شپ فراہم کی، اب دنیا ہماری بات سن رہی ہے۔  پاکستان کی سول اور عسکری قیادت زبردست کام کر رہی ہے، تواتر سے اچھی خبریں آرہی ہیں اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھ رہا ہے۔ لندن پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر ملک کی بہتری کے لیے آئین میں کوئی ترمیم ہو رہی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ ان کے کام کو آگے بڑھایا ہے، پنجاب کے عوام کی جانب سے جو پیار...
    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبردار ہوئی، اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27ویں ترمیم میں پاس ہوئی تو آئین کی توہین سمجھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا، اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی، سینیٹ اراکین نے شرکت کی، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27ویں ترمیم پر تو فی الحال...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہمیں بلایا تھا ہمیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشورہ کیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل صوبوں کو چلے گئے اور وزیراعلیٰ کے پاس جا کر پارک ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق سے پیسہ صوبے کو جاتا ہے، صوبے سے ڈسٹرکٹ کو نہیں جاتا، ہماری آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، پاکستان کو چلائے اور بچائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جب حکومت میں شامل ہوئے تو صرف ون پوائنٹ ایجنڈے...
    ایس یو پی کے سربراہ سید زین شاہ سے ٹیلیفیونک رابطے کے دوران صوبائی امیر نے کہا کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک و قوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے ہے، جو کہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے، اس سے پہلے ہم نے...
        راولپنڈی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہمیں بلایا تھا ہمیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشورہ کیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل صوبوں کو چلے گئے اور وزیراعلیٰ کے پاس جا کر پارک ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق سے پیسہ صوبے کو جاتا ہے، صوبے سے ڈسٹرکٹ کو نہیں جاتا، ہماری آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، پاکستان کو چلائے اور بچائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جب حکومت میں شامل ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو) واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کو شیطان خاتون قرار دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا نینسی پلوسی “شیطان عورت” ہیں وہ ریٹائر ہو کر ملک کی خدمت کر رہی ہیں،ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا “میں خوش ہوں کہ وہ ریٹائر ہو رہی ہیں، میرے خیال میں انہوں نے ملک کے لیے ایک بہت بڑی خدمت کی ہے کہ وہ ریٹائر ہوں۔ لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ وہ ملک کے لیے شدید بوجھ تھیں”۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہاکہ “میرے خیال میں وہ ایک بُری عورت تھیں جنہوں نے خراب کام کیے اور ملک کو بڑے پیمانے پر نقصان...
    —’جیو نیوز‘ گریب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، آئینی عدالتیں بننی چاہئیں۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاقِ جمہوریت کے دیگر معاملات کو بھی دیکھنا چاہیے، ہم نے پہلے این ایف سی ایوارڈ دیا، پھر اٹھارہویں ترمیم لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گزشتہ منشور میں بھی آئینی عدالت کا ذکر ہے،میثاقِ جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر ہے، ہم چاہتے ہیں کہ میثاق جمہوریت کی دیگر باتوں پر بھی آگے بڑھا جائے، اصولی طور پر پیپلزپارٹی آئینی عدالت کے حق میں ہے۔ پیپلز پارٹی کا حکومتی تجویز کردہ ایگزیکٹو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے خلاف دیے گئے بیان کو شرانگیز اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں دیا گیا بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان کسی طور قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جری افسران اور جوانوں کے بارے میں اس طرح کے بیانات صرف دشمن کو خوش کرنے کی کوشش ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم اور دنیا تسلیم کرتی ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں...
    پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان شراکت اقتدار (پاور شیئرنگ) فارمولے پر مثبت پیشرفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی، ’چور چور‘ کے نعرے میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں اور کئی اہم معاملات پر افہام و تفہیم کے اشارے سامنے آ رہے ہیں۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ن لیگ کی صوبائی قیادت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں۔ حکومتی پارٹی نے اپنی اتحادی پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی...
    آرٹیکل 243 سے جمہوریت پر اثر پڑا تو قابل قبول نہیں، صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے: فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہیکہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا، اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی، سینیٹ اراکین نے شرکت کی، ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27 ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا...
    نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ریاستی درجہ بحال کیا جائیگا مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، اسکے باوجود ہماری حکومت وعدوں کی تکمیل کیلئے سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور ایم ایل اے بجبہارا ڈاکٹر بشیر ویری نے میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ پارٹی نے انہیں نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں این سی امیدوار شمیم بیگم کی انتخابی مہم کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ اس وقت جموں میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹر بشیر ویری سے جب یہ پوچھا گیا کہ وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے نگروٹہ میں انتخابی جلسے کے دوران مائیک میں خرابی کے باعث تقریر...
       بیرستڑ گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے اسپیکر کو کہا کہ رولز کے مطابق ریکوزیشن جمع کرچکے ہیں، لیڈر آف اپوزیشن ان افراد کا حق ہے جو اپوزیشن بینچز پر بیٹھتے ہیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے بعد بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ عددی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 74 ارکان کے دستخط کے بعد ہمارا اپوزیشن لیڈر ہونا چاہیے، اسپیکر نے ہمیں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ عدالت میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ اسپیکر نے بتایا سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس آیا ہوا تھا، اسپیکر نے کہا جوں ہی سپریم کورٹ سے کاپی موصول ہوتی ہے تو اس پر پیشرفت ہوگی۔بیرسٹر گوہر نے کہا...
    کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران مہاجرین سے روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرِ حراست تارکینِ وطن کی مذہبی اور روحانی ضروریات کا احترام ضروری ہے۔ پوپ کے بیان کے بعد امریکی کیتھولک رہنماؤں میں مہاجرین کے حق میں آواز بلند کرنے کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ویٹیکن سٹی کے قریب کاسٹیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ امریکا میں زیرِ حراست مہاجرین کے ساتھ رویہ “گہرے غور و فکر” کا متقاضی ہے۔ان سے شکاگو کے قریب براڈ ویو نامی وفاقی حراستی مرکز میں قید ان مہاجرین کے بارے میں سوال کیا...
    اسلام آباد: ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل فارن سیکریٹری بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ہمارا مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے تاہم مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات مصنفانہ ہیں اور فتنۃ الخوارج سے متعلق ہیں۔ ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر...
      وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 کے حوالے سے جو باتیں چل رہی ہیں کہ تمام افواج کے سپریم کمانڈر فیلڈ مارشل عاصم منیر ہوں گے، ایسا نہیں ہے۔ تمام افواج کے سپریم کمانڈر صدرِ مملکت ہی رہیں گے، اس میں کوئی ترمیم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم لازمی ہے، بعض آئینی ترامیم ضروری ہوتی ہیں، جیسے 26ویں آئینی ترمیم لانا ناگزیر تھا۔ اس ترمیم کے ذریعے وہ ججز جو اپنی مرضی سے ’’پک اینڈ چوز‘‘ کرتے تھے، اب وہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس آ گیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ ہی سب کو بااختیار بناتی ہے۔ آرٹیکل 243 کے حوالے سے...
    روزنامے کے مطابق ریاستِ متحدہ 1948 سے اسرائیل کا سب سے قریبی حلیف ہے اور اس کی اقتصادی و عسکری امداد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، یہ امداد جو منصوبے کے مطابق 2028 تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی روزنامہ نے اداریے میں لکھا ہے کہ جب تک غزہ میں جنگ بند نہیں ہوتی ہر گزرتے دن کے ساتھ سینکڑوں فلسطینی اپنی جانیں کھو دیتے ہیں، اور اس دوران واشنگٹن کی خاموشی خوفناک ہے۔ روزنامہ دی ٹریبیون نے اپنے اداریے میں زور دیا کہ یہ خاموشی امریکہ کی ساکھ کو کمزور کر رہی ہے۔ روزنامے نے یاد دہانی کروائی کہ غزہ پر حملے کے آغاز کو دو سال گزر چکے ہیں اور اس جنگ نے شہریوں پر بھاری جانی...
    اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پاکستانی مذہبی علما، اساتذہ یونیورسٹی اور فکری و سماجی شخصیات سے خطاب میں ایرانی پارلیمان کے سربراہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ امام، انقلاب اور قرآن مجید، احادیث اور اہلِ بیتؑ کے عقائد و روایات سے یہ سیکھتے آئے ہیں کہ ظلم کے مقابلے پر ثابت قدم رہنا لازم ہے۔ مسلمانوں کو ایسے خودمختار، مضبوط اور باصلاحیت ملکوں کی ضرورت ہے جو علمی و فنی میدانوں میں، خاص طور پر اس دورِ جدید میں جب جدید ٹیکنالوجی عروج پر ہے، بلند ترین مقام حاصل کریں اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں؛ ہمیں چند صدیوں کی پسماندگی کو دور کرنا ہوگا۔ اس پسماندگی کی جڑ بھی استعماری نظریات ہیں جن کا ازالہ ضروری ہے۔ رئیسِ مجلس نے...
    پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا جس کے باعث عرفان جونیئر پر پانچ میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے، عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلے ہوئے ہیں۔چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، ان پر آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ...
    اپوزیشن سے مل کر متفقہ رائے بنائیں گے،معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہے ایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کرتے کرتے بھارت کے ساتھ دس سال کا دفاعی معاہدہ کر لیا،اسرائیل کو ترکی کی فوج غزہ بھیجنے پر اعتراض پاکستان پر نہیں،صحافیوں سے گفتگو امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف...
    اب تک ترمیم کا شور ہے شقیں سامنے نہیں آ رہیں،سود کے نظام میں معاشی ترقی ممکن نہیں ہمارا نعرہ بدل دو نظام محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد کا اعلان ہے، اجتماع گاہ کے دورے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اب تک ستائیسویں ترمیم کا شور ہے اس کی شقیں سامنے نہیں آ رہیں جماعتِ اسلامی اس کی مخالفت کرے گی یہ ترمیم نظام پر قبضے کی منصوبہ بندی ہے، انہوں نے کہا کہ جب چھبیسویں آئینی ترمیم آئی تھی تو سب جماعتوں کو کہا تھا اس میں شامل نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع عام کا دورہ ، کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ...
    پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداح نکلے اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں، نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران مورگن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا، کیونکہ وہ ذاتی طور پر صدر ٹرمپ کے دوست بھی رہ چکے ہیں۔ رونالڈو نے اس موقع پر کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کے چند ایسے افراد میں سے ہیں جن سے وہ ذاتی طور پر ملنا چاہتے ہیں، مگر ابھی تک ایسا موقع نہیں ملا۔ مورگن نے یاد دلایا کہ پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے جون میں پرتگالی قومی ٹیم...
    آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ So cuteآسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور اُسکی بیٹیاں pic.twitter.com/Z2zQ35uOPH — Taha (@Iam_Taha22) November 5, 2025 ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی ننھی بیٹیوں کو نہایت محبت بھرے انداز میں نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔ عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل...
    بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور جماعتِ اسلامی ایک منصفانہ، کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ وہ سلہٹ میں امان اللہ کنونشن ہال میں جماعتِ اسلامی سلہٹ میٹروپولیٹن کے زیرِ اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ہم سب مل کر نیا بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ سب کے ساتھ چلیں گی مگر جماعتِ اسلامی کے ساتھ نہیں۔ ’۔۔۔لیکن ہم کہتے ہیں اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم سب کو ساتھ لے کر ملک کی تعمیر کریں گے، ان کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔
    پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے، اگرچہ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کے لیے بڑی خدمات ہیں، مگر موجودہ صورتحال میں مجھے مک مکا نظر آ رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ عدالتوں میں کیسز سیاسی بنیادوں پر چلائے جا رہے ہیں، جس سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری جب کھڑے ہوئے تو پورا پاکستان ان کے ساتھ...
    پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا ہے۔ اعظم خان نے یہ بات حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران کہی، جس میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر اور موجودہ کرکٹ کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے۔ ذکر کرٹ ہوگی تو بادشاہ ادھر بھی عمران خان ہوگا???? اینکر !! آپ کے خیال میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بہترین کرکٹر کون آیا ہے جس کا مثال تاریخ میں نہیں ملتا کرکٹر اعظم خان !! عمران خان اس میں شک ہی نہیں ہے کیونکہ باؤلنگ میں بھی بہترین ، کپتانی میں بھی چیمپین اور بیٹنگ میں بھی pic.twitter.com/8TXkFEdXfk — Mohammad...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتارپولیس ذرائع کے مطابق حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی۔ شیخ رشید احمد نے درخواست اپنے وکیل سردار عبدالرزاق خان کے ذریعے دائر کی۔ گزشتہ روز شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں ایئر پورٹ پر روک دیا گیا۔ عدالتی حکم ہونے کے باوجود امیگریشن حکام نے عمرہ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے کی اجازت دی تھی۔ توہین عدالت پٹیشن کی سماعت پیر 10 نومبر کو ہوگی۔
    پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر پر پانچ میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے، عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلے ہوئے ہیں۔ چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اسد طور نے دعویٰ کیاہے کہ نجی ٹی وی کی صحافی فرزانہ علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تلخ سوال کیا تو وہ برہم ہوئے لیکن ساتھ بیٹھے سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے مبینہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر پابندی لگا دینی چاہیے تاہم صحافی عمار مسعود نے اسد طور کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد طور نے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ نجی ٹی وی کی صحافی فرزانہ علی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کہا کہ ہمارے لیئے تو ریاست آپ ہی ہیں، ہمارے ٹکرز  بھی...
    پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر بعد از نماز فجر دعا کیساتھ ہوگا۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں بھارت، آسٹریلیا، بنگلا دیش، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے علماء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ بعد نماز فجر مولاناعبدالرحمان نے تبلیغ کی اہمیت اور ضرورت پر بیان دیا۔ اس وقت دیگر علمائے کرام کے خطابات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس اور ضلعی حکومت کی جانب سے اجتماع کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی، لیسکو، محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنے اپنے کیمپس لگا رکھے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، چترال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور صوبہ سندھ کے مندوبین شرکت کریں گے۔ پہلے مرحلے میں اٹک، کشمیر، اسلام آباد، چکوال، جہلم، راولپنڈی...
    معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے سے مشابہت سے متعلق مداحوں کے تبصروں پر دلچسپ انداز میں جواب دے کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ دانش تیمور پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 88 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں شاندار اداکاری کی ہے، جس کے مجموعی ویوز اربوں تک جا پہنچے ہیں۔ ان دنوں دانش تیمور اپنی اہلیہ عائزہ خان کے ہمراہ امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مداحوں سے میٹ اینڈ گریٹ سیشنز میں ملاقات کر رہے ہیں اور مختلف فنڈ ریزنگ ایونٹس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post...
    امریکا کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی ماضی میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے 23 مارچ کو امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں گزارے دنوں کو یاد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کا دورہ کرنے کا موقع ملا، ان شہروں کے جوش و توانائی کو دیکھا۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv) ان کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کے بارے میں دوسرے سے سنا، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی اپنی کہانی خود سنائیں۔ اس موقع پر ظہران ممدانی نے فیض احمد فیض کا...
    بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے سابق سلیکٹر منظور الاسلام پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انہیں بار بار غیر مناسب حرکات اور نازیبا پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ان کی شکایات کو بورڈ حکام نے مسلسل نظر انداز کیا۔ جہاں آرا، جو اس وقت ذہنی صحت کے مسائل کے باعث ٹیم سے دور ہیں، نے ایک یوٹیوب انٹرویو میں تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے انہیں غیر اخلاقی پیشکش کی، اور انکار کرنے پر انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ’بار بار نازیبا پیشکشیں کی...
    بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور جماعتِ اسلامی ایک منصفانہ، کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ وہ سلہٹ میں امان اللہ کنونشن ہال میں جماعتِ اسلامی سلہٹ میٹروپولیٹن کے زیرِ اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ہم سب مل کر نیا بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ سب کے ساتھ چلیں گی مگر جماعتِ اسلامی کے ساتھ نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامی اندولن بنگلہ دیش کا عام انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پہلے ریفرنڈم پر اصرار ’۔۔۔لیکن ہم کہتے ہیں اگر اللہ نے ہمیں...
    کراچی (ویب ڈیسک)  ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو  لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق  کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے،  اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
    کراچی: ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو  لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ نٹ شیل کے تحت کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
      ویب ڈیسک : ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔   پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں 9خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔  واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن  جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار‘‘دی پیننسولا ’’کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے ، پاکستان اور خلیجی ممالک افرادی قوت کی دستیابی ، مہارت کے فروغ اور پائیدار...
    رائے ونڈ ؍ لاہور (این این آئی+نامہ نگار) عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذرالرحمان کے فکر انگیز بیان سے شروع ہوگیا۔ مولانا محمد ابراہیم دہلوی اورمولانا نذر الرحمان نے کہا کہ اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ کا حکم دیتا ہے اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں، اللہ سے دوستی کر لیں ساری مشکلات سے نجات مل جائے گی، مقررین نے مزید کہا کہ اپنے دلوں کو کدورتوں اور بغض سے پاک رکھو، اللہ کی رحمت نازل ہوگی، عقیدے درست کر لیں، ختم نبوت کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں۔ دریں اثناء لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع...
    میرپور ماتھیلو: ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔  پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں چھ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوؤں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امجد شہید جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ لاہور/کراچی (نمائندگان جسارت+ اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جس کے بعدمجوزہ ترمیم منظوری کے لیے آج جمعے کو وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔وزیر اعظم نے جمعرات کو 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل جاری رکھا، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ ، بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات شامل کرنے اور بلوچستان عوامی پارٹی نے نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو آئینی طور پر بااختیار بنانے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے معروف بچوں کے ڈاکٹر رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام کے میڈیکل آفسرڈاکٹر نوید احمد میمن نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بچوں میں گلے سانس، بخار ٹائیفائیڈ ملیریا کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ڈینگی کے بعد یہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے اس جانب توجہ دی جائے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رہنماوں اور والدین کو لیکچر دیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد میں عوام ابھی ڈینگی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہے کہ اب سردی میں ایک دم مذید اضافہ ہو گیا۔ اس موقع پر سماجی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کے والدین کو سمجھنا چاہیے گلی گلی محلے...
    امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کا کہنا ہے کہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر اعلان کریں گے کہ ان کا ملک ابراہام معاہدے میں شامل ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل اور قازقستان کے درمیان سفارتی تعلقات 1992ء سے قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ آج رات ایک اور ملک "ابراہام معاہدے" میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا، جس کے تحت اسرائیل اور مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔ اسٹیو وٹکوف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کاروباری فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوسکی ہے ،اس حوالے سے ججز کو سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ حکومت نے خود بھی آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک نہیں دیکھا ہے۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے اور چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز فکس کروانے کے حوالے سے بات کریں جو کہ فکس نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئین مجھے پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود میری بانی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہحکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے۔ حکمران 1973کے متفقہ آئین کو کھلواڑ بنانا چاہتے ہیں‘ پہلے ترمیم جنرل باجوہ کے دباﺅ پر کی گئی تھی اور اب بھی یہی تاثر ہے کہ دباﺅ کی وجہ سے 27ویں ترمیم لائی جارہی ہے اور ماحول کو شدت کی جانب لے جایا جارہا ہے۔پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پالیسیوں میں تبدیلی لائے ،اگر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا جائز ہے تو یہ بھارت کےلیے بھی جواز بن سکتا ہے۔حکومت اور خصوصاً پنجاب میں دینی مدارس اور علما کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جارہا ہے، حکمران دینی مدارس کے خلاف کارروائیاں کرکے مغربی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان افغان طالبان مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، دراندازی ہوتی رہی تو فوجی آپشن آخری حل ہوگا، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کا امکان کسی صورت رد نہیں کیا جا سکتا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگرسرحد پار سے دراندازی جاری رہی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنائے گا۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دراندازی بند ہو۔ افغان طالبان حملے بند ہونے کی تحریری طور پر ضمانت نہیں دینا چاہتے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کا کابل پر اثرورسوخ ہے، وہ نہیں چاہے گا مذاکرات کامیاب ہوں۔ بھارت کی خواہش ہے وہ پاکستان کو دہشت گردی میں...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہورہی، میں میٹنگز کا حصہ رہا ہوں، 27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجسٹریسی نظام ایک پرانی چیز ہے جسے بحال کیا جارہا ہے، جبکہ تعلیم اور آبادی پر ملک بھر میں ایک پالیسی چاہیے۔ مزید پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب انہوں نے کہاکہ آج 9 سیاسی جماعتوں کی آئینی ترمیم پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے معاملے پر ہمارا اتفاق رائے ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عدالت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا، آنے والے دنوں میں اچھی اور مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنے عروج پر ہے، ایسے میں تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔  پنجاب بھون میں ناشتے سے لطف اندوز ہوئے، تمام مراعات ارکان اسمبلی اور مہمانوں کیلیے ہیں،شرٹ کی جیب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں گے، جلد سیاسی مفاہمت اور مذاکرات سے متعلق مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی، اور مذاکرات کے ذریعے استحکام کی راہیں تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، آئینی ترمیم میں دُہری شہریت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے بعد مسودہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو بھیجھا جائےگا، جہاں 2 روز تک اس پر بحث ہوگی۔ مزید پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب رانا ثنااللہ نے کہاکہ سینیٹ سے اگر آئینی ترمیم کا مسودہ پیر کو منظور ہوا تو اگلے پیر یا منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائےگا۔ انہوں...
    پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی کی ذہنیت ہے کہ وہ انتخابات سے ایک ہفتہ قبل خواتین میں 10 ہزار روپے تقسیم کرینگے اور وہ انہیں ووٹ دینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بہار ریاست کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے آج جہاں ووٹنگ ہو رہی ہے، وہیں دوسرے مرحلے کے لئے بھی پارٹیاں متحرک ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور یوگی آدتیہ ناتھ این ڈی اے کے امیدواروں کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی "عظیم الائنس" کی قیادت سنبھال لی ہے۔ بھائی بہن نے آج کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم 10 ہزار روپے دے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔...
    وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان کی صورتحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، تیسری بار حکومت میں آئے ہیں جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان کی صورتحال ہے، گورنر کے پی کو بھی کمیٹی میں...
    بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے اور جلوسوں پر پابندی محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: سندھ بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں...
    بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں امن و امان پر دو ماہ تک تفصیلی بحث ہوئی، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے، سیاسی قیادت کا واضح موقف آرہا ہے کہ آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کاروائی کی اجازت نہیں دینگے۔ تیسری بار حکومت میں آئے ہیں، جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا، صوبے کے امن و امان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ شامل ہیں۔ ان باتوں کا اظہار اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے معان خصوصی اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورنیہ: بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بہار کے پورنیہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جنریشن زی سے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کی ووٹ چوری روکے۔راہل گاندھی نے ایک بار پھر ووٹ چوری کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بہار میں لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں اور جن کے ووٹ کاٹے گئے وہ زیادہ تر مہاگٹھ بندھن کے حامی تھے، اسی طرح ووٹر لسٹ میں غلط نام جوڑے گئے ہیں۔انہوں نے جنریشن زی (Gen-Z) سے اپیل کی کہ آپ سب کو پولنگ بوتھ پر چوکس رہنا ہے۔ بی جے پی کے لوگ انتخابات چرانے کی پوری کوشش کریں...
    کراچی (نیوز ڈیسک )معروف ٹی وی میزبان و کامیڈین ایاز سموں نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں اور انہیں ایسے پروسیجرز کروانا غلط نہیں لگتا۔ ایاز سموں نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپل شرما بہترین اداکار بھی ہیں لیکن اگر ان کی اداکاری نہیں چلی تو نہیں کوئی بات نہیں، وہ سب سے بہترین ٹی وی میزبان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما ٹی وی میزبانی سے اتنے پیسے کمالیتے ہیں تو انہیں اداکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ انہوں نے بتایا کہ...
    وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس صبح 9 بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریف کیا جائے گا، جس کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیگی۔دوسری جانب حکومت نے 27ویں ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم پاکستان، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے وفود کی الگ الگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکمران 1973ءکے متفقہ آئین کو کھلواڑ بنانا چاہتے ہیں، پہلے ترمیم جنرل باجوہ کے دباﺅ پر کی گئی تھی اور اب بھی یہی تاثر ہے کہ دباﺅ کی وجہ سے 27ویں ترمیم لائی جارہی ہے اور ماحول کو شدت کی جانب لے جایا جارہا ہے ‘پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پالیسیوں میں تبدیلی لائے اگر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا جائز ہے تو یہ بھارت کے لیے بھی جواز بن سکتا ہے‘ حکومت اور خصوصاً پنجاب میں دینی مدارس اور علما کے ساتھ توہین آمیز رویہ رکھا جارہا ہے حکمران دینی مدارس کے خلاف کاروائیاں کرکے مغربی دنیا کو خو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے نصر اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔اسپتال حکام کے مطابق اس معاہدے کے آغاز سے اب تک مجموعی طور, پر 285 شہدا کی لاشیں موصول ہو چکی ہیں، جنہیں اسرائیلی فوجی اِتائے چن کی لاش کے بدلے میں واپس کیا گیا تھا۔ اِتائے چن کی لاش منگل کے روز حماس نے اسرائیلی حکام کے حوالے کی تھی۔معاہدے کی شرائط کے مطابق اسرائیل جب بھی کسی اسرائیلی یرغمالی کی لاش وصول کرتا ہے تو اس کے بدلے میں 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے...
    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 نومبر 1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا جبکہ نصف ملین مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ صدر مملکت کے مطابق عالمی برادری نے اس نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی۔ کشمیر کی قربانیاں آج بھی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے  کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک  نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان  کیا۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔مراد علی شاہ نے تقریب سےخطاب میں  کرتے ہوئے کہا کہ حاضری سسٹم کو صوبے  کے اسکولوں کے  بعد کالجز و جامعات میں بھی نافذ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تین ججز نے فیصلہ دیا پھر بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بھی پہنچ گئے اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، انہوں ںے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے عدالت میں بائیو میٹرک کرالیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سیکریٹری کے آفس پہنچے۔...
    تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری بااختیار ہیں، وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مگر انہوں نے بہتر سمجھا ہے کہ اس اہم معاملے پر پارٹی خود فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آٹزم بحالی مرکز اور پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جسے مستقبل میں مزید وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شارع بھٹو پر 70 ایکڑ زمین اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے مختص کی گئی ہے اور سندھ حکومت...
    سٹی 42: رائیونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغازہو گیاتبلیغی اجتماع کےپہلےمرحلےکاآغازمولانامحمداحمدبٹلہ کےبیان سےہوا۔اجتماع کے شرکاسےبھارت، بنگلا دیش کے علما کرام خطاب کریں گے۔تبلیغی اجتماع کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا۔اجتماع کے پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر کو دعا پر ہو گا۔پہلے مرحلے میں دیر بالا، باجوڑ، چترال، سرگودھا اور خوشاب کے علاقے شامل  ہیں ۔میانوالی، جھنگ، صوبہ سندھ، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال ،جہلم، اٹک، کشمیر، مردان، بونیر اور کرک کے علاقے پہلے مرحلے میں شامل کیے گئے ہیں ۔اجتماع کے دوران سٹی ٹریفک، پولیس، پٹرولنگ پولیس کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔     واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
    بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59 افغان طلبا زیر تعلیم ہیں، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور ویمن یونیورسٹی میں 36 افغان طالبات زیر تعلیم ہیں۔جامعات کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر طلبہ تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں، طالب علم اپنے وطن جا کر ویزا لے کر پاکستان آئیں اور تعلیم مکمل کریں۔انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کی جامعات نے افغان طالب علموں کا کوٹہ بھی ختم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میںوزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہ رہے ہیں کہ جو کیسز نہیں لگائے جا رہے ان کی وجوہات سامنے آ جائیں، سوال یہ کریں کہ انصاف کیوں نہیں ہو رہا۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اور بھی راستے ہیں ان راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، ہم احتجاج کریں گے، تین ججز نے فیصلہ دیا ملاقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا بہت بڑی مارکیٹ ہے، انشاء اللّٰہ کوشش کریں گے کہ کے پی میں وہ اقدامات کریں جو پہلے نہ ہوئے ہوں۔ ان کا کہنا...
    لندن: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے افغان طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو فوجی آپریشن واحد حل ہوگا۔وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان سرحد پار سے دراندازی بند نہ ہوئی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی اور حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں فوجی کارروائی آخری حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیردفاع نے بتایا کہ افغان طالبان حملے بند کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں، جبکہ بھارت کابل پر اثر و رسوخ...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہ رہے ہیں کہ جو کیسز نہیں لگائے جا رہے ان کی وجوہات سامنے آ جائیں، سوال یہ کریں کہ انصاف کیوں نہیں ہو رہا۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں اور بھی راستے ہیں ان راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، ہم احتجاج کریں گے، تین ججز نے فیصلہ دیا ملاقات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایشیا بہت بڑی مارکیٹ ہے، انشاء اللّٰہ کوشش کریں گے کہ کے پی میں وہ اقدامات کریں جو پہلے نہ ہوئے ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نااہلی...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔ بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے: مراد علی شاہسندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں، بچوں کی مانیٹرنگ کا نظام ہر اسکول میں ہونا چاہیے۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں شروع ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔ ترکیہ اور قطری حکام کی جانب سے اس مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب گذشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں کے بعد دوحا میں ہونے والے مذاکرات میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ بعد ازاں 25 اکتوبر کو استنبول میں شروع ہونے والے کئی ادوار کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تاہم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو نہیں چھیڑا جائے، صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں عمل دخل دینے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، ابھی تک ہمیں معلوم نہیں اس 27 ویں آئینی ترمیم کا کیا ڈرافٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی جو ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا وہ پیش نہیں کیا گیا اس کا میں نے باقاعدہ مولانا صاحب کو بھی بتایا تھا۔  علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد ان...
    ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا، قطر کی سہولت کاری سے افغان امن عمل کی راہ ہموار ہوئی۔  صدر آصف علی زرداری نے قطر کے اخبار’’دی پیننسولا ‘‘کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ خطے میں امن اور مکالمے کے فروغ کے لئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، قطر نے خطے میں امن کے لیے اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان شراکت علاقائی امن، توانائی کے تحفظ اور سماجی ترقی کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، یہاں تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑی۔ابتدائی طور پر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہوئے تو وفاقی حکومت نیویارک کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہیں کرے گی، تاہم اب انہوں نے اپنا مؤقف بدل لیا ہے۔میامی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “اگرچہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، مگر ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیسے کارکردگی دکھاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور وفاق ممدانی کی “تھوڑی...
    کاہنہ کی رہائشی مغوی خاتون فوزیہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت تفتیش کی جاتی تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کیس کی پیش رفت پر عدالت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس مقدمے کو انسانی اسمگلنگ کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہے، کیونکہ پنجاب پولیس اب تک 100 سے زائد بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے کیسز میں بازیاب کرا چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:   214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا انہوں نے مزید...
    ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کا حوالہ دیا۔ انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کو رمیز راجہ کے الفاظ میں، دشمن کے جبڑوں سے شکست چھین لینے کی صلاحیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے ظہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت بہت مبارک ہو جناب ممدانی اور تبصرے کے شوقین ہونے کا شکریہ۔ آپ نے سیدھے بلے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، انہوں نے...
    کافی کا شوق اب صرف روزمرہ کی عادت نہیں رہا بلکہ یہ لگژری مشروب بن چکا ہے۔ دبئی کے ایک کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جس کی قیمت  3,600 درہم (تقریباً 87,000 روپے) ہے۔ اس مہنگی کافی کے لیے استعمال ہونے والے بینز کا نام Nido 7 Geisha ہے، جو پاناما کے بارو آتش فشاں کے قریب محدود مقدار میں اگائے جاتے ہیں۔ یہ بینز Best of Panama نیلامی میں تقریباً مکمل اسکور حاصل کر چکے ہیں اور عالمی کافی شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ کیفے نے اس نایاب بینز کا پورا اسٹاک 2.2 ملین درہم (تقریباً 5.3 کروڑ روپے) میں خریدا ہے، اور صرف 400 کپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن کے میئر صادق خان نے ظہران ممدانی کے نیویارک کا میئر منتخب ہونے کو “فنٹاسٹک فتح” قرار دیتے ہوئے انہیں اور نیویارک کے شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے خوف، نفرت اور تقسیم کے بجائے اُمید، اتحاد اور ترقی کا انتخاب کیا ہے، جو ان کی بالغ نظری اور جمہوری شعور کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن اور نیویارک دونوں دنیا کے ایسے شہر ہیں جو لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور ہم آہنگی کی علامت ہیں۔صادق خان کے مطابق، “ہم ان اقدار کے نمائندہ ہیں جو نفرت اور تنگ نظری کے برعکس انسانیت، برداشت اور تنوع پر یقین رکھتی ہیں — جو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی مدد کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کامیابی کے لیے ممدانی کو ’واشنگٹن کا احترام‘ کرنا ہوگا۔ بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلم اور پہلے جنوبی ایشیائی نژاد میئر کے طور پر اپنی تاریخی کامیابی کے بعد اپنی عبوری ٹیم کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی انتخابی رات کی تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے، جس میں ممدانی نے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے، ان کے بیان کو ’خطرناک‘ قرار دیا۔...
    غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے نصر اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اسے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 285 فلسطینیوں کی لاشیں وصول کی جا چکی ہیں۔ ان لاشوں کو اسرائیلی فوجی اِتائے چن کی لاش کے بدلے میں واپس کیا گیا، جسے منگل کے روز حماس نے اسرائیل کے حوالے کیا تھا۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق اسرائیل کو جب بھی کسی اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس ملتی ہے، تو وہ بدلے میں 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں...
    PIA انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہونے لگے ہیں جب کہ جہاز AP-BMS  کو حفاظتی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (SAEP) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ قومی ایئرلائن (PIA) کے انجینئرز کے طیاروں کی سیفٹی اور مینٹیننس کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات ایک بار پھر درست ثابت ہو رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج لاہور سے جدہ روانہ ہونے والا PIA کا طیارہ AP-BMS راستے میں ونڈ شیلڈ میں دراڑ (Windshield Crack) آنے کے باعث حفاظتی بنیادوں پر کراچی ایئرپورٹ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا، جہاں جہاز کو محفوظ طور پر لینڈ کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ پہلے سے ریلی مینٹیننس اور تکنیکی مسائل...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر نے حال ہی میں ایک گفتگو کے دوران ڈراموں کے بدلتے رجحانات اور مبینہ مغربی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محمود اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ڈرامہ سازی کے کئی مراحل دیکھے، تاہم موجودہ دور میں ڈراموں کا معیار اور موضوعات ان کی نظر میں تشویشناک انداز میں تبدیل ہو رہے ہیں اور یہ مغربی طرز اختیار کرتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے حقیقت پسندی اور مضبوط کہانیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔ بعد ازاں ڈائجسٹ کہانیوں کی مقبولیت کے باعث مواد میں بتدریج تبدیلی آئی، مگر اب صورتحال اس سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔  انہوں...